پریشانیوں اور مشکلات کا حل (اضافہ شدہ ایڈیشن )
پریشانیوں اور مشکلات کا حل (اضافہ شدہ ایڈیشن )
مصنف : ڈاکٹر حافظ شہباز حسن
صفحات: 219
دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مشکلات اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف سب کچھ منجانب اللہ ہیں اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا حصہ ہے کیوں کہ اچھی اور بری تقدیر کا مالک ومختار صر ف اللہ کی ذات ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سےجنہیں چاہتا ہے انہیں آزمائش میں مبتلا کردیتا ہے تاکہ وہ اطاعت پرمضبوط ہوکر نیکی کے کاموں میں جلدی کریں اور جوآزمائش انہیں پہنچی ہے ۔اس پر وہ صبر کریں تاکہ انہیں بغیر حساب اجروثواب دیا جائے ۔ اور یقیناً اللہ کی سنت کا بھی یہی تقاضا ہےکہ وہ اپنے نیک بندوں کوآزماتا رہے تاکہ وہ ناپاک کوپاک سےنیک کو بد سے اور سچے کوجھوٹے سے جدا کردے ۔ لیکن جہاں تک ان کے اسباب کا تعلق ہے تو وہ سراسر انسان کے اپنے کئے دھرے کا نتیجہ سمجھنا چاہیے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے’’جوکچھ تمہیں مصائب پہنچتے ہیں وہ تمہارے ہی کردار کا نتیجہ ہیں جبکہ تمہارے بے شمار گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے ‘‘ دنیا میں غم ومسرت اور رنج وراحت جوڑا جوڑا ہیں ان دونوں موقعوں پر انسان کو ضبط نفس اور اپنے آپ پر قابو پانے کی ضرورت ہے یعنی نفس پر اتنا قابو ہوکہ مسرت وخوشی کے نشہ میں اس میں فخر وغرور پیدا نہ ہو اور غم وتکلیف میں وہ اداس اور بدل نہ ہو۔دنیاوی زندگی کے اندر انسان کوپہنچنے والی تکالیف میں کافر اور مومن دونوں برابر ہیں مگر مومن اس لحاظ سے کافر سےممتاز ہےکہ وہ اس تکلیف پر صبرکرکے اللہ تعالیٰ کےاجر وثواب اور اس کےقرب کاحق دار بن جاتا ہے۔اور حالات واقعات اس حقیقت پر شاہد ہیں کہ مومنوں کوپہنچنے والی سختیاں تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں جبکہ کافروں کوپہنچنے والی سختیاں ،تکلیفیں اور پریشانیاں اور نوعیت کی ہوتی ہیں۔مصائب، مشکلات ، پریشانیوں اور غموں کے علاج اور ان سےنجات سےمتعلق کئی کتب چھپ چکی ہیں ہرایک کتاب کی اپنی افادیت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’پریشانیوں اور مشکلات کاحل ‘‘ محترم حافظ محمد حمزہ کاشف اور جناب ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن حفظہمااللہ کی مشترکہ کاوش ہے ۔مصنفین نےاس کتاب کی ترتیب کےوقت اس موضوع کی اکثر کتب بالخصوص عامر محمد ہلالی کی کتاب ’’مشکلات کا مقابلہ کیسے کریں؟‘‘ کومدنظر رکھا ہے۔قارئین کی سہولت کی خاطر کتاب کو حسب ذیل ساتھ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ آزمائش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اوروہی مشکل دورکر سکتا ہے۔ آزمائش اور تقدیر الٰہی۔ آزمائشوں میں خیر وبرکات کےپہلو۔ سوچنےکا عمدہ انداز اور خوش رہنے کے قاعدے ۔ آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل ۔ آزمائش سے پہلے اور بعد۔ جادواورنظر بد سےبچاؤ کےطریقے ۔ آخری باب میں عرب علماء کا موقف بالعموم اور شیخ وحید عبدالسلام بالی کا موقف اوران کے تجربا ت بالخصوص پیش کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب پریشانیوں کا احساس کم کرنے اور غموں کےزخموں پر مرحم رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ (ان شاء اللہ) فاضل محقق مولانا محمدارشد کمال﷾ کی تحقیق کے ساتھ اس کتاب کی افادیت اور ثقاہت میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔اللہ تعالیٰ اس کاوش کومؤلفین اور جملہ معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور اہل ایمان کو مصائب اور پریشانیوں پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین) یہ کتاب اگرچہ پہلے بھی ویب سائٹ پر موجود تھی لیکن موجود ایڈیشن میں ساتویں باب کااضافہ کیا گیا ہے جو تقریبا100 صفحات پر مشتمل ہے۔ لہذا اسے بھی سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 11 |
باب ۔1….آزما ئش اللہ کی طرف سے ہوتی ہے او روہی مشکل دور کرسکتاہے | 19 |
