نصر الباری فی تحقیق جزاالقراۃ للبخاری

نصر الباری فی تحقیق جزاالقراۃ للبخاری

 

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

 

صفحات: 346

 

دين اسلام میں جس طرح نماز کی اہمیت مسلمہ ہے بالکل اسی طرح نماز کے اندر سورۃ فاتحہ کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے- كتاب وسنت كی نصوص اس سلسلے میں واضح راہنمائی فراہم کرتی ہیں اگر کوئی شخص غیر جانبداری سے ان کا مطالعہ کرے تویقینا راہ صواب اس کی منتظر ہے-علمائے اسلام کی جانب سے اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آئیں-اس سلسلے میں امام بخاری نے ایک کتاب جزء القراء ۃ للبخاری کے نام سے تصنیف کی – جس میں انہوں نے فاتحہ خلف الامام کو موضوع بحث بناتے ہوئے تفصیل کے ساتھ اپنی علمی آراء کا اظہار فرمایا-حافظ زبیر علی زئی نے اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے امام صاحب کی  کتاب کا ترجمہ، تحقیق ، تعلیقات اور اضافہ جات کے ساتھ انتہائی سادہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے اتمام حجت  کیا ہے-اس سلسلے میں انہوں نے احادیث مرفوعہ،آثار صحابہ،آثار التابعین اور اس ضمن میں علماء کرام کا تذکرہ کر کے ثابت کیاہے کہ کسی بھی مرفوع حدیث میں فاتحہ خلف الامام کی ممانعت وارد نہیں ہوئی-فاتحہ خلف الامام کی ممانعت میں جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی  ہیں وہ صحیح نہیں ہیں یا ان کی اصل نہیں- مصنف نے کتاب میں فاتحہ خلف الامام کے اثبات پر دلائل کے انبار لگاتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ سورۃ فاتحہ نماز کا لازمی حصہ ہے اور اس کے بغیر نماز کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 17
فاتحہ خلف الامام اور حدیث مرفوعہ 22
فاتحہ خلف الامام کے خاص دلائل 23
فاتحہ خلف الامام اور آثار صحابہ ؓ 26
فاتحہ خلف الامام اور تابعین رحمۃ اللہ علیہم 29
فاتحہ خلف الامام اور علماء 30
حدیث 1۔سری نمازیں اور فاتحہ خلف الامام 42
حدیث2۔جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں 43
حدیث3۔جس نے ام القرآن نہ پڑھی اس کی نماز نہیں 46
حدیث4۔سورہ فاتحہ کے ساتھ پڑھی گئی نماز جائز اور کافی ہے 52
آخری دو رکعتوں میں قراءت کی تحقیق 68
علی ؓکی طرف منسوب قول کی تحقیق 78
عمر ؓکا فرمانا کہ میرے پیچھے بھی قراءت کرو 100
ابوہریرہ ؓکا اپنے شاگرد کو امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کی تلیقین کرنا 127
قراءت اور اونٹنیوں کی مثال کا ذکر 145
جہری نماز میں صحابی کا نبی ﷺ کے پیچھے قراءت کرنا 152
قراءت کے بغیر نماز کا صحیح نہ ہونا 157
نماز کے لیے اذان کیسے مقرر کی گئی 188
حدیث فاتحہ کے بغیر کوئی نماز نہیں 198
جمعہ کے دن دو رکعت پڑھنے والا فاتحہ بھی پڑے گا 203
صحابہ کرام کا بیان کہ اگر قراءت رہ جائے تو مقتدی اس کو پورا کرے 210
ابی بن کعب ؓکا نبی ﷺ کو لقمہ دینا 224
رکوع سے پہلے قراءت کا حکم 234
صلوۃ خوف 250
براء بن عازب ؓنے نماز کے اندر قراءت کی 265
نبی ﷺ سے دو سکتے ثابت ہیں 294
نبی ﷺ ہر نماز میں قراءت کاحکم دیتے 307
عدی بن حاتم ؓکی نماز اوراس کی تحقیق 309
اطراف الحدیث 312
راویوں کی فہرست 324

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like