مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 10
مسند امام احمد بن حنبل (مترجم) جلد 10
مصنف : امام احمد بن حنبل
صفحات: 1072
زیر نظر کتاب امام المحدثین،شمس الموحدین اور کتاب وسنت کے بے باک داعی امام احمد بن حنبل ؒ کی خدمت حدیث کے سلسلہ میں معرکہ آراء تصنیف ہے ۔جس کی حسن ترتیب اور بہترین انتخاب کی دنیا معترف ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کا عظیم و وسیع ذخیرہ ہے ،جس میں تیس ہزار کے لگ بھگ مرویات ہیں ۔اتنا بڑا ذخیرۂ احادیث کسی ایک مؤلف کی الگ تالیف میں ناپید ہے۔ان اوصاف کے سبب علمائے حدیث اور شائقین تحقیق ہمیشہ سے اس کتاب کے دلدادہ اور طالب رہے ہیں ۔اس کتاب کی افادیت و اہمیت کے پیش نظر حافظ احمد شاکر اور شعیب ارنؤوط نے اس کی تحقیق و تخریج کی جس وجہ سے اس کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہو گیا اور صحیح ،حسن اور ضعیف روایات کی پہچان سہل ہو گئی۔احادیث نبویہ کے اس وسیع ذخیرے سے عربی دان طبقہ ہی اپنی علمی تشنگی دور کر سکتا تھا لیکن اردو دان طبقہ کے لیے اس سے استفادہ مشکل تھا۔چنانچہ علم حدیث کو عام کرنے اور عامیوں کو احادیث نبویہ سے روشناس کرانے کے لیے اردو مکتبہ جات نے کمرہمت کسی اور ہر مکتبہ نے اپنی استعدادو استطاعت کے مطابق کتب احادیث کے تراجم و فوائد شائع کرنے کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ صحاح ستہ سے بڑھتا ہوا دیگر کتب احادیث تک جا پہنچا ۔پھر عوام الناس کے کتب احادیث سے ذوق و شوق کے سبب مالکان مکتبہ جات میں حوصلہ بڑھا اور انہوں نے بڑی کتب احادیث کے تراجم پیش کرنے کا عزم کیا اسی سلسلہ کی کڑی مسند احمد بن حنبل کا زیر نظر ترجمہ ہے ۔جو مکتبہ رحمانیہ کی بہت بڑی علم دوستی اور جذبہ خدمت حدیث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔کتاب کے ترجمہ میں مترجم کی علمی گہرائی اور وسعت مطالعہ کی داد دینا پڑتی ہے ۔نیز احادیث کی مختصر تخریج اور روایات کے صحت و ضعف کے حکم کی وجہ سے کتاب کی اہمیت دو چند ہوگئی ہے ۔احادیث پر اکثر حکم تو الشیخ شعیب ارنؤوط کا ہے البتہ بعض روایات پر شیخ البانی کا حکم نقل کیا گیا ہے۔عمومی و اجتماعی فوائد کے اعتبار سے یہ نہایت مفید کتاب ہے لیکن اشاعت کی عجلت یا کسی ضروری مصلحت کی وجہ سے کتاب کو معیاری بنانے میں کوتاہی کی گئی ہے ۔کیونکہ احادیث کی تخریج و تحقیق کے اسلوب کی نا تو مقدمہ میں وضاحت کی گئی ہے اور نہ ہی تخریج و تحقیق کا معیار ایک ہے۔بلکہ کچھ احادیث کی مختصر تخریج ہے اور بعض احادیث تخریج سے یکسر خالی ہیں۔یہی معاملہ تحقیق کا ہے کہیں شعیب ارنؤوط کا حکم نقل ہے ،کہیں علامہ البانی کا اور کہیں دونوں کے متضاد حکم درج ہیں۔اور اکثر ضعیف روایات کے اسباب ضعف غیر منقول ہیں اس کے برعکس کچھ مزید علمی فوائد ہیں:مثلاً حدیث نفس صفحہ بارہ پر مسند احمد کے راویوں کی ترتیب کا بیان ہے چونکہ یہ ترتیب غیر ہجائی ہے اس لیے صفحہ چھیالیس پر تمام راویوں کی حروف ہجائی کے اعتبار سے ترتیب نقل کی گئی ہے ۔نیز احادیث کی تلاش کی خاطر آخری دو جلدوں میں احادیث کے اطراف درج کیے گئے ہیں ۔جس سے احادیث کی تلاش قدرے آسان ہو گئی ہے۔یہ کتا ب چودہ جلدوں اور اٹھائیس ہزار ایک سو ننانوے احادیث پر مشتمل ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مسند الانصار | ||
