نبیوں کے قصے

نبیوں کے قصے

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

 

صفحات: 201

 

ساری امت اس بات پر متفق ہے کہ کائنات کی افضل اور بزرگ ترین ہستیاں انبیاء ﷩ ہیں ۔جن کا مقام عام انسانوں سے بلند ہے ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دین کی تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا لوگوں کی ہدایت ورہنمائی کےلیے انہیں مختلف علاقوں اورقوموں کی طرف مبعوث فرمایا۔اور انہوں نے بھی تبلیغ دین اوراشاعتِ توحید کےلیے اپنی زندگیاں وقف کردیں۔ اشاعت ِ حق کے لیے شب رروز انتھک محنت و کوشش کی اور عظیم قربانیاں پیش کر کے پرچمِ اسلام بلند کیا ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جابجا ان پاکیزہ نفوس کا واقعاتی انداز میں ذکر فرمایا ہے ۔ جس کا مقصد محمد ﷺ کو سابقہ انبیاء واقوام کے حالات سے باخبر کرنا، آپ کو تسلی دینا اور لوگوں کو عبرت ونصیحت پکڑنے کی دعوت دینا ہے بہت سی احادیث میں بھی انبیاء ﷺ کےقصص وواقعات بیان کیے گئے ہیں۔انبیاء کے واقعات وقصص پر مشتمل مستقل کتب بھی موجود ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’ نبیوں کےقصے ‘‘عالمی شہرت یافتہ اسلامی سکالر اور عالم دین ، مؤرخ وادیب سید ابوالحسن علی الندوی ﷫کی بچوں کی تعلیم وتربیت اور ذہی نشوونما کےمتعلق تصنیف شدہ عربی تصنیف ’’ قصص النبین‘‘ کا اردوترجمہ ہے ۔اصل عربی کتاب پانچ حصوں میں ہے ۔اس میں نہایت عمدہ اور دلچسپ انداز میں نبیوں قصے بیان کیے گیے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ عربی زبان میں بچوں کےلیےلکھی گئی تھی لیکن لاکھوں کی تعداد میں بڑوں نےبھی اس سے بھر پور استفادہ کیا۔کیونکہ یہ کتاب اپنی افادیت وجامعیت کی وجہ سے کئی مدارس ویونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے۔اس کتاب کے پہلے چار حصوں میں سیدنا ابراہیم ، یوسف، نوح، ہود، صالح، موسیٰ ،شعیب، داؤد، سلیمان ، ایوب، یونس، زکریا، یحییٰ، اور عیسی﷩ کے قصے بڑے ہی پیارے اندازمیں بیان کیے گئے ہیں اور پانچواں سیدالانبیاء امام الانبیاء سیدنا محمدﷺکی پاکیزہ سیرت پر مشتمل ہے ۔کتاب ہذا پہلے چار حصوں پر مشتمل ہے ۔ان چار حصوں کاترجمہ وطن عزیز کے معروف ہردلعزیز مترجم جناب مولانا محمود احمد غضنفر﷫ نے کیا ہے اور مکتبہ قدوسیہ نے اسے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرت ابراہیم علیہ السلام
بت کس نے توڑے ؟
بت فروش 15
ابراہیم ؑ کی نصیحت 15
یہ کام کس نےکیا؟ 16
میرارب کون ہے؟ 17
ابراہیم ؑ کی دعوت 18
والد کودعوت 19
زمزم کاکنواں 21
کعبہ 22
آزر کابیٹا 15
ابراہیم ؑ بتوں کو توڑتےہیں 16
ٹھنڈی آگ 17
اللہ میرارب ہے 18
بادشاہ کےسامنے 19
مکہ کی جانب 20
ابراہیم ؑ کاخواب 21
بیت المقدس 23
حضرت یوسف ؑ
ایک اچھا قصہ
ایک عجیب 27
بھائیوں کاحسد 27
یعقوب ؑ کی طرف وفد 28
جنگل کی جانب 29
یعقوب ؑ کے روبرو 30
یوسف ؑ کنوئیں میں 30
کنوئیں سےمحل کی طرف 31
وفاداری اورامانت داری 31
جیل کاوعظ 32
یوسف علیہ السام کی دانائی 33
خواب کی تعبیر 34
بادشاہ کاخواب 34
بادشاہ کاپیغام یوسف کےنام 35
