نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال

نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال

 

مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

 

صفحات: 135

 

ایمان اور اعمال صالحہ دو ایسی چیزیں ہیں جو اخروی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہیں ۔ ان دو چیزوں کی بربادی آخرت میں ملنے والی عزت و توقیر کی بربادی ہے۔ بعض لوگ بڑی محنت سے اعمال صالحہ انجام دیتے ہیں لیکن اس کےساتھ ساتھ وہ کچھ ایسے غیر شرعی کام کر بیٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ساری نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو نیکیوں کو برباد کر دینے والے ہیں۔ ایمان و عمل کو برباد کر دینے والے عوامل کون سے ہیں، ان کا علم ہر بندے کے لیے ضروری ہے۔ نیکیوں کو برباد کر دینے والے یہ شیطانی اعمال ہمارے بدترین دشمن ہیں۔ اس کتاب میں ایسے ہی دشمنوں کے چہروں سے نقاب اتارا گیا ہے۔ مصنف نے پہلے وہ اعمال بیان کیے ہیں جن سے نیکیاں مکمل طور پر برباد ہوجاتی ہیں ۔ اس کے بعد ان اعمال کا تذکرہ ہے جن سے نیکیاں مکمل طور پر تو ضائع نہیں ہوتیں البتہ نیکیوں میں سے ایک بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔ کتاب کے مصنف تفضیل احمد ضیغم ہیں جن کی کتب اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 11
چند آنسو 12
نیکیاں برباد کرنے والے اعمال 15
شرک 16
ریاکاری 22
کمائی کے لیے حرام ذرائع اختیار کرنا 30
حرام کمائی کے چند خطرناک ذرائع 32
جوے کی دلدل میں وقت او رنیکیوں کی بربادی 38
شراب نوشی وقت اور نیکیوں کی بربادی 50
تکبر 59
نجومیوں کے پاس جانا اور ان کی تصدیق کرنا 64
تنہائیوں میں رب تعالیٰ سے بے خوف ہونا 69
تعظیم مصطفی ﷺ میں کوتاہی نیکیوں کی بربادی 71
زکوۃ میں کوتاہی 79
نیکیوں کی بربادی اور عورتوں کے اعمال 85
جن دنوں نیکیاں زیادہ برباد ہوتی ہیں 97
بدعت  کی وجہ سے عمل کا ضائع ہونا 106
نفاق 108
جنم میں لے جانے والے چند سنگین جرائم 113
گناہوں میں اضافہ کرنے والے کام 128
نماز کی کوتاہیاں 140
دوران نماز کوکھ پر ہاتھ رکھنا 141

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like