مسند امام شافعی ( اردو ) جلد دوم
مسند امام شافعی ( اردو ) جلد دوم
مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی
صفحات: 488
اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔ امام شافعی اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب کتاب الام اور الرسالہ کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔آپ کی تالیفات میں سے ایک کتاب مسند الشافعی بھی ہے ۔مسند امام شافعی اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے۔مسند شافعی کے پہلے نسخے میں احادیث کی ترتیب ایسی نہ تھی کہ جس سے موضوعاتی انداز میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ۔کیونکہ اس میں ایک موضوع کی احادیث کتاب کے مختلف مقامات پر بکھری پڑی تھیں۔ چنانچہ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری نےمختلف موضوعات وعناوین کے اعتبار سے متعدد ابواب وکتب قائم کیے اور ہر کتاب اور باب کے تحت ان احادیث کو جمع کیا جو اس موضوع کے تحت آتی تھیں اورترتیب نہایت احسن اور شگفتہ انداز میں لگائی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مسند امام شافعی‘‘ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری کی ترتیب شدہ نسخہ کا اردو ترجمہ ہے یہ ترجمہ شدہ نسخہ دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے ادارہ انصار السنہ پبلی کیشنز، لاہور کے ذمہ داران نے انتہائی محنت سے تیار رکروا کر طبع کیا ہے ۔اس کو اردو قالب میں ڈھالنے اور اس کے فوائد تحریر کرنے اور احادیث کی تخریج کرنے کی سعادت محترم جناب حافظ محمد فہد صاحب نےحاصل کی ہے ۔ مترجم نے آسان اور عام فہم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوران ترجمہ مشکل الفاظ یا مقامات کی وضاحت کے لیے عموماً غریب الحدیث کی کتب پر اعتماد کیا گیا ہے ۔احادیث میں مذکور مختلف مسائل کی وضاحت قرآن ، صحیح احادیث اور ثابت شدہ آثارِ صحابہ واقوال ِ سلف صالحین سے بحوالہ کی گئی ہے ۔ اور فوائد میں مختلف اصطلاحات کی تعریف وتوضیح کرتے ہوئے دوسری عبارت سے ان اصطلاحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں ۔دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے ۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری ﷾(ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور ) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا35کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ ،لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کےلیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
نذر کےمسائل | |
جس نےجاہلیت میں نذر مانی اس کےپورا کرنےکابیان | 19 |
جس نےپیدل چل کر حج کرنے کی نذر مانی | 20 |
جس نےفرمانبرداری یانافرمانی کی نذر مانی | 21 |
اللہ کی نافرمانی اورجس چیز کاانسان مالک نہیں اس سےمتعلق نذرپوری کرناضروری نہیں اس مسئلہ کابیان | 23 |
نفلی صدقے، ہبہ اورمشرک والد اوربھائی سےصلہ رحمی کےمسائل | |
صدقہ کابیان | 27 |
ہبہ کابیان | 30 |
جس نے اپنی اولاد میں سےکسی ایک کودوسرے کےبغیر(ہبہ ) دیا | 31 |
باپ کابیٹے سےدیا ہوا تحفہ واپس لینے کابیان | 32 |
مشرک باپ اوربھائی سےصلہ رحمی کابیان | 33 |
وقف کرنے ، عمریٰ اوررقبیٰ کےمسائل | |
اصل کوروکنے اورپھلوں کواللہ کی راہ میں وقف کرنےکابیان | 35 |
عمریٰ اوررقبیٰ کابیان | 37 |
آزادی ،ولاء، مدبر، مکاتب اورحسن ملکہ کےمسائل | |
جس نے مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کردیا | 40 |
مرض الموت میں غلام آزاد کرنےکابیان | 41 |
آزادی کی نسبت اسی کےلیے ہےجس نےآزاد کیا | 43 |
راستے میں پڑے ہوئے بچے کی ولاء کابیان | 48 |
ولاء کی وراثت بننے کابیان
ولاء سےوارث یننے کابیان |
49
50 |
ولاء کےبیچنے اورہبہ کرنےسےممانعت کابیان | 51 |
مدبر کی بیع کابیان | 52 |
مکاتب کابیان | 56 |
غلاموں سےاچھے سلوک کابیان | 57 |
نکاح کےمسائل | |
نبیﷺ کی عائشہ ؓ سےشادی کابیان | 59 |
ام سلمہ ؓ کی شادی کابیان | 60 |
