نذر ( منت ) ماننا
نذر ( منت ) ماننا
مصنف : ام عبد منیب
صفحات: 34
اسلامی شریعت میں نذر ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب ہےکسی خیر کے کام کا عہد کرلینا۔یعنی نذریا منت ایک وعد ہ ہے جو اللہ تعالیٰ سےکیا جاتا ہے ۔ لہذا تمام وعدوں کے نسبت اس وعدے کو پورا کرنا زیادہ اہم اور قابل ترجیح ہے ۔ اگرچہ عہد کوئی بھی ہو اسے پورا کرنا مسلمان پر لازم ہے جیسا کہ ارشاد باری ہے : وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا(الاسراء:34) ’’اور عہد پورا کرو بے شک عہد کے متعلق سوال کیاجائے گا‘‘۔ نذرماننے میں قسم کھانے کامفہوم خود بخود شامل ہے لہذا یہ ایک وعدہ ہے کہ جس کے متعلق قسم کھائی جاتی ہے کہ اسے ضرور پورا کروں گا۔نذ ر ماننا فرض نہیں لیکن جب کوئی نذر مان لے توپھر اسے پورا کرنا فرض ہے ہوجاتا ہے اور نذرپوری نہ کرنا سخت گناہ ہے ۔زیرنظر کتابچہ ’’نذر(منت) ماننا‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شدہ ہے ۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کی روشنی میں کی نذر کی مشروعیت اور اس کی شرائط،جائز وناجائز نذر اور اس کے جملہ احکام ومسائل کوبڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ تعالی اس کتابچہ کو ہمارے معاشرے میں نذر یا منت کے متعلق جو بہت سے غلط عقائداور غلط انداز پائے جاتے ہیں ان کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
سخن وضاحت | 4 | |
نذر ماننے والے کی اہلیت | 5 | |
نذر کی شرائط | 5 | |
نذر اللہ سے کیا جانے والا ایک وعدہ | 6 | |
نذر فرض یا نفل | 7 | |
کسی فرض کام کی نذر ماننا | 8 | |
نذر پوری کرنے کی استطاعت | 8 | |
ناجائز کام کی منت مان لینا | 10 | |
جو چیز ملکیت میں نہیں اس کی نذر مان لینا | 15 | |
ناجائز کام کی نذر کا کفارہ | 17 | |
زمانہ جاہلیت کی مانی گئی نذر | 20 | |
مانی گئی نذر کی بہتر صورت | 23 | |
نذر یا شرط | 25 | |
میت کی نذر پوری کرنا | 26 | |
نذر میں پائی جانے والی مروجہ خرابیاں | 28 | |
زندہ یا مردہ بزرگ کے نام کی منت ماننا | 30 |