پاکستان میں جمہوریت کے تضادات

پاکستان میں جمہوریت کے تضادات

 

مصنف : سلمان عابد

 

صفحات: 297

 

جمہوریت ایک سیاسی نظام ہے یعنی عوام کی اکثریت کی رائے سے حکومت کا بننا اور اس کا بگڑنا۔ اس نظام میں انفرادی آزادی اور شخصی مساوات کے تصورات کو جو اہمیت دی گئی ہے اس کی وجہ سے عہد حاضر میں اس کی طرف لوگوں کا میلان زیادہ ہے۔اگرچہ بہت سے مسلم دانشور اس طرزِ حکومت کے حامی ہیں۔لیکن ہر دور میں اصحابِ علم کی ایک بڑی تعداد نے جن میں مسلمان بھی شامل ہیں، جمہوریت کو ناپسند کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس میں عوام کی حاکمیت اور مطلق آزادی کا تصور غیر عقلی اور باعثِ فساد ہے۔پاکستان میں جمہوری نظام کے قیام کی خواہش کا فی مستحکم نظر آتی ہے لیکن سیاسی اور معاشرتی عمل میں اتنے تضادات موجود ہیں کہ جمہوریت میں ابھی تک تسلسل پیدا نہ ہوسکا اور نہ پائیداری۔جمہوریت کی خواہش اور کوشش کے باوجود جمہوریت کا پر وان نہ چڑھنا جمہوری عمل کے نازک اور مشکل ہونے کا ثبوت ہے ۔
زیر نظر کتاب ’’پاکستان میں جمہوریت کے تضادات‘‘ پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار جناب سلمان عابد صاحب کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے عام فہم اور مؤثر اندازمیں پاکستان میں جمہوریت کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے نہ صرف پاکستان کی سیاسی تاریخ اور حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی بات کی بلکہ ان عناصر اور رجحانات کا جائزہ لیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت گہری جڑیں نہ پکڑ سکی۔فاضل مصنف نے اپنے تجزیے کو جامع کرنے کے لیے بہت سے ایسے مصنفین اور سیاست دانوں کی تحریروں کا سہارا لیا ہے جنہوں نے اپنےاپنے مخصوص انداز میں پاکستان کی سیاست اورمعاشرت کے تضادات کا تجزیہ کرتے ہوئے ان اُمور کی نشاندہی کی ہے کہ جس کی وجہ سے جمہوری ادارے بنتے اور ٹوٹتے رہے ۔کتاب ہذا کے مصنف سلمان عابد نے تجزیاتی انداز اپناتے ہوئے پاکستان کی سیاست کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔جمہوری عمل پیدا ہونے والے تضادات کا تفصیلی جائزہ اس کتاب میں موجود ہے ۔ نیز اس کتاب میں اس سوال کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے حوالے سے کیا بڑےچیلنجز ہیں ۔ جمہوریت کی کامیابی کے تناظر میں اس کے داخلی اور خارجی بحران کیا ہیں اور اگر ہم جموریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں تمام فریقوں کا کیا کردار بنتا ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 7
جمہوریت کیسےقائم ہوسکتی ہے 11
دیباچہ 13
پاکستان کی ریاست کابحران 17
فوجی حکمرانوں اورمارشل لاءکی تاریخ 25
فوج کی حکمرانی اورتضادات پرمبنی فکری مغالطہ 42
پاکستان اورجمہوریت کافقدان 52
پاکستان معاشرہ اورقیادت کابحران 64
چھوٹےصوبوں کااحساس محرومی اورصوبائی خودمختاری کامعاملہ 71
فیصلہ سازی کےعمل میں لوگون کی شمولیت کافقدان 77
پاکستان میں سیاسی جماعتیں اوران کی داخلی تضادات 83
عوام کامزاج اورجمہوری نظام کی ناکامی 94
پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کامختصر جائزہ 104
مقامی طرزحکومت اورہماراجمہوری رویہ 111
پاکستان میں طلبہ سیاست سیاسی ذہن کی تشکیل کیون ضروری ہے 119
آزادالیکشن کمیشن اورشفاف انتخابات کابحران 133
پاکستان میں رنروم طبقےکی سیاست اوران کی ناکامی 139
دانشورانہ اورفکری کرپشن کابخار 145
سول سوسائٹی کابحران 151
مذہبی سیاست کی ناکامی 156
مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کابحران 162
عدلیہ کےنظریہ ضرورت کی کہانی 172
بھٹوصاحب کاعدالتی قتل 180
پاکستان کی سیاست اورخواتین کی تاریخ 189
پاکستانی سیاست میں اخلاقیات کابحران اورقومی ذمہ داری 198
پاکستان کاسیاسی نظام جرائم پیشہ اورمافیاکےکنٹرول میں 206
ضمیمہ جات
حکومتیں اوراسمبلیاں توڑنےکےاعلانات 213
اسکندرمرزاکاعلان مارشل لاء 215
5جولائی کوضیاءالحق کاریڈیواورٹیلی وثیرن سےخطاب 220
غلام اسحاق خان کاقوم سےخطاب 6اگست1990ء 226
قومی اسمبلی کاخاتمہ صدرغلام اسحاق خان کاخطاب 19اپریل1993ء 241
نوازشریف کاقوم سےخطاب 18جولائی1993ء 248
غلام اسحاق خان کاقوم سےخطاب 18جولائی1993ء 260
صدرفاروق لغاری کااعلامیہ 4نومبر1996ء 263
فہرست گونرجنرل صدرومملکت وزرائےاعظم پاکستان 267
حوالہ جات 279
اشاریہ 280

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like