نیک ماؤں کا مثالی کردار
نیک ماؤں کا مثالی کردار
مصنف : ام فریحہ
صفحات: 224
شخصیت کی تعمیروترقی کا انحصارصحیح تعلیم و تربیت پر ہے، صحیح تعلیم و تربیت ایسا عنصر ہے جوشخصیت کے بناؤ اور تعمیر میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ یہ کام بچپن سے ہی ہو تو زیادہ موثر اور دیر پاہوتا ہے۔ بچوں کی تعلیم وتربیت اور شخصیت کی تعمیر میں صحیح رول ماں ہی ادا کرسکتی۔ اسی لیے کہا گیا کہ ’’ماں کی گودبچہ کا پہلا مدرسہ ہوتا ہے۔‘‘ بچوں کی تعمیر و ترقی کا سر چشمہ ماں کی گود ہی ہے، یہیں سے ان کی تعلیم و تربیت کا آغاز ہوتا ہے۔ اس پہلی درسگاہ میں جو کچھ وہ سیکھتے ہیں اس کی حیثیت پتھر پر لکیر سی ہوتی ہے۔ یہ علم ایسا مضبوط اور مستحکم ہوتا ہے جو زندگی بھر تازہ رہتاہے۔ اور ابتدائے زندگی کے نقوش خواہ مسرت کے ہوں یا ملا ل کے ہمیشہ گہرے ہوتے ہیں،یہی ابتدئی نقوش مسلسل ترقی کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا اگر ماں ابتدا سے اپنے بچوں کو کلمہ توحید کی لوری دےتویقینا وہی کلمہ ان کے دل و دماغ میں اتر جائے اور مستقبل میں تناور درخت کی شکل اختیار کرے گا، اس کے بر خلاف اگر مائیں بچپن ہی سے اپنے بچوں کو غیر اسلامی باتیں سکھائیں یابچوں کا اٹھنا بیٹھنا غلط قسم کے لوگوں کے ساتھ ہو جائے تو وہیں باتیں ان کے دل ودماغ پر مرتسم ہوں گی، اور بچے ان ہی لوگوں کا اثر قبول کریں گے پھر ایسے بچوں سے مستقبل میں خیر کی امیدنہیں کی جاسکتی۔ اسی لیے شیخ سعدی ؒکو کہنا پڑا’’خشت اول چوں نہد معمار کج تاثیریا می رود دیوار کج‘‘معمار جب پہلی اینٹ (بنیاد) کی ٹیڑھی رکھتا ہے تو اخیر تک دیوار ٹیڑھی ہی رہتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’نیک ماؤں کا مثالی کردار‘‘ محترمہ ام فریحہ، کی ایک نادر تصنیف ہے جس میں انہوں نے ایک مثالی ماں کا کردار، والدہ کی ذمہ داریاں اور اولاد کی حسن تربیت کے احکام و مسائل کو بڑے احسن انداز سے قلمبند کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 6 |
ابتدائیہ | 8 |
اہل وعیال کی دین تعلیم وتربیت اور ماں باپ کے دینی فرائض قرآن کریم او راصحیح احادیث نبوی ُﷺ کی روشنی میں | 15 |
حصہ اول | |
ام اسماعیل کا بے مثا ل کردار | 36 |
ام موسی کا شاندار کردار | 41 |
بیٹے کے انجام کے بارے میں دین پسند ماں کی فکری مندی | 46 |
اپنے بیٹے کے خلاف مومنہ ماں کے ایمانی جذبات | 47 |
ام مطح ؓ کی دینی غیرت | 48 |
بیٹے کی تعلیم وتربیت کے لیے ایک صحابیہ کی فکر ی مندی | 50 |
فاطمہ ؓ کا جذبہ اثیار او راولادکی تربیت | 52 |
ایک صحابیہ کابے مثال شیو ہ صبر ورضا | 53 |
شہید بیٹے کی مجاہد صفت ماں | 59 |
