پہلا زینہ

پہلا زینہ

 

مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

 

صفحات: 202

 

عذاب  قبر دین اسلام کے    بنیادی  عقائد میں   سے  ایک  اہم  عقیدہ   ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق   بے دین افراد عذاب قبر کا  انکار کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت یہی  ہے  کہ عذاب  قبر  برحق ہے اور اس کے اثبات پر کتاب  وسنت میں بے شمار دلائل موجود  ہیں۔تمام  اہل علم کا اس کے اثبات  پر اجماع ہے، اور وہ اسے برحق مانتے  ہوئے  اس  پرایمان رکھتے ہیں۔  عقیدہ  عذاب  قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر  امام  بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب ﷭  جیسے کبار محدثین اور آئمہ   کرام نے  باقاعدہ کتب  تالیف فرمائی  ہیں۔ نبی کریمﷺ کی صحابہ کو عذاب قبر سے  پناہ مانگنے کی تلقین،  اور  دور نبویﷺ  میں  پیش آنے  والے  کئی واقعات  عذاب   قبر کےبرحق ہونے پر  دال ہیں۔مگر عقلی گمراہیوں  میں مستغرق بعض  بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارکردیا کہ یہ ہمیں نظر نہیں آتا ہے،  اور ہماری عقل اسے تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ان کی یہ بات انتہائی جاہلانہ اور احمقانہ  ہے،  کیونکہ اس کائنات میں کتنی ہی ایسی اشیاء ہیں، جن کا وجود مسلم ہے، لیکن ہمیں وہ نظر نہیں آتی ہیں۔  زیر نظر کتاب    ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید کی کاوش ہے ،جس میں  عذاب قبرکے متعلق جو مختلف شکوک شبہات  ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے  ہیں، کتاب وسنت کی روشنی میں ان کا  کافی وشافی جواب دیا گیا ہے  اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ  عذاب قبر برحق ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
جملہ حقوق 2
انتساب 3
فہرست مضامین 4
مقدمہ 10
حرف آغاز 13
دست سوال 16
آخرت کا پہلا زینہ 17
لفظ قبر سے کونسی قبر مراد ہے؟ 22
بیوقوف خاوند اور عذاب قبر 28
قبر اور قرآن مجید 35
قبر اور حدیث رسول 40
یہودی عورت کی دعا اور رسول اکرمﷺ کی تصدیق 45
موت کسے کہتے ہیں؟ 48
ایک انسان پر کتنی موتیں؟ 51
مردہ جسم کو عذاب کیونکر 53
خواب کا معاملہ 58
کیا عذاب قبر پر ایمان لانے کے لیے کیفیت جاننا ضروری ہے؟ 61
میت اور جوتوں کی آہٹ 65
شہدا زندہ ہیں لیکن 71
دوزخ کی ایک جھلک 74
کلیب بدر کا واقعہ 78
روح کی حقیقت 83
کیا روحیں جسم رکھتی ہیں ؟ 84
سماع موتی اور قبر پرستی 89
ہر ذی روح کے لیے موت کا لزوم 97
چند ضمنی اعتراضات کے ضمنی جوابات 98
صلح حدیبیہ اور قصاص عثمان 103
دو موتیں نہیں صرف ایک موت 105
کیا خطاب ہمیشہ سنانے کے لیے ہوتا ہے 109
ہر چیز اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہے 115
طاغوت کیا ہے ؟ 119
جائز و ناجائز کی دلیل 124
محدثین اور حفاظت دین 126
دلیل صحیح اور استدلال غلط 130
سماع موتی اور جسد اطہر 134
غسل کیسے دیں؟ 137
بانسری کی آواز اور کانوں پر انگلی 140
احوال قبر 143
کیا قبل از قیامت جزا و سزا کا تصور خلاف قرآن ہے؟ 159
کیا عذاب قبر کا عقیدہ خلاف قرآن ہے؟ 167
علیین اور سجین کیا ہیں؟ 171
موت ایک تکلیف دہ مرحلہ ہے 175
ایصال ثواب کی شرعی حیثیت 178
بہترین صدقہ پانی پلانا ہے 180
احکام وصیت 173
گڑھا یا قبر 188
طاہر القادری صاحب کا خواب 196
رخ نبویﷺ سے مشابہت رکھنے والے چند مبارک چہرے 197
دنیا کی بے ثباتی ( نظم) 198
مصادر ومراجع 199

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like