نماز تراویح (رانا اسحاق )

نماز تراویح (رانا اسحاق )

 

مصنف : ڈاکٹر رانا محمد اسحاق

 

صفحات: 51

 

صحیح احادیث  کے مطابق  نبی کریم ﷺ کا  رمضان او رغیر رمضان میں  رات کا قیام  بالعموم گیارہ رکعات سے  زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر   کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام   کوتین  رات جو نماز پڑہائی وہ گیارہ رکعات  ہی تھیں  او ر حضرت عمر   نے   بھی مدینے  کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑہانے  کا حکم دیاتھا اور  گیارہ  رکعات پڑھنا ہی   مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ،  حضرت علی بن  ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔ زیر تبصرہ  کتابچہ’’ 20 نماز تراویح‘‘دراصل  17 فروری 1994ء  نوائےوقت میں ’’نماز تراویح کی اہمیت‘‘ کے عنوان  سےشائع ہونے والے ایک آرٹیکل کےجواب  تحریرکیا  گیا تھا ۔نوائے  وقت کےمضمون  نگار نے  موطا امام مالک کی  ایک  حدیث کو  خلط ملط   کر کے  نماز تراویح کی تعداد بتائی  جس پر  جناب ڈاکٹررانا  محمد اسحاق﷫ نےایڈیٹر نوائے وقت اور مضمون نگار کو آگاہ کیا  مگر کسی نے جواب نہ دیا تو  موصوف نے یہ مضمون  کتابچہ کی صورت میں شائع کردیا ۔ تاکہ مسنون تراویح کی آٹھ رکعات کے  واضح اور ٹھوس دلائل سے عوام الناس واقف ہوکر اس پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ڈاکٹر  رانا محمد اسحاق  ﷫نے  ثابت  کیا کہ جس  حدیث سے بیس رکعات ہونے کا تذکرہ نوائے  وقت کےمضمون نگار نے کیا ہے اس میں تراویح کی تعداد آٹھ ہے نہ کہ بیس۔اللہ تعالیٰ  کتابچہ کے مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں تمام عبادات مسنون طریقۂ نبوی کےمطابق ادا کرنے کی توفیق دے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مصنف کا تعارف 9
پیش لفظ 12
دیباچہ 15
جناب ایڈیٹر صاحب 16
مؤطا امام مالک 19
احادیث صحیحہ بسلسلہ آٹھ رکعات 24
سبل السلام 27
نیل الاوطار 29
فقہ السنہ 31
بیس تراویح سے متعلقہ احادیث کا تجزیہ 34
علماء اور محدثین کی آراء 35
محدث عصر حاضر شیخ ناصر الدین البانی 36
مولانا انور شاہ کاشمیری 36
مولانا عبد الحئی حنفی 37
تین رات میں کتنی رکعات 39
علامہ عینی حنفی 39
علامہ وحید الزمان 40
مصادر کتب 43
ادارہ کی مطبوعات 44

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like