مسند امام شافعی ( اردو ) جلد اول
مسند امام شافعی ( اردو ) جلد اول
مصنف : ابو عبد اللہ محمد بن ادریس الشافعی
صفحات: 612
اللہ تعالیٰ نے حدیث او رحاملین حدیث کو بڑی عزت فضیلت اور شرف سے نوازا ہے او رحدیث رسول ﷺ کی خدمت او رحفاظت کےلیے اپنے انہی بندوں کا انتخاب فرمایا جو اس کے چنیدہ وبرگزیدہ تھے ان عظیم المرتبت شخصیات میں بلند تر نام امام شافعی کا ہے حضرت امام کی حدیث وفقہ پر خدمات اہل علم سے مخفی نہیں۔ امام شافعی اپنے زمانہ کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے۔ عربی زبان پر بڑی قدرت حاصل تھی۔ اور اعلیٰ درجہ کے انشاپرداز تھے۔ آپ کی دو کتب کتاب الام اور الرسالہ کو شہرت دوام حاصل ہوئی۔آپ کی تالیفات میں سے ایک کتاب مسند الشافعی بھی ہے ۔مسند امام شافعی اپنی افضلیت وفوقیت کی بناء پر جداگانہ مقام رکھتی ہے کیونکہ اس میں امام شافعی کی روایت کردہ احادیث کو جمع کیاگیا ہے ان احادیث کا انتخاب ہی اس کی سب سےاہم خاصیت ہے ایسی احادیث کو منتخب کیا گیا ہے جن میں مختصر مگر جامعیت کے ساتھ جملہ احکام شریعت کو سمودیاگیا ہے۔مسند شافعی کے پہلے نسخے میں احادیث کی ترتیب ایسی نہ تھی کہ جس سے موضوعاتی انداز میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ۔کیونکہ اس میں ایک موضوع کی احادیث کتاب کے مختلف مقامات پر بکھری پڑی تھیں۔ چنانچہ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری نےمختلف موضوعات وعناوین کے اعتبار سے متعدد ابواب وکتب قائم کیے اور ہر کتاب اور باب کے تحت ان احادیث کو جمع کیا جو اس موضوع کے تحت آتی تھیں اورترتیب نہایت احسن اور شگفتہ انداز میں لگائی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مسند امام شافعی‘‘ امیر سنجر بن عبد اللہ ناصری کی ترتیب شدہ نسخہ کا اردو ترجمہ ہے یہ ترجمہ شدہ نسخہ دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے ادارہ انصار السنہ پبلی کیشنز، لاہور کے ذمہ داران نے انتہائی محنت سے تیار رکروا کر طبع کیا ہے ۔اس کو اردو قالب میں ڈھالنے اور اس کے فوائد تحریر کرنے اور احادیث کی تخریج کرنے کی سعادت محترم جناب حافظ محمد فہد صاحب نےحاصل کی ہے ۔ مترجم نے آسان اور عام فہم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ دوران ترجمہ مشکل الفاظ یا مقامات کی وضاحت کے لیے عموماً غریب الحدیث کی کتب پر اعتماد کیا گیا ہے ۔احادیث میں مذکور مختلف مسائل کی وضاحت قرآن ، صحیح احادیث اور ثابت شدہ آثارِ صحابہ واقوال ِ سلف صالحین سے بحوالہ کی گئی ہے ۔ اور فوائد میں مختلف اصطلاحات کی تعریف وتوضیح کرتے ہوئے دوسری عبارت سے ان اصطلاحات کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔خراج تحسین کےلائق جناب ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ جو دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی حدیث رسول کی خدمت میں مصروف کار ہیں ۔دیار غیر میں منہج سلف کی ترجمانی میں ان کا کردار انتہائی نمایاں ہے ۔ ایسے ہی ان کےدست راست او رمخلص دوست حافظ حامد محمود خضری ﷾(ایم فل سکالر لاہور انسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور ) کو اللہ تعالیٰ اجر جزیل عطا فرمائے کہ جن کے علمی تعاون واشراف سے محدثین کی علمی تراث کو بزبان اردو ترجمہ کے ساتھ منصۃ شہود پر لایاجارہا ہے۔اب تک مختلف موضوعات پر تقریبا35کتب مرتب ہوکر شائع ہوچکی ہیں۔ہم انتہائی مشکور ہیں جناب خضری صاحب کےجن کی کوششوں سے انصار السنۃ ،لاہور کی تقریباً تمام مطبوعات ادارہ محدث کی لائبریری کو حاصل ہوئیں۔ یہ کتاب بھی انہی کے تعاون سے میسر ہوئی ہے جسے افادۂ عام کےلیے ہم نے ویب سائٹ پر پبلش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقریظ | 19 |