ابوالمنذر حضرت ابی بن کعب ؓکی احادیث | 12 | |
حضرت ابوذر غفاری ؓکی مرویات | 95 | |
حضرت زید بن ثابت ؓکی مرویات | 201 | |
حضرت زید بن خالد جہنی ؓکی حدیثیں | 231 | |
حضرت ابوالدرداء ؓکی مرویات | 236 | |
حضرت اسامہ بن زید ؓکی مرویات | 252 | |
خارجہ بن صلت رحمۃ اللہ علیہ کی اپنے چچا سے روایت | 283 | |
حضرت اشعث بن قیس کندی ؓکی مرویات | 284 | |
حضرت خزیمہ بن ثابت ؓکی مرویات | 289 | |
حضرت ابوبشیر انصاری ؓکی حدیثیں | 298 | |
حضرت ہزال ؓکی حدیثیں | 299 | |
حضرت ابواقدلیثی ؓکی حدیثیں | 302 | |
حضرت سفیان بن ابی زھیر ؓکی حدیثیں | 307 | |
حضرت ابوعبدالرحمٰن سفینہ ؓکی حدیثیں جونبی ؑ کے آزاد کردہ غلام ہیں | 310 | |
حضرت سعید بن سعد بن عبادہ ؓکی حدیث | 315 | |
حضرت حسان بن ثابت ؓکی حدیثیں | 315 | |
حضرت عمیر ؓ’’جو آبی اللحم کے آزاد کردہ غلام ہیں‘‘ کی حدیثیں | 315 | |
حضرت عمرو بن حمق خزاعی ؓکی حدیثیں | 319 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 320 | |
حضرت بشیر بن خصاصیہ سدوسی ؓکی حدیثیں | 321 | |
حضرت عبداللہ بن حنظلہ ؓکی حدیثیں | 323 | |
حضرت مالک بن عبداللہ خثعمی ؓکی حدیثیں | 324 | |
حضرت ھلب ھائی ؓکی | 325 | |
حضرت مطر بن عکامس ؓکی حدیثیں | 329 | |
حضرت میمون بن سنباذ ؓکی حدیث | 330 | |
حضرت معاذ بن جبل ؓکی مرویات | 330 | |
حضرت ابوامامہ صدی بن عجلان ابن عمرو بن وہب باہلی ؓکی مرویات | 387 | |
حضرت ابوہندداری ؓکی حدیث | 447 | |
ایک صحابی ؓکی حدیث | 447 | |
حضرت عبداللہ بن سعدی ؓکی حدیث | 448 | |
بنونمیر کی ایک معمر خاتون کی روایت | 449 | |
سلیمان بن عمرو بن احوص کی اپنی والدہ سے روایت | 449 | |
نبی ؑ کی ایک پڑوسی خاتون کی روایت | 450 | |
سعدی رحمۃ اللہ علیہ کی اپنے والد یاچچا سے روایت | 450 | |
ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن کی حدیث | 450 | |
ایک خاتون صحابیہ ؓ کی روایت | 451 | |
ایک خاتون صحابیہ ؓ کی روایت | 451 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 452 | |
نبی ؑ کی ایک زوجہ مطہرہ ؓ کی روایت | 452 | |
قبیلہ خثعم کے ایک آدمی کی روایت | 452 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 453 | |
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی ایک حدیث | 453 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 454 | |
حضرت ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری ؓکی مرویات | 455 | |
حضرت ثوبان ؓکی مرویات | 461 | |
حضرت سعد بن عبادہ ؓکی حدیثیں | 488 | |
حضرت سلمہ بن نعیم ؓکی حدیث | 490 | |
حضرت رعیہ ؓکی حدیثیں | 490 | |
