نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار
مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی
صفحات: 562
رہبرانسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبویﷺ کا سب سے اعلیٰ اور مستند شاہکار قرآن مجید کی آیات بینات ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحابہ کرام بھی سیرت نبویﷺ کے عکاس اورترجمان ہیں ۔آپ ﷺ کی اتباع نے ان کی زندگیوں اورسیرتوں کو تبدیل کردیا تھا جس کے باعث انہیں راشدون، صادقوں، فائزون اور مفلحون جیسے القاب عطاکیے گئے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مشہور تابعی عروہ بن زبیر بن عوام اولین سیرت نگار ہیں کہ جن کی ’’مغازی رسولﷺ‘‘ کا متن آج بھی ہمارے پاس محفوظ اورموجود ہے ۔سیرت نگار ی کے ضمن میں ایک باب تراجم کابھی ہے ۔ مختلف زبانوں میں سیرت کے بہت سےتراجم اردو زبان میں ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں عربی زبان کی کتب سیرت کے اردو تراجم باقی زبانوں پر مقدار او رمعیار ہر دو اعتبار سے فوقیت رکھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نبی کریم ﷺ کے لیل ونہار‘‘امام حسین بن مسعود بغوی کی سیرت کے موضوع پر عربی کتاب ’’ الانوار فی شمائل نبی المختار‘‘ کاترجمہ ہے ۔اس کتاب میں وقائع سیرت او رسوانح کی بجائے آپ ﷺ کی عملی سیرت اور آداب وشمائل کے مختلف پہلوؤں کو بارہ ابواب میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ان بارہ ابواب کے مطالعے سے سیرت نبویﷺ کا ایک ایسا نقشہ سامنے آتا ہے جس میں ایک عملی دلآویزی اور جمال آفریں کشش محسوس ہوتی ہے ۔اس کتاب سیرت کا سب سےبڑا وصف واقعات کی صحت اور استناد ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب حافظ زبیر علی زئی نے ترجمہ کے ساتھ حوالوں کی تخریج کا اہتمام کر کے کتاب کی علمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ۔ترجمے کا اسلوب دل نشیں اور شگفتہ ہے
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 13 |
باب ۔1 | |
معجزات اورخصوصیات مصطفی ٰ ﷺ | |
گذشتہ نسل انسانی میں سےپیغمبر ﷺ کاچناؤ | 15 |
مخصوص معجزات نبویہ | 17 |
ابتدائے وحی اور کفیت نزول | 22 |
مشرکین کودعنوت اسلام اوربے مثال صبر | 29 |
علامات نبوت | 34 |
معراد مصطفی ﷺ | 48 |
روز قیامت اور خصوصیات پیغمبر ﷺ | 67 |
پیشین گوئیوں کاظہور | 82 |
مزید علامات ومعجزات | 101 |
مقدس اسمائے گرامی | 133 |
باب ۔2 | |
جسمانی واخلاقی اوصاف مصطفی ﷺ | |
اوصاف مصطفی ﷺ | 135 |
موئے ب(بال )مبارک | 139 |
مہر نبوت | 141 |
خوشبو دار جسم اطہر | 143 |
اخلاق مصطفی ﷺ | 145 |
بے مثال تحمل ودرگزر | 154 |
ناپسندید ہ چیزوں سے اعراض | 169 |
نرم خوئی وکرم نوازی اورقبول عذر | 170 |
رحمت شفقت مصطفی ٰﷺ | 177 |
رسول اللہ ﷺ کےآنسو | 185 |
رب کی خاطر غضب پیغمبر | 193 |
رسول اللہ ﷺ کی مسکراہٹیں | 201 |
پیغمبر ﷺ کی چھینک | 216 |