طہارت کےمسائل | |
سمندر کےپانی کابیان | 35 |
کنویں کےپانی کابیان | 36 |
کھڑے پانی کابیان | 37 |
قلتین کےبیان میں | 38 |
گدھوں اوردرندوں کےبچے ہوئے پ(پانی ) کابیان | 39 |
بلی کےجوٹھے کابیان | 39 |
کتےکےجوٹھے کابیان | 40 |
غسل اوروضو کےبچے ہوئے(پانی ) کابیان | 42 |
نبی ﷺ کی انگلیوں کےنیچے سےپانی کےپھوٹنے کابیان | 44 |
مردہ جانوروں کےچمڑوں کابیان | 45 |
چاندی کےبرتنوں کابیان | 46 |
مسجد سےپیشاب کےدھونے کابیان | 47 |
کپڑے کولگنے والی منی کابیان | 49 |
حیض کےخون کابیان | 50 |
عام راستوں کابیان | 52 |
استنجاء کرنے ،قبلہ کی طرف منہ یابیٹھ کرنےاورجس چیز سےاستنچاءہوگا،اس کابیان | 53 |
عمارت میں اس کےجواز کابیان | 55 |
قضائے حاجت کےوقت اللہ کاذکر نہ کرنے کابیان | 56 |
برتن میں ہاتھ ڈالنے سےپہلے انہیں دھونے کابیان | 58 |
وضو اور اس کےطریقہ کابیان | 60 |
وضو میں اعضاء کاایک مرتبہ دھونا اورکلی سےپہلے ناک میں پانی چڑھانے کابیان | 62 |
پیشانی اورپگڑی پرمسح کابیان | 63 |
پگڑی کھولنے اورسرکےاگلے حصہ کےمسح کابیان | 63 |
اچھی طرح وضوء انگلیوں کےخلال اورناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرنےکابیان | 64 |
وضوء کےثواب کابیان | 67 |
مسواک اوراس کی فضیلت کابیان | 68 |
کس چیز سےوضو ء لازم ہےاورشرمگاہ کوہاتھ لگانے سےوضوء کرنےکابیان | 69 |
مرد کااپنی بیوی کوبوسہ دینے اور اس کوہاتھ لگانے کابیان | 72 |
مذی کابیان | 73 |
نکسر پھوٹنے میں شک کابیان | 74 |
وضوع کےٹوٹنے میں شک کابیان | 75 |
بیٹھ کراورلیٹ کرسونے پرضو کابیان | 76 |
آگ پرپکی ہوئی چیز کھانے سےوضوء نہیں کیاجائےکا | 77 |
نماز میں ہنسنے کابیان | 78 |
موزو ں پرمسح کابیان | 78 |
وضوء میں پہ درپہ اعضاء کودھونے کابیان | 83 |
مسافر اورمقیم کےلیے مسح کی مدت کابیان | 84 |
تیمم کی ابتداء اوراس کےطریقہ کابیان | 87 |
تزدیک کےسفر میں تیمم کابیان | 89 |
جنبی کےتیمم کابیان | 90 |
احتلام سےغسل کابیان | 91 |
دوختنوں کےملنے سےغسل کےواجب ہونےکابیان | 93 |
انہیں مسائل کابیان | 95 |
مشرک میت کودفنانے سےغسل کابیان | 97 |
جنابت سےغسل کےطریقہ کابیان | 97 |
حیض سےغسل کابیان | 100 |
استحاضہ والی عورت اوراس کےحیض کےوقت کابیان | 101 |
حیض کم سےکم اورزیادہ سے زیادہ مدت کابیان | 105 |
حائضہ نہ بیت اللہ کا طواف کر ےگی اورنہ نماز پڑھے گی جب تک کہ پا ک نہ ہو | 106 |
نماز کےمسائل | |
نماز کی فرضیت اورتعداد کابیان | 108 |
نمازوں میں کےوقت مقرر کرنے کابیان | 110 |
صبح کی نماز کواندھیرے میں پڑھنے کابیان | 112 |
صبح کی نماز میں کیا پڑھا جائے | 115 |
صبح کوروشنی میں پڑھنا | 117 |
ظہرکوٹھنڈے وقت میں پڑھنا | 117 |
نمازعصرجلدی پڑھنے اوراس شخص کابیان جس کی نمازعصر فوت ہوجائے | 120 |
نمازِ مغرب جلدی پڑھنے کابیان | 121 |
نماز مغرب کی قرأت کابیان | 123 |
عشاء کوتاخیر سےپڑھنے اوراس کی قرٔات کابیان | 125 |
عشاء کانام عقمہ رکھنا | 127 |
جس نےنماز کی ایک رکعت پالی اس نےنماز پالی | 128 |
