نماز میں خشوع۔ اہمیت، افادیت اور طریقہ کار
مصنف : ابو عبد اللہ آصف محمود
صفحات: 110
شہادتین کے بعد دین حنیف کا سب سے اہم رکن نماز ہے اور نماز کو درست کرنا ٹھیک طریقہ سے ادا کرنا اور ا س میں خشوع وخضوع کا خیال رکھنا یہ ہمارے لیے شریعت کا حکم ہے۔ فلاح وفوز پانے والوں کی جو صفات اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ذکر کی ہیں ان میں سب سے پہلی صفت یہ ہے کہ وہ نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔ اور قرآن کریم میں ہی خشوع ان خوش نصیبوں کا ایک وصف بیان ہوا ہے جو اللہ تعالیٰ کی بخشش اور مغفرت کے مستحق اور اجر عظیم پانے والے ہیں‘ خشوع وخضوع کا مطلب ہے کہ نماز کے ہر رکن کو پورے اطمینان اور سکون سے اداکرنا اور جو نماز خشوع وخضوع کے بغیر ادا کی جائے گی وہ نماز طریقہ نبوی کے خلاف ہو گی۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نماز میں خشوع وخضوع کی اہمیت‘افادیت اور طریقہ کار‘ خشوع کے معانی‘ شرائط‘ اہمیت‘ افادیت اور خشوع کے حصول کے اسباب کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اور خاشعین نماز کے حوالے سے بہت سے نصیحت آموز واقعات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے‘ حوالے میں پہلے مصدر کا نام اور جلد اور صفحہ نمبر بھی درج کیا جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نماز میں خشوع‘ اہمیت‘ افادیت‘ اور طریقہ کار ‘‘ ابو عبد اللہ آصف محمود کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
تقریظ | 14 |
خشوع وخضوع کامعنی ومفہوم | 20 |
قرآن مجید میں خشوع کےمختلف معانی | 22 |
نماز میں خشوع کاحکم | 23 |
خشوع کی اہمیت | 26 |
خشوع کےمتعلق حکم الہیٰ | 26 |
بغیرخشوع کےنماز پڑھنے والےکےلیےوعید | 27 |
نماز میں عدم خشوع منافقین کاشیوا | 27 |
امت محمدیہ میں سب سےپہلے خشوع نماز ختم ہوگا | 28 |
جتناخشوع اتناثواب | 29 |
خشوع کےفضائل | 30 |
نماز میں خشوع فلاح کاذریعہ | 30 |
جنت الفردوس کاحقدار | 30 |
جنت کاوجوب | 31 |
گناہوں کی معافی | 32 |
اللہ تعالیٰ کاوعدہ | 33 |
عبادت میں آسانی | 33 |
ایسی معانی جیسےماں نےابھی جناہو | 34 |
خشوع کےمتعلق آثار صحابہ اوراقوال تابعین | 35 |
نمازيوں کی اقسام | 37 |
خاشعین کی نمازوں کےچند مناظر | 40 |
1۔سیدالخاشعین رسول اللہ ﷺ کےخشوع کاعالم | 40 |
سیدناابوبکرصدیق | 41 |
سیدنا عمرفاروق | 41 |
سیدنا علی | 43 |
سیدنا عبداللہ بن زبیر | 43 |
سیدنا سعد بن معاذ | 44 |
سیدنا عبداللہ بن عباس | 44 |
سیدنا سعید بن جبیر | 44 |
سیدنا عبادبن بشر | 45 |
سیدنا عروہ بن زبیر | 45 |
سیدنا مسلم بن بسار | 46 |
امام مالک | 47 |
امام بخاری | 47 |
عامبر بن عبدالقیس | 47 |
مسلمہ بن بشار | 48 |
سیدنا سعید بن عبدالعزیز التوخی | 48 |
امام محمد بن نصرالمروزی | 48 |
سیدنا زین العابدین | 49 |
امام ابن تیمیہ | 49 |
خشوع نفاق کی مذمت | 50 |
خشوع کےاسباب | 52 |
خشوع پیداکرنےوالے اسباب کاطاقتور ہونا | 52 |
خشوع سےدورکرنےوالے اسباب کاکمزور ہونا | 54 |
خشوع پیداکرنےوالے اسباب | 55 |
ذکرالہیٰ کااہتمام | 55 |
طریقہ نماز کامطالعہ | 56 |
نمازکی تیاری | 58 |
صف بندی کااہتمام | 59 |
نمازمیں اطمینان اورسکون | 60 |
ہرآیت ٹھہرنا | 62 |
قرآن کوخوبصورت آواز کےساتھ ٹھہرٹھہر کرپڑھنا | 63 |
قرآن کریم کی آیات اوراذکار پر غوروفکر اروحسب حال ان کاجواب | 65 |
دنیاکےبےثباتی کاتصور اورموت کی یاد | 67 |
نمازکواللہ تعالی سےمناجات (سمگلامی )سمجھ کرپڑھنا | 68 |
یہ تصور کہ میں اللہ کودیکھ رہاہوں یااللہ تعالی مجھے دیکھ رہاہے | 70 |
سترے کااہتمام کرنا | 71 |
دائیں ہاتھ کوبائیں پر رکھ کرسینے پرباندھنا | 73 |
شہادت والی انگلی کوہلانا | 73 |
آیات اذکار اورعاؤں کوبدل بدل کر پڑھنا | 74 |
تقوی اورخوف الہیٰ | 79 |
سجدہ تلاوت کرنا | 81 |
خشوع کی اہمیت وفضیلت کومعلوم کرنا | 82 |
خاشعین کی نمازوں پر غورکرنا | 82 |
تلاوت قرآن اوراذکار میں ہونٹوں کوحرکت دینا | 83 |
اللہ تعالی سےشیطان کی پناہ مانگنا | 83 |
شیطانی سوسے اوران کاعلاج | 85 |
موت سےبعد والےحالات پر غورکرتےرہنا | 88 |
طوالت نماز | 91 |
خشوع کوکمزور کرنےوالے کام | 92 |
کھانےکی موجودگی میں نمازپڑھنا | 92 |
رفع حاجت کوروک کر نماز پڑھنا | 93 |
نیندکےغلبے میں نماز پڑھنا | 94 |
مشغول کرنےوالے چیزوں پر نماز پڑھنا | 94 |
نقش ونگار والےکپڑے پہن کر نماز پڑھنا | 95 |
سخت گرم یاسرد جگہ پر نماز پڑھنا | 96 |
کنکریاں سیدھے کرنایاکپڑے درست کرتےرہنا | 97 |
دوران نماز التفات کرنا | 99 |
نماز میں جمائی لینا | 102 |
نظرآسمان کی طرف اٹھانا | 103 |
اذکار وقرءات اونچی آواز میں پڑھنا | 103 |
دوران نماز تھوکنا | 104 |
گندے کپڑے پہننا | 105 |
امورقلبیہ جوخشوع کےلیے معاون ہیں | 106 |