پی ڈی ایف کتابوں کی شرعی حیثیت فقہ اسلامی اور معاصر قوانین کے تناظر میں
پی ڈی ایف کتابوں کی شرعی حیثیت فقہ اسلامی اور معاصر قوانین کے تناظر میں
مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر
صفحات: 31
پچھلے دنوں میں یہ بحث بہت زور و شور سے جاری رہی ہے کہ مصنف یا پبلشر کی اجازت کے بغیر پی ڈی ایف کتاب کو شیئر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ یہ مختصر کتابچہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب کا اس سلسلے میں نقطہ نظر یہ ہے کہ ایک بندے نے جب ہارڈ کاپی خرید لی تو اب وہ اس کا مالک بن گیا اب ایسے وہ کسی ہدیہ بھی دے سکتا ہے، فوٹو کاپی کروا کے مفت بانٹ بھی سکتا ہے اور اگر وہ اسے تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرتا تو اس کے حق استعمال پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ کتابچہ میں حافظ صاحب نے اپنے موقف کے حق میں بہت سے دلائل کا سہارا لیا ہے۔ کتابچہ کے مطالعہ سے دوسرے موقف کے حاملین کی آرا بھی سامنے آ جائیں گی۔