پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ

پاکستان میں سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ

 

مصنف : ڈاکٹر سید تنویر بخاری

 

صفحات: 520

 

سیاسی جماعت  اس تنظیم کو کہتے ہیں جو بعض اصولوں کےتحت منظّم کی جائے اور جس کا مطمح نظر آئینی اور دستوری ذریعوں سے حکومت  حاصل  کر کے  ان اصولوں کو بروئے کار لانا ہو جن کی غرض سے اس جماعت کو منظّم کیا گیا ہو۔ پاکستان کی سب سے پہلی سیاسی جماعت مسلم لیگ تھی جس کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح تھے۔اس کے بعد بے شمار جماعتیں وجود میں آتی گئیں۔پاکستان میں   اس وقت بیسیوں سیاسی جماعتیں موجود ہیں ۔ پاکستان میں سب ہی سیاسی جماعتیں جمہوریت مضبوط کرنے کی دعویدار تو ہیں، تاہم ایک آدھ سیاسی جماعت کے علاوہ کوئی ایسی پارٹی نہیں  جو اندرونی طور پر جمہوریت پر عمل پیرا ہو۔یہاں ہر سیاسی جماعت کو ایک دوسرے سے مِل کر کام کرنا پڑتا ہے ۔ اس وقت کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جو اکیلے ہی حکومت سازی کر سکے بلکہ صرف مخلوط حکومت ہی ممکن ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پاکستان میں  سیاسی جماعتیں اور پریشر گروپ‘‘  جناب تنویر بخاری کی مرتب  کردہ ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں  سیاسی جماعتوں  کا بنیادی مقصد  اہمیت  وضرورت، سیاسی جماعتوں کا ارتقاء، سیاسی جماعتوں کی اقسام ،برسراقتدار  سیاسی جماعتوں کاتعارف اور ان کے منشور کو پیش کرنے کے علاوہ عام سیاسی جماعتوں کا بھی تعارف  پیش کیا ہے ۔یہ کتاب نصابی نوعیت کی ہے۔ پروفیسر محمد عثمان اور مسعود اشعر کی مرتب کردہ کتاب ’’پاکستان کی سیاسی جماعتیں‘‘بھی سائٹ پر  موجود ہے یہ دونوں کتابیں  سیاسی جماعتوں کے حوالے سے مفید کتابیں  ہے ۔سیاست کے طالب علموں کو ان کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like