نبی کریم ﷺ کے عزیز و اقارب

نبی کریم ﷺ کے عزیز و اقارب

 

مصنف : محمد اشرف شریف

 

صفحات: 403

 

سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نبی کریم ﷺ کے عزیز و اقارب‘‘ محمد اشرف شریف،ڈاکٹر اشتیاق احمددونوں مصنفین نے انتہائی محنت اور دل لگی سے یہ کتاب لکھی ہے۔ جس میں نبیﷺ کے آباؤ اجداد سے لے کر ننھیال، سسرال اورآل اولاد تک کا تعارف عقیدت بھرے دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔مزید یہ کتاب مستقبل کے مؤرخین اور محققین کے علاوہ عام مسلمانوں کے لیے انتہائی مفیدہو گی۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مصنفین بارےاہل علم کی رائے 9
اشرف بس میں خوشبوخوشبوہوجاؤں 11
نجات کاذریعہ 15
نبی کریم ﷺکےآباؤواجداد
جناب عدنان سےحضرت عبدالمطلب تک 15
جناب عدنا 18
جناب معد 19
جناب نزار 20
جناب مضر 21
جناب الیاس 23
جناب مدرکہ 24
جناب خزیمہ 24
جناب کنانہ 24
جناب نضر 25
جناب مالک 25
جناب فہربن مالک 26
جناب غالب بن فہر 27
جناب لوی بن غالب 27
جناب کعب بن لوی 27
جناب مرہ بن کعب 29
جناب کلاب بن مرہ 29
جناب قصی بن کلاب 29
جناب عبدمناف بن قصی 32
جناب  ہاشم بن عبدمناف 33
حضرت عبدالمطلب بن ہاشم 35
نبی کریمﷺکےوالدین کریمین
حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب 43
حضرت آمنہ بنت وہب 47
والدین کریمین کاایمان 51
نبی پاک ﷺچچااوران کےاہل وعیال
حارث بن عبدالمطلب 56
زبیربن عبدالمطلب 64
ابولہب بن عبدالمطلب 64
حضرت ابوطالب بن عبدالمطلب ؓ 70
حضرت عباس بن عبدالمطلبؓ 81
حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلبؓ 95
حجل مقوم قثم غیداق اوراضرار 104
چچازادبہنیں 106
رسول اللہﷺ کی پھوپھیاں
اردیٰ بنت عبدالمطلبؓ 109
عاتکہ بنت عبدالمطلب ؓ 111
ام حکیم البیضاءبنت عبدالمطلب 116
امیمہ بنت عبدالمطلب 117
برہ بنت عبدالمطلب 120
صفہ بنت عبدالمطلبؓ 121
رحمت العالمین ﷺکاننجھیال 134
نبی پاکﷺ کےسسرال
خویلدبن اسد 140
حضرت ابوبکرصدیق﷜ 142
زمعہ بن قیس 156
خزیمہ بن حارث 157
ابی امیہ سہیل بن المغیرہ 158
حجش بن راب 160
حضرت عمروفاروق﷜ 161
حارث بن ابی ضرار﷜ 173
حارث بن حزن 175
حی بن اخطب 176
ابوسفیان بن حرب﷜ 179
سروردوعالمﷺکی ازواج مطہرات وباندیاں
ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریؓ 185
حضرت عائشہ صدیقہؓ 204
حضرت سودہؓ 226
حضرت ام سلمیٰؓ 236
حضرت زینب بنت حجش ؓ 243
حضرت زینب بنت خزیمہ الہلالیہؓ 250
حضرت حفصہؓ 253
حضرت جویریہؓ 262
حضرت صفیہؓ 265
حضرت میمونہؓ 269
حضرت ام حبیبہؓ 272
نبی کریمﷺکی باندیاں
حضرت ماریہ قبطیہؓ 275
حضرت ریحانہ خاتونؓ 275
حضرت جمیلہؓ 276
اولادنبی کریمﷺ
حضرت قاسم بن محمدؑ 277
حضرت عبداللہ بن محمدؐ 277
حضرت ابراہیم بن محمدؐ 278
حضرت زینب بنت رسولؐ 281
حضرت رقیہ بنت رسول ؐ 287
حضرت ام کلثوم بنت رسولؐ 292
حضرت فاطمۃ الزہرابنت رسولؐ 294
دامادرسول ﷺ
حضرت ابوالعاص بن ربیعؓ 306
حضرت عثمان غنیؓ 312
حضرت علی کرم اللہ وجہہؓ 322
نبی پاکﷺ کےنواسےنواسیاں
حضرت علی بن ابوالعاصؓ 336
حضرت امامہ بنت ابوالعاصؓ 336
حضرت امام حسن بن علیؓ 338
حضرت امام حسین بن علیؓ 349
حضرت ام کلثوم بنت علیؓ 366
حضرت زینب بنت علی ؓ 368
رضاعی رشتے 388
اقتباسات 400

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like