نقوش عظمت رفتہ
مصنف : محمد اسحاق بھٹی
صفحات: 642
مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواسے رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں چند عظیم شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ جس میں مصنف نے اپنے مسلک کی شخصیات کا تعارف کروانے کے ساتھ ساتھ اصحاب احناف کا بھی تذکرہ کیا ہے اور جن شخصیات کے بارے میں لکھا گیا ہے ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں مثلاً عادات واطوار‘ کردارو گفتار کو منقح کیا گیا ہے۔ اور اس میں شخصیات کا تعارف اور ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور حالات وواقعات کو معتبر اور مستند کتابوں سے لیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ نقو ش عظمت رفتہ ‘‘ مولانا اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
4 | از طرف ناشر |
7 | حرف آغاز |
11 | سید محمد داؤد غزنوی |
123 | حافظ محمد گوندلوی |
155 | مولانا محمد اسماعیل سلفی |
251 | مولانا کرم الٰہی |
267 | مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی |
303 | مولانا عبدالخالق قدوسی |
311 | مولانا عبدالقدوس میواتی |
345 | مولانا عبید اللہ سندھی |
369 | مولانا احمد علی لاہوری |
375 | سید عطاءاللہ شاہ بخاری |
415 | خواجہ عبدالوحید |
446 | خواجہ عبدالحی فاروقی |
458 | سید محمد متین ہاشمی |
469 | حمید نظامی |
490 | سید ابو الحسنات قادری |
495 | کوثر نیازی |
522 | قاضی حبیب الرحمٰن منصورپوری |
543 | ذیل سنگھ گیانی |
595 | ڈاکٹر محمد ایوب قادری |
609 | سحر گل خاں |
624 | مولوی شمس الدین |