نماز میں سورۂ فاتحہ احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال آئمہ کی روشنی میں
نماز میں سورۂ فاتحہ احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال آئمہ کی روشنی میں
مصنف : کرم الدین سلفی
صفحات: 112
نماز دین اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے کلمہ توحید کے بعد سب سے اہم رکن ہے۔ اس کی فرضیت قرآن سنت اور اجماع امت سے ثابت ہے۔ شب معراج کے موقع پر امت محمدیہ کو اس تحفہ خداوندی سے نوازہ گیا۔ نماز کفر و ایمان کے درمیان ایک امتیاز ہے۔ دن اور رات میں پانچ مرتبہ باجماعت نماز ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض اور واجب ہے، لیکن نماز کی قبولیت کی شرط اول یہ ہے کہ وہ نبی کریمﷺ کے نماز کے موافق ہو۔ نماز کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مختلف فیہ مسئلہ فاتحہ پڑھنے کا بھی ہے کہ نماز میں مقتدی امام کے پیچھے فاتحہ پڑھے گا یا نہیں۔ کتاب و سنت کے دلائل کے مطابق فاتحہ ہر فرض و نفل نماز کی ہر رکعت میں پڑھنا فرض اور واجب ہے خواہ نمازی منفرد ہو، امام ہو یا مقتدی، کیونکہ فاتحہ کے بغیر نماز نا مکمل و ناقص ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا: “لا صلوٰۃ لمن لم یقراء بفاتحۃ الکتاب” اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے فاتحہ نہ پڑھی۔ زیر تبصرہ کتاب”نماز میں سورۃ الفاتحہ” جو کہ فاضل مصنف کرم الدین سلفی کی فرضیت فاتحہ پر بے مثال تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال ائمہ کی روشنی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ نماز میں فاتحہ پڑھنا ہر نمازی پر فرض اور واجب ہے خواہ وہ نمازی منفرد ہو یا جماعت کی حالت میں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ فاضل موصوف کی محنت کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(نماز نبوی)
عناوین | صفحہ نمبر |
امام کے پیچھے مقتدی کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کا ثبوت احادیث صحیحہ سے۔۔۔ 43 احادیث | 5 |
قرأءت فاتحہ خلف الامام کا ثبوت آثار صحابہؓ سے ۔۔۔ آثار صحابہ 46 | 42 |
قرأت فاتحہ خلف الامام کا ثبوت تابعینؒ تبع تابعینؒ سے۔۔۔ حوالہ جات 61 | 61 |
قرأت فاتحہ خلف الامام کا ثبوت ائمہ مجتہدین سے۔۔۔ حوالہ جات ائمہ اسلام 61 | 72 |
قرأت فاتحہ خلف الامام کا ثبوت امام ابو حنیفہ و امام محمدؒ اور فقہاء و علماء حنفیہؒ اور اولیائے عظام سے۔۔۔ 30 | 79 |
حنفیہ کے تمام دلائل کے متعلق مولانا عبد الحیؒ حنفی کا فیصلہ | 100 |
نماز جنازہ اور سورۂ فاتحہ۔۔۔25 | 100 |