خوشحال میں اللہ تعالی کو فرامو ش نہ کریں | 36 |
یہ سوچیں کہ زیادہ نقصان بھی ہوسکتاتھا | 42 |
اللہ حافظ | 43 |
عمل کی سزا | 45 |
اقوام کی تباہی کا ایک بڑاسبب معصیت | 47 |
قوم نوح کی تباہی کاسبب | 47 |
قوم ھود کی تباہی کاسبب | 48 |
ثمود کی تباہی کاسبب | 49 |
قوم شعیب کی تباہی کاسبب | 51 |
فرعونیوں پر عذاب کیوں آیا؟ | 53 |
باب ۔2 ……..آزمائش او رتقدیر الہی | 57 |
ماضی کے غم | 62 |
مستقبل کے مقدر | 65 |
ہرچیز کاایک وقت مقررہے | 67 |
تقدیر پر راضی ہیں | 70 |
قضااور تقدیر کے سلسلے میں چند قابل لحاظ امور | 71 |
باب۔3……..آزمائش میں خیر وبرکات کے پہلو | 75 |
عفودر گزر | 83 |
باب 4۔ سوچنے کا عمدہ انداز او رخوش رہنے کے قاعدے | 86 |
خوش حال زندگی کے لیے مفید وسائل | 92 |
خوش رہنے کے قاعدے | 96 |
خوش رہنے کے لیے کچھ مزید ہدایات | 100 |
دل کے سرور اطمینا ن کا حصو ل او رغم وپر یشانی سے نجات کی بنیادیں | 105 |
تلاوت قرآن کریم سے غموں کا بوجھ ہلکا کیجیے | 106 |
قرآن کریم سے متاثرہونے کے اسباب | 107 |
باب 5۔ آزمائش میں نیک لوگوں کا طرز عمل | 109 |
آزمائشوں کے راستے | 112 |
آزمائشوں میں گرفتار ہونے والے لوگ | 114 |
انبیاء ورسل اور دیگیر صلحاء کی سیرت کامطالعہ | 117 |
باب6۔آزمائش سے پہلے او ربعد | 119 |
دعا کاکمال | 124 |
بیماروں، تنگدستوں ، مصیبت زدوں ،مظلمومو ں ،قیدیوں ،مقروضوں او راولاد محروم افراد کے لیے شرعی تدابیر | 132 |
جب آپ بیما رہوں تو | 132 |
جب آپ فقیر ہین | 134 |
اور آپ کو کوئی کام نہ مل رہا ہوتو | 134 |
جب آپ کو جیل میں ڈال دیا جائے تو | 137 |
جب آپ کوکوئی ظالم دھمکی دے یا آپ کسی حاسدکے شر سے ڈریں تو | 138 |
حسد سے نجات کے 10ذریع | 139 |
جب آپ کا کو ئی قریبی اور پیارافوت ہوجائے تو | 140 |
جب آپ کو آپ کے وطن سے نکال دیا جائے تو | 141 |
جب آپ اولاد سے محروم ہوں تو | 142 |
جب آپ گالی گلوچ کا نشانہ بنیں تو | 143 |
جب آپ پر ظلم او رایذ رسانی کی جائے تو | 144 |
جب آپ مقروض ہوں تو | 145 |
باب 7۔ جادو او ر نظربد سے بچاؤ کے طریقے | 148 |
جادو گر کا حکم | 149 |
جادو کی اقسام او راس کی شکلیں اور یہ تاثیر کی حیثیت سے ہے | 149 |
جادو کاعلاج او رمجرب طریقے | 151 |
سحر تفریق جدائی ڈالنے والے جادو | 151 |
سحر تفریق کاعلاج | 151 |
سحر محبت | 170 |
سحر محبت کیسے ہوتاہے ؟ | 170 |
سحر محبت کے الٹے اثرات | 171 |
سحر محبت کا علاج | 172 |
سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والاجادو) | 174 |
سحر تخیل کی علاما ت | 174 |
سخر تخیل کیسے ہوجاتاہے | 174 |
سحر تخیل کاتوڑ | 175 |
سحر جنون | 176 |
سحر جنون کی علامات | 176 |
سحرجنو ن کیسے ہوجاتاہے | 177 |
سحر جنون کا علاج | 177 |
سحرخمول کاہلی وسستی | 179 |
سحر خمول کی علامات | 179 |
سحر خمول کیسے ہوجاتاہے | 179 |
سحر خمول کا علاج | 179 |
سحر ہواتف (چیخ وپکار) | 181 |
سحرہواتف کی علامات | 181 |
سحر ہواتف کیسے ہوجاتاہے | 181 |
سحرہواتف کاعلاج | 181 |
سحر مراض | 183 |
علامات | 183 |
سحرامراض کیسے ہوجاتاہے | 183 |
سحر امراض کاعلاج | 185 |
سحر استحاضہ | 187 |
سحر استحاضہ کیسے ہوجاتاہے | 187 |
استحاضہ کیا ہوتاہے | 188 |
سحر استحاضہ کا علاج | 188 |
شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کا جادو | 189 |
علامات | 189 |
یہ جادو کیسے ہوجاتاہے | 189 |
اس جادو کا علاج | 190 |
جادو کا عمومی علاج | 192 |
مریض کو یہ کیسے معلو م ہوکہ وہ شفا یاب ہوچکا ہے | 192 |
جادو سے بچاؤ کی عمومی احتیاطی تدابیر | 193 |
نظر بداور اس سے بچاؤ کے طریقے | 199 |
ذکر اور معوذات کاوقت | 204 |
نظربد وغیرہ کی تاثیر | 204 |
دم کرنا | 205 |
جھاڑ پھونک کرنے والے کے لیے شرائط | 206 |
جس پر دم کیا جائے اس کے لیے شرائط | 206 |
دم کرنے کے متعدد طریقے | 206 |
نظربداتارنے کی تدبیریں | 207 |
جس کی نظر لگی ہواس کاپتہ نہ چلے تو کیا کیا جائے | 210 |
نظر بد سے متعلق بعض صرور ی باتیں | 211 |
حرف آخر | 213 |