نجات کا منصوبہ قرآن یا بائبل

نجات کا منصوبہ قرآن یا بائبل

 

مصنف : ابو عبد اللہ اریحائی

صفحات: 258

 

اصولی طور پر کسی بھی کتاب یا تحریر کا اصل تشخص اس وقت تک قائم رہ سکتا ہے جب تک وہ اپنی ابتدائی صورت اور زبان والفاظ میں محدود ہو۔لیکن جب وہ اس دائرے سے نکل کر تراجم وتشریح کی حدود میں داخل ہوجائے تو اس وقت اس کی بنیادی حقیقت اور تشخص ختم ہوجاتا ہے۔پھر اس کو نام اور عنوان سے تعبیر نہیں سکتے بلکہ اسے ترجمہ یا تشریح یا حاصل کلام  کہیں گے۔مگر اس وقت صورتحال یہ ہے کہ “بائبل”اور اہل بائبل اس اصول اور ضابطہ کے پابند نہیں ہیں۔ان سے اصل متن مفقود ہوچکا ہے اور صرف تراجم ہی باقی رہ گئے ہیں،اور ان میں بھی ردوبدل اور کمی وبیشی کا عنصر نمایاں ہے۔لیکن انہوں نے تراجم کو ہی اصل نام اور عنوان دے دیا ہے۔اس کو ہر زبان میں بائبل ہی کہا جاتا ہے۔جبکہ  قرآن مجید اپنی اصلی شکل اور الفاظ میں آج بھی اسی طرح محفوظ موجود ہے جس طرح نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا تھا۔اب یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ ایک کتاب جس کا متن ہی موجود نہ ہو اور پھر اس کے جو تراجم موجود ہوں وہ بھی باہم مختلف ہوں،وہ کتاب ہدایت اور نجات کا ذریعہ بن سکے۔زیر تبصرہ کتاب ” نجات کا منصوبہ،قرآن یا بائبل “محترم ابو عبد اللہ اریحائی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ورلڈ اسلامک تھیولوجیکل آرگنائزیشن کینیڈا کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے قرآن مجید اور بائبل کاموازنہ کرتے ہوئے نجات کا منصوبہ پیش کیا ہے۔انہوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ نجات صرف اور صرف قرآن مجید میں ہی موجود ہے۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
باب اول
تدوین قرآن 1
وحی کی ضرورت 1
حواس خمسہ 2
وحی الہٰی 3
عالم گیر وحی 5
تعارف وحی 5
قرآن مجید 6
تدوین و حفاظت 7
دور رسالت 1نبوت تا 11ھجری 7
حفظ وکتابت قرآن 8
دور صدیق 11تا 13ھجری 11
جمع و ترتیب 11
سورتوں کی ترتیب 13
دور عثمانی 25تا 35ھجری 14
اختلاف قرات 14
حقیقت 15
اتفاق قرات 16
دور حجاج بن یوسف 65تا 115ھجری 17
اعراب 17
نقاط 18
رسم الخط 18
ادوار مابعد میں سہولتیں 19
رموز اوقاف 19
تعداد آیات 19
تعداد حروف 20
متن سے باہر سہولتیں 20
دعوت فکر 21
باب دوم
شکوک وشبہات اور مغالطے 23
سابقہ آسمانی کتب 23
مشنری جارحیت 24
دفاع 25
مغالطوں کامواد 26
تاویلات 27
قرآن میں تصرف عثمانی
مغالطہ نمبر 1 28
مصحف علی ؓ 29
مصحف عبد اللہ بن مسعود 30
وحی میں آمیزش مغالطہ نمبر2 30
حقیقت 31
ینابیع الاسلام مغالطہ نمبر3 34
امی نبی مغالطہ نمبر4 36
امی مسیح 38
ابدی چیلنج 39
مخاطبین قرآن 41
عرب 42
یہودی 43
مسیحی 43
کٹ حجتیاں 45
سفر سرمایہ ظفر ہے 46
کاہنوں کا کلام 47
عیسائی استاد 47
ممکنہ انفرادی خصوصیت 48
تشدد سے حفظ قرآن 49
اسلام کا پھیلاؤ 51
ترغیب انکار حدیث 55
روایات پر بائبل کی گواہی 56
توریت اور مسیح کی گواہی 59
ہدایت کس میں ؟ 60
موجودہ بائبل اورعہد نبوت 60
نور اور ہدایت 61
شک مٹانے کاحکم 63
انجیل سے فیصلہ کاحکم 64
توحید 64
بشارات 65
مرتد کی سزا 65
قصاص و دیت 65
سنگسار 65
سود سے ممانعت 65
مئے نوشی سےممانعت 66
رشوت سے ممانعت 67
طلاق کی اجازت 67
مسیحی مشنریوں کو قرآنی جواب 68
اسلام نیا دین نہیں 69
عقائد درست کرو 70
قیامت کا دن 73
خبر دار 75
اتمام حجت 75
گھمنڈ 76
اندرونی حالت 77
اہل اسلام کو خطاب 77
فراڈ سے بچو 78
مسلمانوں کوتلقین 79
اسلحہ سے غافل کرنا 82

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like