مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔11

مجلہ نقوش رسول ﷺ نمبر جلد۔11

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 777

 

سیرتِ رسولﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔دنیا میں ہزار وں سماجی مصلحین ،فلاسفہ و حکماء ،مدبرین و سیاست داں، مقنّنین ومنتظمینِ سلطنت، انسانوں کا بھلا چاہنے والے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے والے آئے، لیکن انسانی سماج پر جتنے ہمہ گیر اثرات خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی ذاتِ گرامی کے مرتب ہوئے، اتنی اثر آفرینی کسی اور کے حصے میں نہیں آئی۔۔ رسول اللہﷺ کی شخصیت اور پیغام کے بارے میں ہر زمانے میں اور دنیا کے ہر خطے میں بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور قیامت تک رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ’’ نقوش رسول نمبر‘‘کو مصنف نے سیرت کے موضوع پر لکھے گئے جتنے اچھے اچھے مقالات تھے سب کو اس نمبر کی زینت بنایا ہے اور جن موضوعات پر کام کا مواد نہ تھا اُن موضوعات پر نئے سرے سے کام کروایا۔ اور سیرت کی دوسری کتابوں کی نسبت اس میں بہت تفصیل کے ساتھ لکھا گیا ہے. جہاں دوسری کتابوں میں ہر موضوع پر دو یا ایک صفحے ملیں گے تو اس میں آپ کو اُ س موضوع پر بیسیوں صفحات ملیں گے اور اس میں تکنیک اور مصادر پر آٹھ سو سولہ کے قریب صفحات پیش کیے گئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ایسا کام نہیں ہوا۔اس نمبر میں سیرت کی جامعیت اور سیرت نگاری کے اصول اور سیرت کا مکمل مواد کہاں کہاں سے ملے گا کو بڑے احسن اور سلیس زبان میں پیش کیا گیا ہے۔ سیرت کا اولین دور اور اولین کتب کی فہرست اور تفصیل بھی دی گئی ہے۔مصنف نے اس رسالے کو ’’نقوش رسول نمبر‘‘ کے نام سے تصنیف کیا ہے۔ جو کہ سیرت پر بہت عمدہ مواد کا حامل ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
طلوع 5
اس شمارےمیں 6
سیرت ابن اسحاق 7
تقدیم 8
سلسلہ نسب پاک 10
عبدالمطلب کی نذر 20
عبداللہ بن عبدالمطلب کی شادی 33
رسول اللہ کی ولادت باسعادت 42
قبیلہ حمیرکےبادشاہ تبع اوسط کی حکایت 47
تبع کی قتل گاہ 52
اصحاب الفیل کاواقعہ 56
آنحضرت کےجدامجدعبدالمطلب کی وفات 63
بحیراراہب کاقصہ 68
خدیجہ بنت خویلوکاواقعہ 76
رسول اللہ کےمتعلق علماءیہودکی بشارت 78
سلیمانؓ فارسی کااسلام لانا 83
آثارکعبہ 90
تعمیرکعبہ 101
رسول اللہﷺ کی بعثت 128
حضرت علیؓ بن ابی طالب کااسلام لانا 140
حضرت ابوبکرؓکااسلام لانا 142
حضرت ابوذرؓکااسلام لانا 142
مہاجرین کااسلام لانا 147
مسلمانوں پرظلم وستم اورتشدد 159
حضرت حمزہ بن عبدالمطلب کااسلام لانا 179
اصحاب رسول اللہﷺ کی ہجرت حبشہ 183
اسمائےگرامی مہاجرین حبشہ 186
حضرت عمرؓ کااسلام لانا 191
مکہ مکرمہ میں قرآن کریم کی جہر ی تلاوت 197
تعذیب اہل ایمان 199
رسول اللہﷺ کےساتھ مشرکین کی مخاصمت 208
سرزمین حبشہ کی طرف ہجرت 226
مہاجرین حبشہ کےاسمائے گرامی 238
قریش کی رسول اللہ کی ایذارسانی 246
اہل عرب کےرسول اللہ کی تبلیغ عام 249
سیدابوطالب کی وفات 254
وفات خدیجہ ؓبنت خویلد 260
سیدہ ام کلثوم ؓکانکاح 266
زینب بنت علی کانکاح 370
حضرت عثمانؓ کانکاح 372
رسول اللہﷺ کی ازواج مطہرات 274
مذاق اڑانےوالوں کاانجام 289
علامات نبوت 292
ام شریک ؓدوسیہ کااسلام لانا 300
حضرت ابوہریرہ ؓکااسلام لانا 302
عدی بن عاتم کااسلام لانا 303
مسجدحرام سےمسجداقصی تک 312
غزوہ بدر 320
غزوہ سویق 326
غزوہ ذمی امر 329
سریہ زیدبن حارثہ 334
کعب بن اشرف کاقتل 336
غزوہ احد 341
محاکمہ سیرت ابن اسحاق 355
عہد نبوی میں غزوات وسریاکی اقتصادی اہمیت 392
نبوی غزوات سریاکی اقتصادی اہمیت 397
تعلیقات وحواشی 440

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like