این جی اوز اہداف ، ترجیحات اور مقاصد

این جی اوز اہداف ، ترجیحات اور مقاصد

 

مصنف : انوار ہاشمی

 

صفحات: 208

 

دور جدید میں این جی اوز نے بہت زیادہ اہمیت اختیار کر لی ہے ۔ ہر معاشرے میں ان کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ بہت زیادہ سول سوسائٹی کو ان کے ذریعے منظم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ این جی اوز کا تصور بذات خود برا نہیں ۔ ان کے اساسی اہداف نیک ہی ہیں ۔ دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث صحت ، تعلیم ، غربت اور سماجی شعور کے متعلق مسائل گھمبیر شکل اختیار کر چکے ہیں ۔حکومتوں کے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ سرکاری سطح پر یہ مسائل حل کر سکیں ۔ اس پس منظر میں این جی اوز کے قیام کا رجحان کسی نیک مشن سے کم نہیں لیکن یہ نیک مشن اس وقت معاشرے کے لیے عذاب بن جاتے ہیں جب ان کے ظاہری اہداف کے پیچھے خفیہ مقاصد بھی دبے پاؤں چلا آتے ہیں ۔ یہ این جی اوز ترقی یافتہ ممالک کے فنڈز اور ڈونر ایجنسیوں کی امداد سے چلتیں ہیں ۔ امداد کے ساتھ ساتھ این جی اوز اپنےمشنری ، مذہبی ، اقتصادی ، جغرافیائی اور دیگر خفیہ مقاصد کو بھی ایکسپورٹ کیا جانے لگا ۔ یہ حقیقت ہے کہ ڈونر ممالک میں زیادہ تر غیرمسلم  مغربی ممالک شامل ہیں ۔ اس لئے ان مخصوص اہداف اور مقاصد کا شکار زیادہ تر تیسری دنیا کے مسلم ممالک ہیں ۔ زیر نظر کتاب این جی اوز کے ان پس پردہ حقائق کو آشکار کرتی ہے ۔ جو کہ اس موضوع پر ایک مکمل دستاویز ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
غیر سرکاری تنظیمیں حقائق اور مقاصد 9
این جی اوز اعداد وشمار کے آئینے میں 17
این جی اوز کے اہداف 21
عاصمہ جہانگیر ۔ ایک تعارف 25
متنازع ترین این جی اوز اور عاصمہ جہانگیر 31
متنازع گروپ کے متنازع ادارے 38
پیر بنیامین رضوی کی عاصمہ جہانگیر گروپ کے خلاف چارج شیٹ 46
این جی اوز کے خلاف پہلا بڑا آپریشن 65
ہیومن رائٹس کمیشن پس پردہ حقائق 69
عاصمہ جہانگیر کا انٹرویو 80
ارشاد احمد حقانی بمقابلہ عاصمہ جہانگیر 92
’’ مولانا ‘‘ عاصمہ جہانگیر کی نکاح خوانی 100
ولی کا کردار ایک موقف 109
غیرت کے نام پر قتل 113
عمر اصغر چیرمین سنکی فاونڈیشن 118
قانون توہین رسالت اور این جی اوز 131
پاکستان میں عیسائیت کی یلغار 146
افغان مہاجرین کیمپوں میں عیسائی تنظیم کی سرگرمیاں 148
انسانی حقوق کی تنظیموں کا اصل چہرہ 164
این جی اوز کو پیسہ کہاں سے ملتا ہے؟ 173
آغا خان فاؤنڈیشن کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ادارے 178
سیاسی اور اہم شخصیات کی این جی اوز 182
بیت المال سے فنڈز کون لیتا رہا؟ 187
چند این جی اوز کا تعارف 191

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like