حضرت ابوعبدالرحمٰن فہری ؓکی حدیث | 493 | |
حضرت نعیم بن ھمار غطفانی ؓکی حدیثیں | 494 | |
حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓکی حدیثیں | 496 | |
حضرت عبداللہ بن حوالہ ازدی ؓکی حدیثیں | 498 | |
حضرت عقبہ بن مالک ؓکی حدیث | 500 | |
حضرت سہل بن حنظلیہ ؓکی حدیث | 501 | |
حضرت عمرو بن فغواء ؓکی حدیث | 501 | |
حضرت محمد بن عبداللہ بن حجش ؓکی حدیثیں | 502 | |
حضرت ابو ہاشم بن عتبہ ؓکی حدیث | 503 | |
حضرت غطیف بن حارث ؓکی حدیث | 504 | |
حضرت جعفر بن ابی طالب ؓکی حدیث | 504 | |
حضرت خالد بن عرفطہ ؓکی حدیثیں | 511 | |
حضرت طارق بن سوید ؓکی حدیث | 512 | |
حضرت عبداللہ بن ہشام ؓکی حدیثیں | 512 | |
حضرت عبداللہ بن سعد ؓکی حدیثیں | 513 | |
حضرت ابوامیہ ؓکی حدیث | 513 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 514 | |
ابوالسوار کی اپنے ماموں سے روایت | 515 | |
حضرت ابوشہم ؓکی حدیثیں | 516 | |
حضرت مخارق ؓکی حدیثیں | 517 | |
حضرت ابوعقبہ ؓکی حدیث | 518 | |
ایک نامعلوم الاسم صحابی ؓکی روایت | 518 | |
حضرت ابوقتادہ انصاری ؓکی مرویات | 518 | |
حضرت عطیہ قرظی ؓکی حدیثیں | 565 | |
حضرت صفوان بن معطل سلمی ؓکی حدیثیں | 566 | |
حضرت عبداللہ بن خبیب ؓکی حدیث | 567 | |
حضرت حارث بن اقیش ؓکی حدیث | 568 | |
حضرت عبادہ بن صامت ؓکی مرویات | 568 | |
حضرت ابومالک سہل بن سعد ساعدی ؓکی مرویات | 616 | |
حضرت ابوزید عمرو بن اخطب ؓکی حدیثیں | 644 | |
حضرت ابومالک اشعری ؓکی مرویات | 647 | |
حضرت عبداللہ بن مالک ابن بحسینہ ؓکی حدیثیں | 656 | |
حضرت بریدہ اسلمی ؓکی مرویات | 659 | |
متعدد صحابہ کرام ؓ کی مرویات | 703 | |
بنت ابوالحکم غفاری ؓ کی حدیث | 744 | |
ایک صحابیہ ؓ کی روایت | 744 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 744 | |
بعض صحابہ ؓ کی حدیثیں | 747 | |
بنی سلیط کے ایک شیخ کی حدیثیں | 749 | |
سلیمان بن عمرو کی اپنی والدہ سے روایتیں | 750 | |
بنوسلیم کی ایک خاتون صحابیہ ؓ کی روایت | 751 | |
ایک زوجہ مطہرہ ؓ کی روایت | 752 | |
ایک صحابیہ ؓ کی روایت | 752 | |
ایک خزاعی صحابی ؓکی روایت | 753 | |
ایک ثقفی آدمی کی اپنے والد سے روایت | 753 | |
ابوجبیرہ بن ضحاک کی اپنے چچاؤں سے روایت | 753 | |
یحییٰ بن حصین کی اپنی دادی سے روایتیں | 755 | |
ایک صحابیہ ؓ کی روایت | 756 | |
حضرت حذیفہ بن یمان ؓکی مرویات | 757 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 830 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 830 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 830 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 831 | |
حضرت حکم بن سفیان یا سفیان بن حکم ؓکی حدیثیں | 831 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی حدیثیں | 832 | |
حضرت ذی مخمر ؓکی حدیثیں | 833 | |
حضرت مسعود بن عجماء ؓکی ہمشیرہ کی حدیث | 834 | |
