نصیحت
مصنف : محمد اسماعیل سلفی
صفحات: 136
اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے۔ اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف نہیں ہے۔ “اہلحدیث “ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں نہایت حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہیں۔اس کا مطح نظر فقط عمل بالقراٰن والحدیث ہے معاشرے میں پھیلے ہوئے رسوم و رواج کو یہ جماعت میزان نبوی میں پرکھتی ہے۔جوبات قرآن و سنت کے مطابق ہو اس کو قبول کرنا اس جماعت کا خاصہ اور امتیاز ہے۔ مسلک اہل حدیث وہ دستور حیات ہے جو صرف قرآن وحدیث سے عبارت ہے،بزرگان دین کی عزت سکھاتا ہے مگر اس میں مبالغہ نہیں۔”امرین صحیحین” کے علاوہ کسی کو بھی قابل حجت اور لائق تعمیل نہیں مانتا۔اہل حدیث ہی وہ فرقہ ہے جو خالص کتاب وسنت کا داعی ہے۔ زیر نظر کتاب “نصیحت” حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفیؒ کی ایک جماعتی تصنیف ہے۔ اور کتاب ہذا میں وہ ارشادات کو جمع کیا گیا ہے جو مولانا سلفیؒ نے جماعت اہل حدیث کے سربراہ اور منتظم ہونے کی حیثیت سے ارشاد کیے تھے اس میں جماعت کے مقاصد، تعلیمی امور، تنظیمی مشکلات، جماعت کے تبلیغی پروگرام اور مستقبل کے بارے میں لائحہ عمل وغیرہ کو قلمبند کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ جماعت اہلحدیث سے اپنے دین حنیف کی سر بلندی کا کام لے اور اس کے بانی و معاونین کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
دعوت عمل | 9 |
اپنی باتیں | 12 |
جماعت کی خدمت میں ضروری گزارشات | 17 |
جمعیت اہلحدیث مغربی پاکستان | 23 |
جماعت اہلحدیث صوبہ سرحد | 27 |
ہمارا سالانہ قومی اجتماع اور ہمارے فرائض | 30 |
خطبہ استقبالیہ کانفرنس منعقدہ گوجرانوالہ | 35 |
آزاد کشمیر اور ضلع ہزارہ | 42 |
خطبہ صدارت کانفرنس منعقدہ لاہور | 50 |
تاثرات کانفرنس سرگودھا | 65 |
سالانہ رپورٹ ناظم اعلی | 72 |
تقریر بسلسہ امارت و صدارت | 84 |
سالانہ رپورٹ ناظم اعلی | 91 |
چند گزارشات | 100 |
سالانہ رپورٹ ناظم اعلیٰ | 108 |
خطبہ صدارت نواب گنج | 114 |
خطبہ صدارت منعقدہ ماموں کانجن | 127 |