مطالعہ قرآن کے اصول و مبادی

مطالعہ قرآن کے اصول و مبادی

 

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

صفحات: 198

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب  ” مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی ” ہندوستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا سید ابو الحسن علی  ندوی کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کچھ کتاب کے متعلق 9
قرآن کاتعارف خودقرآن کی زبان سے 15
قرآن قطعی اورغیر مشبہ علم ہے 15
قرآن محکم اورمفصل ہے 24
اعجاز القرآن 42
اعجاز القرآن کادائرعہ 45
قرآن مجید کاسب سے پہلا اور بڑا معجزہ اسلام ہے 49
قرآن کادوسرا معجزہ اس کے علوم ومعارف ہیں 52
قدیم صحیفوں میں انسانی  علم کی آمیز ش 53
علم وتحقیق جدید کی تصدیق 55
قرآن کاتیسرا معجزہ غیبی واقعات ہیں 60
قرآن مجید اورقدیم آسمانی صحیفوں  کافرق 66
حضرت یوسف  کاقصہ بائبل اورقرآن میں 69
انبیاء کی سیرت تورات وقرآن کےمرقع میں 73
صحف سابقہ کی تحریفات پر تبیہ اورمذاہب سابقہ کے عقائد وفرق کے باریک فرق 78
قرآ مجید کی ایک اہم پیشین گوئی 87
غلبہ روم 87
پیشین گوئی کی اہمیت وغربت اوراس کااسلوب بیان 87
تاریخی پس منظر 92
ایرانی ہل کے اسباب 93
ایرانی فتوحات کی وسعت 95
ہر قل کی تخت نشینی 97
رومیوں کی مشکلات 97
ہرقل کاطرز عمل 98
قرآن کی پیشین گوئی 99
پیشین گوئی کاظہور 100
ہرقل میں تبدیلی 102
ہرقل کی فوج کشی اورفتوحات 103
پیشین گوئی کی تکمیل 104
ہرقل کی دوبارہ افسردگ﷫ 104
قرآن کی چند دوسری پیشین گوئیاں 108
قرآن کاایک معجزہ ہدایت وانقلا ب ہے 118
قرآن مجید اورقدیم آسمانی صحیفے علم وتاریخ کی میزان میں 123
قرآن مجید سے استفادہ کےشرائط مویدات اورموانع 143
قرآن سے استفادہ کےموانع 149
تکبر 149
مجادلہ 155
انکار آخرت اوردنیا پرستی 157
وہ صفا جوقرآن کےفہم واستفادہ کےلیے معاون ہین 161
طلب 161
استماع واتباع 163
خوف 164
ایمان بالغیب 165
تدبر 168
مجاہدہ 169
ادب وعظمت 170
تلاوت وتدبر قرآن کےچند واقعات اورنمونے 176
ایک تجربہ ایک مشورہ 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like