پاکستان میں کیا ہوگا
مصنف : سید محمد کفیل بخاری
صفحات: 116
مولانا سيد عطاءالله شاه بخاری اردو زبان کے عظیم خطیب، مجلس احرار اسلام کے بانی، تحریک ختم نبوت کے قائد اور سامراج كے خلاف برسر پیكارایک سپاہی اور جرنیل تهے۔آپ ایک ہمہ گیر اور پہلو دار شخصیت کے مالک تھے۔آپ نے ہندوستان کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انگریز کو ہندوستان سے بھگانے می بنیادی کردار ادا کیا۔آپ نے اپنے پرجوش خطبات کے ذریعے پوری ہندوستان میں آزادی کی آگ لگا دی۔آپ جب تلاوت قرآن پاک كرتے تو ایک سماں بندھ جاتا تھا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال آپ كی تلاوت سنتے تو ان کے آنسؤوں كا سيلاب رواں ہوجاتا۔آپ کی نس نس ميں محبت رسول ﷺ اور انگ انگ ميں سامراج كی نفرت بھری ہوئی تهی۔آپ نے ساری زندگی مرزائيوں كے خلاف علمی اور عملی كام كيا۔آپ فرمايا کرتے تھے کہ جس دين ميں ابوبكر، عمر، عثمان اور علی كی قدر نہيں وه دين سچا نہيں ہوسكتا۔ زیر تبصرہ کتاب”پاکستان میں کیا ہوگا؟” محترم محمد کفیل بخاری صاحب کی تصنیف ہے، جوامیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے خطبات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
میرا نسب نامہ حضرت امیر شریعت | 10 |
حرف اول سید محمد کفیل بخاری | 11 |
امیر شریعت ایک ہمہ گر شخصیت نوابزدنصر اللہ خان | 14 |
بخاری صاحب کی اخلاقی جرات مجید نظامی | 19 |
نظم حفیظ جالندھر ی | 20 |
بانی پاکستان کاحلف نامہ | 21 |
عکس تحریر | 23 |
قیام پاکستان سے پہلے : | |
آزادی اور غلامی | 24 |
اسلام اور مسلمانوں کادشمن | 25 |
انگریزی اقتداری کی عمر | 26 |
قرآن یاانڈیا ایکٹ | 27 |
حصول آزادی | 28 |
حدوجہد آزادی | 29 |
زمین سے پہلے دنو ں پر اسلام کانفاذ | 31 |
انگریز اور اسلام | 32 |
مسٹر جناح سے لڑائی سیاسی ہے ذاتی نہیں | 33 |
حکومت الیہ او رپاکستان | 35 |
انجام کیاہوگا | 37 |
حکومت الہیہ اور نعرہ پاکستان | 38 |
پالیٹکس | 44 |
پاکستان کی تھیوری | 45 |
پہلے تم نکلو | 46 |
پاکستان میں کیا ہوگا | 47 |
نئی عارضی حکومت او روزارتی مشن فارمولا | 58 |
صحیح فیصلوں اور تیاری کاوقت | 61 |
آزاجی کی پہلی قسط ہمہ گیر تباہی | 63 |
وائسرائے کااعلان :جناح او رنہرہ کاتفاق | 65 |
دوستی کے تمام رشتے منقطع ہوگئے | 68 |
قیام پاکستان کے بعد | |
پاکستان کی فلاح وبہود | 71 |
پاکستان میں نفاذ اسلام سے فرار کیوں ؟ | 73 |
نام اسلام کاکام انگریز | 74 |
سیاست سے دستبری دواری | 75 |
دل کی بات | 77 |
اسلام او رپاکستان | 82 |
پاکستان میراملک ہے میں اس کاوفادار ہوں | 83 |
دفاع پاکستان | 84 |
پاکستان کےرہنماؤ | 85 |
سیاسی وشہری حقوق سے نہیں الیکشن سے دستبرداری | 86 |
قوم کافیصلہ قبول | 88 |
لیگ سے اختلاف واتفاق | 89 |
تحفظ ختم نبوت کے لیے مسلم لیگ کی حمایت | 90 |
اسلامی نظام حکومت کیوں فٹ نہیں | 91 |
چشم پوشی | 92 |
وفاداری کے طالب | 93 |
پاکستان کی حفاظت | 94 |
پاکستان مجھے ہر چیز سے عزیز ہے | 100 |
اسلام او رپاکستان کےغدار | 102 |
قادیانی دم بریدہ سگان برطانیہ | 103 |
پاکستان کے جسم کاسیاسی ناسور | 104 |
پاکستان کامستقبل | 105 |
تراعلاج نظر کےسوا کچھ اور نہیں | 106 |
نتیجہ سامنے ہے | 108 |
وارث شاہ کاپاکستان | 109 |
پاکستان میں کیا کیا ہوگا (نظم علامہ انور صابری) | 111 |