نسوانی طبعی خون کے احکام
نسوانی طبعی خون کے احکام
مصنف : محمد بن صالح العثیمین
صفحات: 91
فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثمین کا شمار اس دور کے اکابر فقہا میں ہوتا ہے۔ فتاویٰ کےمیدان میں ان کی مساعی سے اہل علم طبقہ واقف ہے۔ ’الدماء الطبعیۃ للنساء‘ ان کاایک نادر علمی تحفہ ہے۔ بالعموم مستورات حیض، استحاضہ اور نفاس کے مسائل سے ناواقف ہوتی ہیں۔ کتاب و سنت کی روشنی میں ان سے آگہی نہایت ضروری ہے۔ اسی احساس کے ساتھ شیخ مکرم نے مذکورہ رسالہ تحریر فرمایا تھا۔ اردو دان طبقے کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا حافظ ریاض احمدنے اس قیمتی کتاب کو اردو میں منتقل کر کے اس مشکل کے حل کی سبیل نکالی ہے۔ انہوں نے ترجمہ کے ساتھ آیات قرآن اور احادیث کی تخریج بھی کر دی ہے۔ جس سے متعلقہ مسائل سمجھنے میں آسانی ہو گئی ہے۔ اس کتاب کی افادیت اس لحاظ سے بڑھ جاتی ہے کہ اس میں خواتین کے اہم مسائل کی تفصیلات آگئی ہیں جن پر ان کے مخصوص احکام کا دارومدار ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 11 | |
عرض مترجم | 13 | |
مولف کے حالات زندگی | 17 | |
تقدیم از مولف | 23 | |
پہلی فصل (حیض کا معنی وحکمت) | 25 | |
دوسری فصل(حیض کا زمانہ اور مدت) | 27 | |
پہلا مقام کس عمر میں حیض آتا ہے | 27 | |
دوسرا مقام حیض کی مدت | 28 | |
حاملہ کا حیض | 33 | |
حالت حیض میں طلاق | 34 | |
حاملہ کی عدت | 35 | |
تیسری فصل (حیض کے بارے میں عوارض) | 36 | |
پہلی حالت خون کا استمرار | 38 | |
دوسری حالت عدم استمرار | 38 | |
چوتھی فصل(حیض کے احکام) | 41 | |
پانچویں فصل(استحاضہ اور اس کے احکام) | 59 | |
مستحاضہ کے مشابہ حالت | 65 | |
استحاضہ کے احکام | 67 | |
چھٹی فصل(نفاس اور اس کے احکام) | 70 | |
ساتویں فصل(مانع حیض،مانع حمل اور اور اسقاط حمل) | 76 | |
مانع حیض کا استعمال | 76 | |
جالب حیض کا استعمال | 77 | |
اسقاط حمل کا حکم | 79 | |
خاتمہ | 83 | |
مفتی کے فرائض وواجبات | 83 | |
المصادر ومراجع | 85 |