یوسف تفتیش کامطالبہ کرتےہیں 35
زمین کےخزانوں پر 36
یوسف کےبھائی آتےہیں 37
یوسف ؑ اوربھائیوں کےدرمیان 38
یعقوب ؑ اوران کے بیٹوں کےدرمیان 38
بنیامین یوسف ؑ کےپاس 39
یعقوب ؑ کی طرف 41
راز ظاہر ہوتاہے 42
یوسف ؑ یعقوب ؑ کی طرف پیغام بھیجتے ہیں 43
یعقوب ؑ یوسف علیہ اسلام کےپاس 43
بہتر انجام 44
حضرت نوح ؑ
کشتی نوح
آدم  ﷤ کےبعد 49
شیطان کاحسد 49
شیطان کی سوچ 49
شیطان کاداؤ 50
نیک لوگوں کی تصویریں 50
تصویروں سےمجسموں کی طرف 51
مجسموں سےبتوں کی طرف 51
اللہ کی ناراضگی 52
پیغمبر 52
انسان یافرشتہ 53
نوح ؑ پیغمبر 53
قوم نےاسے کیاجواب دیا 54
نوح ﷤ اورقوم  کےدرمیان 54
کمینوں نےتیری پیروی کی 55
دولتمندوں کی دلیل 56
نوح ﷤ کی دعوت 56
نوح ﷤ کی دعا 57
کشتی 58
طوفان 58
نوح﷤ کابیٹا 59
یہ تیرے خاندان سےنہیں 59
طوفا ن کےبعد 60
حضرت ھود ؑ
تیزآندھی
نوح﷤ کےبعد 63
عادکی ناشکری 63
عادکی دشمنی 64
عادکےمحلات 64
ھود پیغمبر 65
ھود ﷤ کی دعوت 65
قوم کاجواب 66
ھود ؑ کی دانائی 66
ھود ؑ کاایمان 67
عاد کی ضد 67
عذاب 68
حضرت صالح ؑ
ثمود کی اونٹنی
عادکےبعد 73
ثمود کی ناشکری 73
بتوں کی عبادت 74
حضرت صالح ﷤ 74
صالح ﷤ کی دعوت 75
دولت مندوں کی پروپیگنڈہ 76
ہماراخیال غلط نکلا 76
صالح ﷤ کی نصیحت 77
میں تم سےکوئی مزدوری نہیں مانگتا 77
اللہ کی اونٹنی 78
باری 78
ثمود کی سرکشی 79
عذاب 79
حضرت موسیٰ ؑ
کنعان سےمصر کی طرف 83
یوسف ﷤ کےبعد 84
بنی اسرائیل مصرمیں 85
مصرکافرعون 85
بچوں کاذبح کرنا 86
موسیٰ ﷤ کی پیدائش 87
دریائے نیل میں 88
فرعون کےمحل میں 89
بچے کو دودھ کون پلائےگا؟ 90
اپنی ماں کی گودمیں 91
فرعون کے محل کی طرف 92
فیصلہ کن مار 92
مجید ظاہر ہوتاہے 94
بلاوا 97
مدین میں 96
مصرکی طرف 99
شادی 98
فرعون کےروبرو 101
فرعون کی طرف جاؤ 100
موسیٰ ﷤ کےمعجزات 103
دعوت الی اللہ 102
میدان کی طرف 104
حق اورباطل کےدرمیان 105
فرعون کی دھمکی 107
فرعون کی حماقت 108
مرد مومن
آل فرعون کامرد مومن 109
آدمی کی نصیحت 110
فرعون کی بیوی 12
بنی اسرائیل کی آزمائش 113
قحط درقحط 115
پانچ نشانیاں 116
روانگی 117
فرعون کاڈوبنا 119
صحراء میں 120
بنی اسرائیل کی ناشکری 121
بنی اسرائیل کی ضد 122
گائے 123
شریعت 124
تورات 126
بچھڑا 128
سزا 129
بنی اسرائیل کی بزدلی 130
علم کی راہ پر 132
تعبیر 134
بنی اسرائیل موسیٰ ﷤ کےبعد 135
سیدنا شعیب ؑ کاقصہ
پہلے قصوں پر ایک نظر 139
حق وباطل کےدرمیان کشمکش 139
شعیب ﷤ مدین کی جانب 140
شعیب ﷤ کی بشارت 140
رحم دل باپ اوردانااستاد 141
اس کی قوم کاجواب 142
شعیب اپنی دعوت کی وضاحت کرتےہیں 142
جوتم کہتے ہوہمیں اس کی زیادہ سمجھ نہیں آتی 143
قطعی دلیل 144
آخری تیر 144
امت کاانجام جس نےاپنے کو جھٹلایا تھا 145
بلکہ انہوں نےوہ کچھ کہاجوپہلوں نےکہاتھا 145
پیغام پہنچا دیا اورامانت اداکردی 145
سیدناداؤد اورسیدنا سلیمان ﷤ کاقصہ
ابتدائیہ 149
داؤد ﷤ پر اللہ کی نعمت 150
قرآن اللہ کی نعمتیں بیان کرتاہے 149
سلیمان ﷤ پر اللہ کی نعمت 151
اس نعمت پر اس کاشکر اداکرتا 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like