مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

 

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

 

صفحات: 409

 

امت مسلمہ تاریخ کے ہر دور میں دشمنان اسلام کا ہدف بنی رہی ، دشمن اس پر مسلسل یلغار کرتا رہا اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے پر تلا رہا ، تاریخ میں کئی مواقع ایسے آے کہ محسوس ہونے لگا کہ اب یہ امت زندگی کے افق سے غائب ہو جاے گی ، مگر ہر بار اس نے سنبھالا لیا اور تازہ دم ہو کر تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ نمودار ہوئی ، پچھلی دو تین صدیوں کے حالات کاجا ئزہ لیا جاتا ہے تو اس امت کے جسم سے مسلسل خون ٹپکتا ہوا نظر آتا ہے ، کبھی وہ بے حد کمزور ، نڈھال اور شکست و ریخت سے دو چار ہوتی نظر آتی ہے مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے، جب ہم پچھلی دو صدیوں کے زوال وانحطاط، اور اپنی ذہنی وجسمانی غلامی کی تاریخ کا آج کی صورتحال سے موازنہ کرتے ہیں تو امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے روشن امکانات نظر آنے لگتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسلم نشأۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل‘‘محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے  ڈاکٹر صاحب  نے اس  کتاب میں  اس بات کو تفصیل سے ذکرکیا ہےکہ مسلمانوں  کی ساری کمزوریوں کے باوجود مسلم نشأة ثانیہ کے سنجیدہ امکانات بھی موجود ہیں ۔ اس لیے  ہمارا رویہ مایوسی اور ناامیدی کی  بجائے محتاط پر امید ی کا ہونا چاہیے ۔اور مسلم نشأة ثانیہ جو آج ایک خواب ہے اگر ہم مسلمان چاہیں اور اس کے لیے صحیح سمت میں جدوجہد کریں تو یہ خواب کل حقیقت میں بدل سکتا ہے۔نیز اس کتاب میں  اس سوال کا جواب بھی  ہے کہ نیواور جیوورلڈآرڈر کی موجودگی میں  عالم اسلام اور ملت اسلامیہ موجودہ ذلت اور پستی سے نکل کر ترقی وعروج سے کیسے ہم کنار ہوسکتی ہے۔موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سےدرینہ تعلقات ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، صحت وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین 

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
سخنے چند 17
مقدمہ 25
باب اول:قوموں؍تہذیبوں کےعروج وزوال کےبارے میں اللہ کی سنت 37
فصل اول:انسانوں کےبارے میں اللہ کی اسکیم 39
فصل دوم:افراد کے عروج وزوال کےبارے میں اللہ کی نعمت 42
فصل سوم:قوموں؍تہذیبوں کےعروج وزوال کےبارے میں اللہ کی سنت 47
باب دوم:مسلمانوں کاعروج،زوال اورنشاۃ ثانیہ کےامکانات 63
فصل اول:مسلمانوں کے عروج اسباب 67
انسانی وسائل 72
نموئی وسائل 72
مادی وسائل 102
فصل دوم:مسلمانوں کے زوال اسباب 111
انسانی وسائل کا خاتمہ 116
نموئی وسائل کاخاتمہ 121
مادی وسائل کاخاتمہ 126
فصل سوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کے امکانات 131
مسلم امہ۔تصویر کے کچھ روشن پہلو 132
مسلم تہذیب میں تجدید حیات کی منفردخصوصیت 142
کمیونزم کی شکست اورمغرب کے بگاڑ سے پیدا ہونے والا خلاء 146
مغرب کاظلم وستم 151
باب سوم:مغرب کاعروج اورمتوقع زوال 157
فصل اول:عروج مغرب کے اسباب 159
فصل دوم:مغرب کے متوقع زوال کے اسباب 169
نظریہ حیات کاغلط ہونا 172
غلط نظریہ حیات کی وجہ سے فساد فی الارض 192
فساد فی الارش کاحتمی نتیجہ زوال 210
باب چہارم:مسلم نشاۃ ثانیہ:اساس اورلائحہ عمل 227
فصل اول:مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس 231
مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس صرف اسلام ہے 231
مغربی تہذیب مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس نہیں بن سکتی 234
فصل دوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کی حکمت عملی 266
صحیح تعلیم وتربیت کے ذریعے افراد سازی 266
اس موقف پراعتراضات کاجائزہ 269
فصل سوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کالائحہ عمل 277
اتحادِ امت 279
سیاسی وتزویراتی امور 280
دفاع 297
تعلیم وتربیت 304
معیشت 323
قانون وانصاف 331
دعوت واصلاح 341
میڈیا 353
معاشرت 358
صحت 362
صنعت 366
زراعت 369
فصل چہارم:مسلم نشاۃ ثانیہ:موانع اوران کاحل 372
داخلی مانع اوراس کاحل 372
خارجی مانع اوراس کاحل 377
عملی مانع اوراس کاحل 390
تلخیص مباحث 396
کتابیات 400

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like