باری مقرر کرنےکابیان | 64 |
قرعہ اندازی کابیان | 66 |
آپ ﷺ کےبیویوں کودئیے ہوئےحق مہر کابیان | 66 |
شادی میں گٹھلی کےوزن کےبرابر سونا بطورحق مہر دینے کابیان | 67 |
قرآن کی کسی سورت پرشادی کردینےکابیان | 69 |
بیماری میں نکاح کرنےاورمہر مثل کابیان | 71 |
نکاح کی ترغیب دلانے کابیان | 73 |
تم میں سےکوئی کسی عورت کواپنے مسلمان بھائی کےپیغام پرپیغام (نکاح ) نہ بھیجے | 74 |
اشارہ ، کنایہ میں نکاح کاپیغام بھیجنے کابیان | 76 |
مرشد ولی اوردوعادل گواہوں کےبغیر نکاح نہیں ہے | 78 |
جب دوولی نکاح کریں توپہلا زیادہ حق دار ہے | 79 |
عورت عقد نکاح کی ولی نہیں بن سکتی | 79 |
بغیر ولی کےنکاح کےباطل اورمردود ہونےکابیان | 80 |
خلوت کےراز فشا کرنےوالا اورکرنےوالی ، مصنوعی بال لگانے اورلگوانے والی کابیان
شوہردیدہ اپنی ذات پراپنے ولی سےزیادہ حق رکھتی ہےاورکنواری سےاجازت لی جائے |
83
84 |
باپ ، دادا کےولی بننے، شوہر دیدہ کےناپسندیدگی کی صورت میں ہونے والےنکاح کوباطل قرار | 84 |
غیرشادی شدہ مردوزن کےنکاح کابیان | 87 |
نکا ح متعہ کےجواز کابیان | 88 |
نکاح شغار سےممانعت کابیان | 91 |
ان لوندیوں اورآزاد عورتوں کا بیان جنہیں آدمی بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا | 93 |
ربیبہ کےحرام ہونے اور اوررضاعت سےحرام ہونے والے رشتوں کابیان | 96 |
پانچ بارواضح طور پر دودھ پلانے سےحرمت ثابت ہونے کابیان | 100 |
ایک یا دو دفعہ دودھ چوسنے سےحرمت ثابت نہ ہونے کابیان | 102 |
حرمت اسی دودھ سےثابت ہوتی ہےجوانتڑیوں کوبھر دے | 103 |
مرد کی طرف سےرضاعت کچھ بھی حرام نہیں کرتی | 104 |
بڑی عمر میں رضاعت کابیان | 105 |
مشرک کےمسلمان ہونے کی صورت میں نکاح کےبرقرار رہنے اورچار سےزائد بیویوں کوچھوڑ | 108 |
عوتوں سے معاشرت ایلاء اورخلع کےمسائل | |
حائضہ سےمباشرت کابیان | 112 |
عورتوں کی دبر میں صحبت کرنےکی ممانعت کابیان | 113 |
لونڈیوں سےعزل کرنے کابیان | 115 |
بچہ اسی کا ہےجس کےبستر پر پیدا ہوا | 116 |
بچے کےرنگ کےانکار کرنے، اورشک (زنا) ہونے کےباوجود نکاح کےبرقرار رہنےکابیان | 118 |
عورتوں کومسجد میں جانے کےلیے اجازت دینے کابیان | 120 |
خرچہ نفقہ کابیان | 121 |
رشتہ داروں پرخرچ کرنے کابیان | 125 |
زوجین کی نااتفاقی کابیان | 126 |
عورتوں کومارنے کی اجازت کابیان | 129 |
بچوں کی پرورش کابیان | 130 |
ایلاء کابیان | 131 |
خلع کابیان | 134 |
اسی مسئلہ کا بیان | 137 |
خلع لینے والی عورت کےخلع لینے کےبعد اسےطلاق نہ د ے جائے | 137 |
طلاق کےمسائل | |
مسنون طلاق کابیان | 139 |
طلاق صریح کا بیان | 143 |
ہم بستری سےپہلے تین طلاقیں دینے کابیان | 144 |
ہم بستری کےبعد تین طلاقیں دینے کابیان | 148 |
غلام کی طلاق کابیان اوراس کی بیوی اس پردوطلاقوں سےہی حرام ہوجائے گی | 151 |
لکھ کرطلاق دینےکابیان | 153 |
آزاد کرنےکےبعد لونڈی کواختیار دینے کابیان | 154 |
جس کےہاتھ میں عقد نکاح ہےاس کابیان | 157 |
ہم بستری سےپہلے طلاق اورنصف حق مہر کابیان | 158 |
جس نےاپنی مطلقہ سےا س کے خاوند سےنکاح کرنےکےبعد دوبارہ شادی کی تواسےبقیہ طلاق کااختیار ہوگا | 160 |
رجوع کےمسائل | |
جوطلاق اوررجوع کاطریقہ (جاہلیت میں ) رائج تھا | 162 |
ایک یادوطلاقوں کےبعد رجوع کابیان | 164 |
رجوع پرگواہ بنانے کابیان | 167 |
عورت کوطلاق کااختیار دینے کابیان | 168 |
عدتوں ، رہائش اورخرچے کےمسائل | |
مطلقہ کی عدت کابیان | 170 |
لونڈی کی عدت کابیان | 172 |
جس کوحیض آنابند ہوجائے اس کی عدت کا بیان
جس نےعدت میں دوسرا نکاح کرلیاا اس کی عدت کابیان |
174
175 |
اس حاملہ کی عدت کابیان جس کا خاوند فوت ہوگیا | 176 |
عدت ختم ہونےسےپہلے جس عورت کاخاوند فوت ہوگیا | 180 |
جس عورت کاخاوند ہم بستری سےپہلے ہی فوت ہوگیا اس کی عدت کابیان | 181 |
سوگ کابیان | 183 |
جس عورت کاخاوند گم ہوگیا | 186 |
طلاق یافتہ عورت کی رہائش کابیان
طلاف یافتہ کےخرچہ کابیان |
188
191 |
بیوہ عورت کےمکان اورخرچہ کا بیان | 193 |