مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔8
مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔8
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 766
سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
کوہ صفاکاخطبہ | 17 |
صفات باری تعالیٰ | 18 |
اسلام کیاہے | 19 |
صراط مستقیم | 20 |
کلام الہیٰ | 22 |
نماز | 23 |
اللہ کاذکراورنمازجمعہ | 24 |
تاکیدجمعہ | 25 |
برکات جمعہ | 26 |
رمضان المبارک | 29 |
انفاق فی سبیل اللہ | 30 |
اسلام اوررہبانیت | 31 |
خطبہ بدر | 32 |
الجماعت | 34 |
ضابطہ حیات | 35 |
امربالمعروف اورنہی عن المنکر | 36 |
سنت اوربدعت | 37 |
تصویردیانت | 38 |
خیانت اورطمع | 39 |
خیانت سےاجتناب | 40 |
دنیاکافتنہ | 41 |
دنیااورانیکی | 40 |
اللہ سےعافیت طلب کرو | 43 |
قرابت داروں کےلیےصدقہ | 44 |
ایک مبارکہ خواب | 46 |
دوزخ سےبچو | 47 |
نیکی اوربدی کےراستے | 48 |
جہاد کی فضیلت | 49 |
جہاد | 50 |
کبائرسےاجتناب | 51 |
خطبہ تبوک | 52 |
بہتراوربدترانسان | 54 |
سورج اورچاند گہن | 55 |
خطبہ نکاح | 57 |
ضابطہ حیات | 59 |
اسلام اورجاہلیت | 61 |
پانچ برائیاں | 63 |
فتح مکہ کےموقع پر | 64 |
جنگ کےاصول | 67 |
تین اسم باتیں | 69 |
آخری دوکےفتنے | 70 |
دنیاکی مہلت غنیمت ہے | 71 |
رسول اللہ ﷺ خداکی حکمت | 72 |
انصارسےخطاب | 77 |
دعاکی تاثیر | 75 |
فتنہ دجال | 77 |
پھردجال کاذکر | 79 |
آخرت یقینی | 80 |
فکرآخرت | 81 |
آخرت کی تیاری | 82 |
شرعی حدود | 84 |
موت کی یاد | 82 |
جنگ موتہ | 87 |
آخری وصیتیں | 88 |
حکمرانوں کی اطاعت | 89 |
آخری نصیحتیں | 90 |
موت کی دعوت قبول | 92 |
حوض کوثر | 93 |
آخرت | 95 |
موت کاوقت | 96 |
موت کےبعد | 99 |
عذا ب قبر | 101 |
قبرکی آزمائش | 103 |
حشرمیں احتساب | 105 |
حشرمیں شفاعت رسول اللہﷺ | 106 |
شفاعت رسول اللہﷺ | 109 |
شفاعت رسول اللہﷺ | 110 |
حوش کوثرپرپیشرو | 111 |
کتاب اللہ | 112 |
اصحاب بدر | |
شہداء | |
مہج بن صالح | 122 |
عبیدہ ؓبن حارث | 122 |
عمیرؓبن حارث | 122 |
عاقل بن بکیر | 122 |
عمیرؓبن عبدعمیر | 122 |
عوف یاعوذبن عفرا | 122 |
معوذبن عفرا | 122 |
حارث بن سراقہ | 122 |
یزیدبن حارث | 123 |
رافع بن معلی | 122 |
عمیربن حمام | 123 |
عمارؓبن زیاد | 123 |