پاکستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر ( 1974 تا حال )
پاکستان میں قرآن مجید کے تراجم و تفاسیر ( 1974 تا حال )
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی
صفحات: 377
قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی کم وبیش 103 زبانوں میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے دو فرزند شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری ہے ۔تقسیم ہند سے قبل اور بعد میں قرآن مجید کے کئی تراجم ہوچکے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پاکستان میں قرآن مجید کےتراجم وتفاسیر1947ءتا حال‘‘علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شبعہ قرآن وتفسیر کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے ایم اے علوم اسلامیہ کے طلبہ کے لیے تصنیف کی ہے ۔اس میں انہوں نےعلم تفسیر کا مفہوم اور ارتقاء، ترجمہ کا مفہوم اور اقسام اور پاکستان میں ترجمہ نگاری کا ایک تاریخی جائزہ اور پاکستان میں تفسیر نگاری ، پنجابی ، پشتو، سندھی، انگریزی اور دیگر زبانوں میں قرآن مجید کی تفاسیر اور تراجم کے بارے میں معلومات مہیا سپرد قلم کی ہیں۔
عناوین | صفحہ نمبر |
ترجمہ نگاری | 5 |
ترجمہ کامفہوم | 6 |
ترجمہ کی اقسام | 6 |
ترجمہ نگاری کی حقیقت | 7 |
قرآن پاک کامقبول ترجمہ | 7 |
ترجمہ وتفسیر میں فرق | 9 |
قرآن مجید کےترجمہ کےلیے ضروری شرائط | 9 |
ترجمہ قرآن کی شرعی حیثیت | 10 |
قرآن مجید کی ترجمہ نگاری مختصر جائزہ | 12 |
اردو تراجم القرآن کاآغاز | 15 |
ابتدائی اردو تراجم القرآن | 15 |
برصغیر کی اہم ترجمہ نگاری | 17 |
خاندان شاہ ولی اللہ کی ترجمہ نگاری میں خدمات اورموضع القرآن | 19 |
حضرت شاہ رفیع الدین کااردو ترجمہ | 20 |
حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی کابامحاورہ ترجمہ | 20 |
موضح القرآن کی اہمیت | 21 |
موضح القرآن کا مقدمہ | 21 |
موضح القرآن کےبارے میں ڈپٹی نذیر احمدکی رائے | 22 |
اردو کےپہلے دو تراجم پر تبصرہ | 23 |
شیخ الہند مولا نا محمود الحسن کاترجمہ قرآن | 23 |
اردو کے تراجم کاسنہری دور | 25 |
ترجمہ قرآن کی تحریک دو رجدید میں | 27 |
خود آزمائی | 29 |