دور نبوی ﷺ کی ایک صالح اور غیرت مندماں | 62 |
ایک مہربان ماں ، جسے کی خوشخبر ی مل گئی | 64 |
اگر وہ جنت میں گئے تو | 65 |
میں نے بیٹا کھویا ہے شرم وحیا ء نہیں کھو ئی | 66 |
شدید غم وآلام پر صبر ورضا کی ایک دلنوازمثال | 68 |
ایک مجاہد صفت ماں کا شاندار دینی کردار | 69 |
دین میں صالح ماؤں اور بیویوں کامقام | 70 |
اپنی اولاد کو فاطمہ کی نصیحتیں | 71 |
تربیت اولاد کے لیے فاطمہ ؓ کی دینی فکر | 72 |
ام محمد بن کعب القرظی ؒ کی بیٹے کو نصیحت | 74 |
جب امام بخار ی ؒ کی والدہ کی دعا قبول ہوئی | 75 |
سفیان ثوری ؒ کی والدہ کا بیٹے کودرس تلقین ونصیحت | 77 |
میں اب تمہیں اپنا بیٹا کہنا اپنی توہین سمجھتی ہوں | 78 |
ایک ماں مثالی شیوہ صبر ورضا | 79 |
بیٹی کی رخصتی کے وقت ایک عرب ماں کی نصیحتیں | 80 |
ایک ہم عصر ماں کی اپنی بیٹی کو رخصتی سے قبل نصیحتیں | 83 |
احمد شاہ ابدالی کی مجاہد صفت ماں کی اپنے بیٹے کو نصیحتیں | 85 |
میرابیٹا میدان جنگ سے ہرگزر فرار نہیں ہوسکتا | 87 |
میرابیٹا کٹ سکتاا ہے میدان جنگ سے بھاگ نہیں سکتا | 88 |
نیک ماں ، نیک اولاد | 89 |
حصہ دوم | |
نیک ماؤں کی مزید کہانیاں | |
دور خیر القرون کی ایک دانش مندماں ……………(علامہ عبدالجبار سلفی ؒ | 116 |
شہادت کی خوشبو…….(چوہدری افضل حق) | 127 |
ہم اپنے بچوں کودودھ کے ساتھ جہاد وقتال کا جذبہ بھی پلاتی ہیں | 139 |
ماں کی نافرمانی …………..(محترمہ حمیدہ بیگم ) | 140 |
تعلیم وتربیت اولاد | |
اے میرے بیٹو اور بیٹیو میری بات غور سے سنو …..(محترمہ زینب القزالی مصر) | 143 |
عمدہ تعلیم وتریبت اولاد خواتین کاایک اہم فرض ہے | 152 |
اپنی اولاد کی صالح تربیت سے ذراسی غفلت بھی نہ برتیں | 155 |
خواتین اپنے بچوں کو دین پر فخر کرنا سکھائیں | 158 |
عصر حاضر کی نومسلم خواتین اور تربیت اولاد | 164 |
امی میں بھی لوزہ لعھوں وا | 175 |
مائیں ان کی اولاد او رجہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ | 177 |
مسلمان ماؤں کے کرنے کا سب سے پہلا کام | 184 |
ہمار ی اولاد ہمارے پاس اللہ کی امانت ہے | 185 |
چندنیک ماؤں روشن تذکرے | |
سیدہ خیرالنساء بہتر | 187 |
بی اماں | 190 |
روشن مثال | 194 |
میری دین دار والدہ | 201 |
ہماری صالح ماں | 204 |
میری پیاری ماں | 205 |
اماں بی رقیہ بیگم | 212 |
لالہ صحرائی (مرحوم ) کی والدہ | 215 |
ایک اور ماں کاتذکرہ جمیل | 216 |
حصہ نظم | |
اے ماؤں ،بہنو، بیٹیو! | 218 |
صدائے خاتون | 218 |
وصیت | 220 |
الہی پودکو اسلام کی فصل بہاری دے | 220 |
بچہ ماں کی دعا وتمناؤں میں | 222 |
اے مادر عصر حاضر | 222 |
مراجع ومصادر | 224 |