نبوی دلائل و امثال

نبوی دلائل و امثال

 

مصنف : محمد جلیل خان

 

صفحات: 174

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو اس شریعت کا پرچار کرتے رہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی شریعت محمدیﷺ کے پرچار کا سبب ہے اس میں سات ابواب کو ترتیب دیا گیا ہے۔پہلے باب میں بگاڑ کے اسباب‘ دوسرے میں مآلِ کار‘ تیسرے میں مقامِ رسالت‘ چوتھے میں سیرت وکردار‘ پانچویں میں حلال وحرام‘ چھٹے باب میں فہم دین اور ساتویں میں سر براہ سے متعلقہ مسائل کو بیان کیا گیا ہے اور ہر باب کے عنوان سے مناسبت رکھنے والے انتخابات کو ان کے عنوانات کے تحت عربی متن‘ اردو ترجمہ اور مختصر تشریح کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ احادیث کا یہ انتخاب اردو دان خواتین وحضرات اور بچوں کے لیے بھی سنت کی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ حدیث کو بیان کرنے کے بعد اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے حوالے میں جلد‘باب کا نام‘ صفحہ نمبر اور مکتبہ اشاعت اور سن اشاعت کو بھی درج کیا گیا ہے۔ ۔ یہ کتاب ’’ نبوی دلائل وامثال‘‘ مولانا محمد جلیل خان﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
بگاڑکےاسباب 11
جودل بگڑاتوکل بگڑا 11
مال بھی وبال بن سکتاہے 13
صحبت کااثر 15
غلط کاری برداشت کرنااپنےڈوبنےکاسامان 17
ناحق لیاہوامال دوزخ کاقطعہ 19
یہودونصاری کی اندھی تقلید 20
غیبت اوربہتان 21
کثرت طلبی 23
مآل کار 24
کام وہ اچھاہےجس کاکہ انجام اچھاہے 24
جواب دہی توسب کوکرنی ہے 27
زیادہ عزت والاکون ہے؟ 29
حق کو جھٹلانےکاانجام تباہی 31
دوسرےکےوالدین کوگالی دینےکانتیجہ 33
جھوٹی قسم کےذریعےمسلمان کاحق مارنا 34
تلاوت قرآن اورایمان کی مثالیں 36
اللہ تعالیٰ پنج وقتہ نمازوں کےذریعےخطاؤں کو مٹادیتاہے 37
حرص دنیاکاانجام 38
مفلس کون 40
انسان کےساتھ صرف عمل جائےگا 42
اپنےآپ کوذلیل کرنا 43
  عمل نافع 44
حصول علم کاغلط مقصد 46
مقام رسالت 47
اللہ کےبندےاللہ کےرسول 47
آخری اینٹ 48
اطاعت رسول ہی جنت میں داخلےکاذریعہ 50
پروانوں کی نادانی 51
رسول اکرم کی کامل اطاعت ہی صراط مستقیم 52
سراج منیر 53
میعاراتباع 57
فتنوں سےاللہ کی پناہ 59
سیرت وکردار 61
خزانہ خداکم نہیں 61
رمضان کےروزے 64
متوازن زندگی 65
بخیل اورسخی کی مثالیں 67
چھوٹوں کی بہترتربیت کااہتمام 69
تندی بادمخالف سےنہ گھبراائےعقاب 71
تکبرسےکپڑالٹکانا 72
آدمی اپنےوالدین کوگالی نہ دے 75
مومن معاشرہ ایک جسم کی طرح 76
براآدمی 77
آسانی فراہم کرنےوالےنہ کہ تنگی پیداکرنےوالے 79
بدگمانی کےامکان کاخاتمہ 80
کسی کےگھرمیں جھانکنا 82
سرگوشی 83
نذرپوری کرنا 84
بدگمانی سےگریز 85
ظالم بھائی کوظلم سےروکنااس کی مدد 86
فتنےسےبچنا 87
کبرکیاہے؟ 89
دھوکہ دینےوالارسول اکرم کاساتھی نہین 90
نمازکوآنےمیں بھی سکون ووقارکامظاہرہ 91
بہترعمل صراط مستقیم 93
ایفائےعہد 94
کھاناضائع کرنےسےاجتناب 96
صحبت صالح 98
التزام مساوات 99
پاکبازی کی حفاظت 100
توبۃ النصوح 101
مسلمان بھائی کاحق 103
سچ اورجھوٹ 105
صلہ رحمی 106
اکرام مسلم 107
ہماری چاہت 108
تمناکیسی 110
طعنہ زنی خلاف تقویٰ 111
صبرکی تربیت 113
حلال وحرام 114
دودھ شریک رشتوں کی حرمت 114
مسلمان کےلیے مسلمان کاخون اورمال حرام 116
شکارحلت وحرمت اورتوجیہہ 119
گم شدہ مال 121
حرام کوحلال کرنےکی چالیں 123
حرام سےدوررہنےہی میں عافیت 125
حاکم کافیصلہ حرام کوحلال نہیں کردیتا 127
حرمت 128
بڑےگناہ 131
فہم دین 133
فرض اورنفل کافرق 133
نمازمیں قصرتواللہ کاصدقہ ہے 134
اکتادینےوالےعمل سےبہتر مستقل عمل 135
عبادت میں بھی اعتدال 136
حکمت دین 138
حدسےتجاوز 139
حقوق کاتحفظ 141
صدقہ اورورثہ 142
اسلامی نظام عدل کاپرتو 144
وفاداری بشرط استواری اصل ایماں 147
اتحادامت 149
جب مسلمان باہم جنگ کریں 150
قانون سب کےلیے 152
نیکیوں کی برسات 153
شکران نعمت 155
تقدیرتدبیر 156
زہدکیاہے؟ 158
بہترمتاع دنیا 159
اللہ کی ذات وصفات کاشعور 160
محبت کس سےاورکیوں 161
مقام صحابہ 162
سربراہ 163
سربراہ اپنےپیروں کی ضرورتوں اورمجبوریوں کاخیال رکھیں 163
نمازمیں قرات 164
اولادکےلیے ہبہ کرنےمیں عدل 165
گھراورگھروالوں کی حفاظظت 167
زیردست کےحقوق 169
ریاستی منصب پرلئےہوئےتحفےقیامت میں وبال 171

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like