ایک غفاری صحابی ؓکی روایت | 835 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 835 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 835 | |
ایک تغلبی صحابی ؓکی روایت | 836 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 836 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی روایت | 836 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 837 | |
ایک بزرگ صحابی ؓکی روایت | 837 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 838 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 838 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 839 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 840 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 840 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 841 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 841 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 842 | |
حضرت ابوایوب انصاری ؓکی مرویات | 843 | |
حضرت ابوحمید ساعدی ؓکی مرویات | 872 | |
حضرت معیقیب ؓکی حدیثیں | 877 | |
بنوسلمہ کے ایک گروہ کی روایت | 878 | |
حضرت طخفہ غفاری ؓکی حدیثیں | 878 | |
حضرت محمود بن لبید ؓکی مرویات | 881 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی روایت | 887 | |
حضرت محمود بن لبید او رمحمو دبن ربیع ؓ کی حدیثیں | 887 | |
حضرت نوفل بن معاویہ ؓکی حدیث | 888 | |
بنو ضمرہ کے ایک صحابی ؓکی حدیثیں | 888 | |
بنو سلیم کے ایک صحابی ؓکی حدیث | 889 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی روایت | 889 | |
بنو حارثہ کے ایک صحابی ؓکی حدیث | 889 | |
بنواسد کے ایک صحابی ؓکی روایت | 890 | |
ایک صحابی ؓکی روایت | 890 | |
ایک اسلمی صحابی ؓکی روایت | 890 | |
نبی ؑ کے آزاد کردہ غلام حضرت عبید ؓکی حدیثیں | 891 | |
حضرت عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر ؓکی حدیثیں | 892 | |
حضرت عبید اللہ بن عدی انصاری ؓکی حدیثیں | 896 | |
عمر بن ثابت انصاری کی ایک صحابی ؓکی روایت | 897 | |
حضرت مسیّب بن حزن ؓکی حدیثیں | 897 | |
حضرت حارثہ بن نعمان ؓکی حدیثیں | 898 | |
حضرت کعب بن عاصم اشعری ؓکی حدیثیں | 899 | |
ایک انصاری صحابی ؓکی روایت | 900 | |
ایک صحابی ؓکی حدیثیں | 900 | |
بنو غفار کے ایک صحابی ؓکی حدیث | 903 | |
حضرت محیصہ بن مسعود ؓکی حدیثیں | 904 | |
حضرت سلمہ بن صخر بیاضی ؓکی حدیث | 907 | |
حضرت عمرو بن حمق ؓکی حدیثیں | 907 | |
حضرت سلمان فارسی ؓکی مرویات | 908 | |
حضرت سوید بن مقرن ؓکی حدیثیں | 928 | |
حضرت نعمان بن مقرن ؓکی حدیثیں | 929 | |
حضرت جابر بن عتیک ؓکی حدیثیں | 930 | |
حضرت ابوسلمہ انصاری ؓکی حدیثیں | 934 | |
حضرت قیس بن عمرو ؓکی حدیثیں | 935 | |
حضرت معاویہ بن حکم سلمی ؓکی حدیثیں | 936 | |
حضرت عتبان بن مالک ؓکی حدیثیں | 942 | |
حضرت عاصم بن عدی ؓکی حدیثیں | 944 | |