نماز کی قضاء کابیان | 129 |
ان اوقات کا بیان جن میں نماز ممنوع ہے | 132 |
عصر کےبعد دورکعت نماز کابیان | 134 |
نمازِ فجر کےبعد کی سنتوں کابیان | 137 |
بیت اللہ کاطواف اورمکہ میں نماز جس وقت بھی پڑھی جائے جائز ہے | 138 |
اذان اوراس کی کیفیت کابیان اوراللہ کافرمان’’اور ہم نےآپ کاذکر بلند کردیا۔،،(الم نشرح :4 ) | 139 |
بلند آواز سے اذان کہنے کابیان | 143 |
اذان کاجواب دینے کابیان | 144 |
اس کی اقامت سےنماز پڑھناجس نےاذان نہیں کہی | 146 |
اذان دینے والے کی فضیلت | 147 |
نماز کی جگہوں اورمساجد کابیان | 147 |
مشرک کامسجد میں رات گزارنا | 149 |
نماز میں کعبہ کی طرف منہ کرنا | 149 |
کعبہ کےاندر نماز پڑھنےکابیان | 151 |
نماز اورقبلہ کےدرمیان جوجیز حائل ہو | 153 |
لباس، اورسترہ کوچھپانے کابیان | 155 |
نماز میں اشارہ کرنےاورکلام نہ کرنے کابیان | 157 |
نماز کی حرمت تکبیر(تحریمہ ) ہے | 158 |
نماز میں رفع الیدین کابیان | 159 |
دورانِ نماز جھکلنے اوراٹھتےوقت تکبیر کابیان | 163 |
تکبیر تحریمہ کےبعد دعائے استفتاح کابیان | 163 |
اعوذ بااللہ …… کابیان | 166 |
بسم اللہ پڑھنے کابیان | 166 |
سات دہرائی جانےوالی آیات کابیان | 170 |
فاتحہ کےپڑھنے کابیان | 170 |
آمین کےبیان میں | 172 |
ایک رکعت میں ایک ، دواورتین سورتیں پڑھنے کابیان | 176 |
رکوع ، سجدےاور(نماز میں ) سکون کابیان | 176 |
رکوع اورسجدے میں قرأت سےممانعت کابیان | 179 |
رکوع کی تسبیح کابیان | 180 |
جب رکوع سےسراٹھائے توکیاکہے | 182 |
رکوع ،سجدہ کی تسبیحات اوردوسجدوں کےدرمیان دعا کابیان | 183 |
نمازفجر کی دوسری رکعت میں رکوع سےسراٹھانے کےبعد قنوت کرنےکابیان | 186 |
جوقنوت نہیں کرتا | 188 |
سجدہ کےاعضاء کابیان | 188 |
مریض کےسجدہ اورسجدے کی فضیلت کابیان | 190 |
سجدوں میں پہلوؤں کی علیحدہ رکھنےکابیان | 192 |
جلسہ استراحت اورقیام کےوقت زمین پرکھڑے ہونےکابیان | 193 |
دواور چاررکعتوں کےبعد بیٹھنے اورفضول کاموں سےرکنے اوررانوں پرہتھلیاں رکھنےکابیان | 195 |
تشہد کابیان | 197 |
نبی ﷺ پردرود کایبان | 199 |
سلام پھیرنے اورنماز سےنکلنے کابیان | 201 |
نماز کےبعد کےاذاکار کابیان | 204 |
نماز کےبعد بیٹھنے اورسلام کےبعد مڑنے کابیان | 205 |
باجماعت نماز کی فضلیت | 207 |
جوعشاء کی نماز باجماعت کےلیےحاضر نہیں ہوتا اس کےلیے وعید کابیان | 209 |
عذر کی وجہ سے باجماعت نمازچھوڑنے کابیان | 210 |
امام کےساتھ نمار دوبارہ پڑھنے اور جواس کونہیں لوٹائے گا اس کابیان | 212 |
امامت اوراس کےآداب کابیان | 213 |
امام کےکھڑے ہونےکی جگہ کابیان | 215 |
مقتدی کےکھڑےہونے کی جگ کابیان | 216 |
انہیں مسائل کابیان | 219 |
امامون کےضامن کاہونےکابیان | 220 |
لوگوں میں سےامامت کےحقدار کابیان | 221 |
لکنت والے امام کابیان | 222 |
مفضول کی امامت کابیان | 223 |
نابینے آدمی کی امامت کابیان | 224 |
آزاد کردہ غلام کی امامت کابیان | 226 |
عورت کاعورتوں کی امامت کرانے کابیان | 228 |
امام اورمقتدی کی نیت کےمختلف ہونےکابیان | 229 |
امام اورمقتدی کےبیٹھ کرنماز پڑھنا | 230 |
امام کاکھڑے ہوکرمقتدیوں کابیٹھ کرنماز پڑھنا | 232 |
جب نماز میں کوئی مسئلہ درپیش ہوتومردوں کےلیے سبحان اللہ اورعورتوں کےلیے تالی بجانے کابیان | 236 |
چھوٹے بچے کواٹھاکرنماز پڑھنے کابیان | 239 |
محدث اورپیشاب ، پاخانہ روکنے کابیان | 240 |