پیکر حیاارو سکونت وکلام | 217 |
چند عجمی کلمات | 219 |
شعروں کی سماعت | 221 |
جرا ت وشجاعت مصطفی ٰﷺ | 225 |
سخاوت مصطفی ٰﷺ | 227 |
تواضح اورعجز ہ انکسار | 234 |
دنیا سے بے نیازی اور زہد مصطفی ٰﷺ | 252 |
خوف خشیت مصطفی ٰﷺ | 260 |
چند متفرق صفات پیغمبر ﷺ | 263 |
پیغمبر ﷺ کی حسین چال | 275 |
بیٹھے اور تکیہ لگانے کی ادائیں | 276 |
رسول اللہ ہاشمی ﷺ کی نیند | 280 |
باب ۔3 | |
پیغمبر اطہر ﷺ کی طہارت | |
رسو ل مکرم ﷺ کاوضو اورغسل | 282 |
وضو وغسل سے پہلے | 286 |
قضائے حاجت کابیان | 289 |
مسواک اوردائیں طرف سے محبت | 290 |
باب ۔4 | |
پیارے رسول اللہ ﷺ کی پیاری نماز | |
نماز رسول ہاشمی ﷺ | 292 |
نماز کے بعد | 306 |
امام الانبیاء ﷺ کےنوافل وتہجد | 309 |
قیام اللیل میں قراءت وتعوذ | 321 |
قیام اللیل میں میانہ روی اورذکر الہی | 324 |
دن کےنوافل | 326 |
سجدہ اورسجدہ تلاوت | 331 |
امام کائنات ﷺ کی نماز سفر او ر نماز خوف | 335 |
نماز جمعہ او خطبہ جمعہ | 338 |
نماز عیدین | 340 |
نماز خسوف (سورج اورچاند گرہن کی نماز) | 343 |
نما ز استسقاء اروباران رحمت کانزول | 344 |
تیمار داری اوردعائے مصطفی ٰﷺ | 346 |
میت کےلیےدعااور نماز جنازہ | 350 |
با ب ۔5 | |
ہادی کائنات ﷺ کاروزہ حج | |
نبی معظم ﷺ کاروزہ وافطار | 353 |
اعتکاف مبارک | 363 |
حج نبوی ﷺ | 364 |
باب ۔6 | |
پیکر حسن وجمال ﷺ کالباس | |
پیغمبر عربی ﷺ کالباس مبارک | 379 |
ادنی لباس | 388 |
نیا کپڑا اوردعائے پیغمبر ﷺ | 391 |
ٹوپی اورعمامہ مبارک | 392 |
سرڈھانپنے کی ادا | 394 |
پیکر حسن کی انگوٹھی | 396 |
موزے اورنعلین مبارک | 400 |
تکیہ وبستر اورکمبل | 405 |
چادر اروچٹائی | 411 |
منبر ،کرسی اورچار پائی | 413 |
شامیا نےکابیان | 416 |
باب ۔7 | |
محسن انسانیت ﷺکی جہادی زندگی | |
نیزہ وچھری اروعصائے پیغمبر ﷺ | 420 |
تیرہ کمان اورنیز وتلوار | 426 |
خود زرہ ڈھال کابیان | 429 |
پیارے نبی ﷺ کا پیارا پرچم | 431 |
جنگ کےدوران میں مخصوص کوڈ | 433 |
پیغمبر ﷺ کاگھوڑا اورزین | 434 |
خچر اورگدھے کابیان | 437 |
اونٹنی کابیان | 440 |
باب ۔8 | |
رہبر انسانیت ﷺ کاکھانا پینا | |
کھانے کامہذب طریقہ | 443 |
پیغمبر ﷺ کےپسندید ہ کھانے اورسالن | 447 |
کھجور اورپھل | 458 |
پاکیزہ مشروبات | 461 |
پسندیدہ مشروب | 465 |
میٹھے نبی ﷺاورمیٹھا پانی | 468 |
پیالہ اور تھالی | 470 |
طعام سے فراغت اور میزبان کےلیے دعا | 474 |
ولیمہ اورضیافت مصطفی ٰﷺ | 478 |
با ب ۔9 | |
پاک دامن پیغمبر ﷺ کی ازدواجی زندگی | |
نکاح ومحبت اوروظیفہ زوجیت | 481 |
معطر پیغمبر ﷺ کاعطر خوشبو | 485 |
بالوں میں کنگھی اورتیل | 487 |
کنگھی آئنیہ اور (کریدنے والی )چھٹری | 489 |
سریگین آنکھوں میں سرمہ | 491 |
حجامت اورتراش خراش | 492 |
سفر کےلیے روانگی اور واپسی | 496 |
نیک فال کابیان | 503 |
باب ۔10 | |
ادعیہ ماثورہ | |
پیارے رسول کی پیاری دعائیں | 508 |