نماز جنازہ

نماز جنازہ

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 66

 

موت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ موت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔اسلام نے جہاں زندگی کے بارے میں احکام ومسائل بیان کئے ہیں وہیں موت  کے احکام بھی بیان کر دئیے ہیں۔موت کے احکام میں سے کفن ودفن اور نماز جنازہ وغیرہ کے احکام ہیں۔زیر تبصرہ کتاب “نماز جنازہ”جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین اور بے شمار کتابوں کے مصنف محترم مولانا محمد صادق سیالکوٹی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے  موت اور اس کے متعلقات نیز موت کے بعد پیش آنے والے حقائق کو نبی کریم ﷺ اور خدائے قدوس کے فرامین کی روشنی میں پیش کیا ہے۔اس کتاب کی خوبی یہی ہے کہ جس منزل سے ہر انسان نے گزرنا ہے اسے مجمل مگر مدلل طور پر پیش کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
گور غریباں 2
فہرست مضامین 3
حرف اول 5
رہے گی ایک ہی ذات 5
مسلمان کے مسلمان پر پانچ حق ہیں 15
بیمار پرسی کی دعا 16
بیماری سے گناہ دور ہوتے ہیں 17
موت کی سختیاں 17
زندگی میں موت کو یاد رکھنا چاہیے 18
قریب المرگوں کی تلقین 19
میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ 20
رحمت عالم ؐ کو تین مرتبہ غسل دیا گیا 21
میت کو اچھا کفن دو 23
مسنون کفن 23
عورت کا کفن 23
کفنی پر کلمہ 24
جنازے کے ساتھ کس طرح چلیں 25
جنازے کی صفیں 25
چالیس آدمی جنازہ پڑھنے والے 26
نماز جنازہ کا طریقہ 27
نماز جنازہ شورع 27
دعائے قنوت 28
دعاے اثناء 28
تعوذ پڑھیں 28
سورہ تکاثر 29
سورہ اخلاص 30
نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنا لازمی ہے 31
شیخ عبد القادر  جیلانی کا ارشاد حق 31
دورد شریف 33
نماز جنازہ کی دعائیں 34
جنازے کی پہلی دعا 35
جنازے کی دوسری دعا 35
جنازے کی تیسری دعا 36
جنازے کی چوتھی دعا 38
جنازے کی پانچویں دعا 40
دعائیں بڑے خلوص سے پڑھیں 41
چار سے زائد تکبیریں 41
بچے کے جنازے کی دعا 42
قبر پر پانی چھڑکیں 42
قبر کے سر اور پاؤں کی طرف کھڑے ہو کر پڑھیں 43
قبر کے سرہانے کھڑے ہو کر پڑھیں 44
قبر کی پائنتی کھڑے ہو کر پڑھیں 45
قبر پر کھڑے ہو کر دعا مانگیں 47
دعائے تثبت میت 48
قبرستان سے نکل کر یا باہر دعا 49
دفن کے بعد اذان 50
دفن کے بعد اسقاط 50
سوگ کے تین دن 51
بھاتی کا کھانا 51
تعزیت کرنی چاہیے 52
رسم قل دسواں 53
چالیسواں وغیرہ 55
ایصال ثواب کا شرعی طریقہ 55
اولاد صالح 56
صدقات و خیرات 57
جمعرات کا ختم 58
مسجد میں جنازہ جائز ہے 60
جنازہ غائبانہ 61
قبروں کو پختہ نہ بنائیں 61
حضرت امام ابو حنیفہ  کا فتوی 62
زیارت قبور کی مسنون دعا 63
قبروں کی زیارت 63

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like