نبی رحمت ﷺ کا پیام رحمت
مصنف : محمد عبد اللہ طارق
صفحات: 114
سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع ایک عظیم اور بابرکت موضوع ہے، جو ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔سیرت نبوی ﷺ کے متعدد پہلو ہیں جن میں ایک پہلو آپ ﷺ کے سائے اور بشر ہونے کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” نبی رحمتﷺ کا پیام رحمت “محترم مولانا محمد عبد اللہ طارق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے سیرت نبوی ﷺ کے خوبصورت پھول جمع فرما دئیے ہیں۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ذکر رحمۃ للعالمین قرآن مجید میں | 3 |
ذکر رحمۃ للعالمین حدیث رسول اللہ ﷺ میں | 8 |
پرحکمت اشعار | 10 |
پیش لفظ | 11 |
تعارف | 15 |
دعوت اسلام کےلیے بین الاقوامی طور پر حالات کی سازگاری | 17 |
دین دعوت کےونقطہ نظرسے مسلمانوں کی قسمیں | 20 |
مسخ شدہ اورپوری طرح تبدیل شدہ ذہن | 20 |
فروخت شدہ ذہین | 32 |
خالی اوربے مقصد | 34 |
دین دار | 35 |
نبی اکر م ﷺ کی شان رحمت | 26 |
نبی کی رحمت اللہ کی رحمت کاپرتو ہے | 29 |
آپ ﷺ کی بلند اخلاقی کاایک خاص واقعہ | 30 |
فتح وکامرانی کےاعلی مقام پر پہنچ کر بھی عام شفقت ومہربانی | 34 |
انتہائی دشمنوں کےساتھ بھی اعلی درجے کی مہربانی | 36 |
عکرمہ بن ابوجہل فرار واپسی | 36 |
ام حکیم کی پختگی ایمان کاایک واقعہ | 37 |
احترام انسانیت کااعلی نمونہ | 37 |
عکرمہ دامن رحمت رسول اللہ ﷺ میں | 83 |
صفوان بن امیہ فراراورواپسی | 40 |
بے پناہ اوردہش | 43 |
حویطب بن عبدالعزیزفرار اورواپسی | 43 |
نضیر بن الحارث عبداری قریشی | 47 |
انسانی رحم دلی کانقطہ عروج | 48 |
مستقبل کےلیے اورآنے والی قوموں کےلیے رحمت عالم کی ہدایات | 50 |
آج کی برتراورترقی یافتہ قوموں کےلیے نبی رحمت کاپیغام | 51 |
اقتدار اورمال والاد کی فراوانی انسان کےبگاڑ کاسبب ہے | 52 |
مختلف قسم کےنشے جوقبول حق سےمانع ہوتے ہیں | 55 |
جسمانی طاقت کانشہ | 55 |
کاروبار اوردولت کانشہ | 55 |
شاندار عمارتوں کانشہ | 55 |
اقتدار اورعہد ے کانشہ | 56 |
اپنے ضمیر سےغداری کرنےوالے اپنی قوم اورملک کےغدار ہوتےہیں | 59 |
عہد نبوی کےایک پادری کی بےضمیری | 60 |
عالمی پیغمبر ﷺ | 61 |
قوم برائے اقوام | 63 |
رستم کاایک اہم خواب | 65 |
دعوت وتبلیغ کامفہوم | 68 |
یہ پیغام نہ پہنچانےکاانجام | 71 |
کسی شخص قاقوم یاگردہ کی ہیت تمہیں دعوت حق دینے سےنہ روک دے | 73 |
کون مانے گانکون نہیں ا سےآزاد ہوجایہے | 73 |
مخاطب کی کسی بدسلوکی سےبدل نہ ہوں | 75 |
انسان اشرف المخلوقات | 81 |
کافرکون ہے | 82 |
لفظ کافرکی لغوی تحقیق | 83 |
کفر کی سات قسمیں | 84 |
مان کر بھی نہ ماننے والے | 86 |
کوئی شخص لفظکافرکامستحق کب ہوگا | 87 |
ہمارے لیےلمحہ فکر یہ | 88 |
کسی کوکافر ہناکس قدر سنگین بات ہے | 91 |
پیامرحمت کےلیے اندا ز بھی ہمددرد نہ ہوناچاہیے | 91 |
داعی کادل رحمت وہمدردی سےلبریز ہوناچاہیے | 93 |
دعوتی جس اورمدعو سےسچی ہمدردیوشفقت پیداکریں | 95 |
صرف ہمدردی نہیں بلکہ دعابھی دینےکاراز | 97 |
خودکو قابل اعتبار باورکرائیے | 100 |
آخرت بات | 102 |