متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے ( جدید ایڈیشن )
متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے ( جدید ایڈیشن )
مصنف : ابو عبد اللہ آصف محمود
صفحات: 178
قرآ وحدیث کے فہم اوراس کی تشریح وتوضیح میں اختلاف ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اختلاف صحابہ تابعین کے درمیان بھی موجود تھا لیکن اس کے سبب وہ فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں ہوئے اس لیے کہ اس ااختلاف کے باوجود سب کامرکز اطاعت او رمعیارِ عقیدت ایک تھا قرآن اور حدیث رسول ﷺ۔ وہ اپنے اختلاف کو کتاب وسنت کی کسوٹی پر پیش کرتے تھے ۔لہذا جس کی بات معیار پر پوری اترتی وہ سچا ہوتا او ر دوسرا اپنی رائے اور موقف کوچھوڑ دیتا جب تک لوگ اس نہج پر کار بند رہے امت محمدیہ فرقہ وگروہ بندی سے محفوظ رہی ۔ زیر نظر کتاب ’’ متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے ( جدید ایڈیشن ) ‘‘ محترم ابو عبد اللہ آصف محمود ﷾کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف ایسی صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کر کے پیش کیا ہے کہ جن احادیث میں امت میں پائے جانے متنازعہ مسائل کا حل موجود ہے ۔نیزکتاب کے آخر میں مشرکین کے اس پروپیگنڈے کا بھی مدلل جواب دیاہے کہ امت محمد یہ میں شرک کا وجود نہیں ۔بازار میں ’’ متنازعہ مسائل کے خدائی فیصلے ‘‘ کے نام سے بھی ایک کتاب ہے جس میں فقہی باب بندی کے ساتھ ترجمےکے ساتھ قرآن مجید کی وہ تمام آیات جمع کردی گئی ہیں جو متنازعہ واختلافی مسائل کا شافی حل پیش کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مؤلف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام اہل اسلام کی ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 1 | |
عرض مولف | 8 | |
علم غیب | 12 | |
نور و بشر | 38 | |
صحابہ کا عقیدہ انبیاء ؑ بشر تھے | 53 | |
کیا رسول اللہ ﷺ کا سایہ تھا؟ | 56 | |
کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے | 59 | |
حاضر ناظر اللہ کی صفت | 63 | |
مختار کل صرف اللہ تعالٰی کی ذات | 82 | |
ہدایت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں | 95 | |
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے | 98 | |
فریاد کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے | 100 | |
وسیلہ | 103 | |
دعا عبادت ہے اور عبادت کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے | 107 | |
غیر اللہ کو پکارنا اکبر الکبائر میں سے ہے | 109 | |
امت مسلمہ کے شرک کے متعلق احادیث نبویہﷺ | 116 | |
شرک کی تردید احادیث مبارکہ میں | 121 | |
شرک کا بنیادی سبب غلو | 125 | |
مشرک کا کوئی عمل قابل قبول نہیں | 130 | |
مشرک کے لیے شفاعت نہیں | 133 | |
مشرک کے لیے کسی دوسرے کا عمل | 135 | |
مشرکین عرب بھی نیک عمل کرتے تھے | 143 | |
مشرکین کا عقیدہ شفا اللہ دیتا ہے | 149 | |
چھلے پہننا اور دھاگے باندھنا شرک ہے | 153 | |
بتوں کی اصل حقیقت کیا ہے | 157 | |
مردے نہیں سنتے | 160 | |
فوت شدہ آدمی کا زندہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں | 163 | |
غیر اللہ کی نذر و نیاز حرام | 165 | |
عبد النبی اور عبد الرسول وغیرہ نام رکھنا جائز نہیں | 168 | |
اللہ تعالیٰ کی مشیت رسول اللہ ﷺ کی مشیت سے مقدم ہے | 170 |