حضرت ابوداؤد مازنی ؓکی روایت | 945 | |
حضرت عبداللہ بن سلام ؓکی حدیثیں | 945 | |
حضرت ابوالطفیل عامر بن واثلہ ؓکی حدیثیں | 953 | |
حضرت نوفل اشجعی ؓکی حدیث | 960 | |
حضرت ارقم بن ابی ارقم مخزومی ؓکی بقیہ حدیثیں | 960 | |
حضرت ہذیل بن ورقاء خزاعی ؓکی حدیث | 961 | |
حضرت جبلہ بن حارثہ کلبی ؓکی حدیث | 961 | |
حضرت جنادہ بن ابی امیہ ازدی ؓکی حدیث | 962 | |
حضرت حارث بن جبلہ یاجبلہ بن حارث ؓکی حدیث | 962 | |
حضرت خارجہ بن حذافہ عدوی ؓکی حدیثیں | 963 | |
حضرت خالد بن عدی جہنی ؓکی حدیث | 964 | |
حضرت سعد بن منذر انصاری ؓکی حدیث | 964 | |
حضرت سعید بن سعد بن عبادہ ؓکی بقیہ حدیثیں | 965 | |
حضرت طلق بن علی ؓکی بقیہ حدیثیں | 966 | |
حضرت علی بن طلق یمامی ؓکی حدیثیں | 970 | |
حضرت عمارہ بن حزم انصاری ؓکی حدیثیں | 971 | |
حضرت عمرو بن حزم انصاری ؓکی حدیثیں | 972 | |
حضرت کعب بن مالک انصاری ؓکی بقیہ حدیث | 973 | |
حضرت مالک بن عمیرہ (عمیر) اسدی ؓکی حدیث | 973 | |
حضرت نوفل بن معاویہ دیلی ؓکی حدیثیں | 974 | |
حضرت نوفل اشجعی ؓکی حدیثیں | 975 | |
حضرت وازع یازارع بن عامر عبدی ؓکی حدیث | 976 | |
حضرت ابوامامہ حارثی ؓکی حدیثیں | 977 | |
حضرت ابو جہیم بن حارث انصاری ؓکی حدیثیں | 978 | |
حضرت ابورفاعہ عدوی ؓکی حدیثیں | 979 | |
حضرت ابوزہیر ثقفی ؓکی بقیہ حدیث | 980 | |
عبداللہ بن کعب کی اپنے چچا سے روایت | 980 | |
حضرت تلب بن ثعلبہ عنبری ؓکی حدیث | 982 | |
حضرت ثابت بن ودیعہ انصاری ؓکی بقیہ حدیث | 982 | |
حضرت رکانہ بن عبد یزید مطلبی ؓکی حدیث | 982 | |
حضرت جارود عبدی ؓکی بقیہ حدیثیں | 983 | |
حضرت ضحاک بن قیس فہری ؓکی حدیث | 983 | |
حضرت علقمہ بن رمثہ بلوی ؓکی حدیث | 984 | |
حضرت علی بن شیبان حنفی ؓکی حدیث | 985 | |
حضرت عمرو بن تغلب نمری ؓکی حدیثیں | 986 | |
حضرت عمرو بن مرہ جہنی ؓکی حدیثیں | 987 | |
حضرت عمیر ؓ’’جو کہ آبی اللحم کے آزاد کردہ غلام تھے‘‘ کی حدیثیں | 988 | |
حضرت فروہ بن مسیک ؓکی حدیثیں | 989 | |
حضرت مقداد بن اسود ؓکی حدیثیں | 992 | |
محمدبن عبداللہ بن سلام ؓکی حدیثیں | 1004 | |
حضرت یوسف بن عبداللہ بن سلام ؓکی حدیثیں | 1005 | |
حضرت ولید بن ولید ؓکی حدیث | 1006 | |
حضرت قیس بن سعد بن عبادہ ؓکی حدیثیں | 1006 | |
حضرت سعد بن عبادہ ؓکی حدیثیں | 1008 | |
حضرت ابوبصرہ غفاری ؓکی حدیثیں | 1009 | |
حضرت ابو ابی ابن امراۃ عبادہ ؓکی حدیث | 1010 | |
حضرت سالم بن عبید ؓکی حدیث | 1010 | |
حضرت مقداد بن اسود ؓکی بقیہ حدیث | 1011 | |
حضرت ابورافع ؓکی حدیثیں | 1012 | |
حضرت ضمیرہ بن سعد ؓکی حدیث | 1019 | |
حضرت ابوبردہ ظفری ؓکی حدیث | 1021 | |
حضرت عبداللہ بن ابی حدرد ؓکی حدیثیں | 1021 | |
حضرت بلال حبشی ؓکی حدیثیں | 1024 | |
حضرت صہیب ؓکی حدیثیں | 1033 | |
حضرت کعب بن مالک کی اہلیہ کی حدیثیں | 1039 | |
حضرت فضالہ بن عبید انصاری ؓکی مرویات | 1040 | |
حضرت عوف بن مالک اشجعی ؓکی مرویات | 1051 |