مسلمان کا سفر آخرت
مصنف : محمد صادق سیالکوٹی
صفحات: 346
دین اسلام میں زندگی اور موت سے متعلقہ تمام معاملات کی رہنمائی فرما دی گئی ہے تاکہ ہر شخص جہاں دنیوی زندگی امن و راحت کے ساتھ گزارے اسی طرح اخروی زندگی میں بھی فوز و فلاح اس کا مقدر ٹھہرے۔ اسی کے پیش نظر مولانا محمد صادق سیالکوٹی نے یہ کتاب ترتیب دی ہے جس میں انسان کے اخروی سفر کے حوالے سے نگارشات پیش کی ہیں تاکہ لوگوں کو بدعات و ضلالتوں سے نکال کر اسوہ رسول کے تابع کیا جا سکے۔ کیونکہ اس وقت معاشرے میں تجہیز و تکفین اور جنازہ و قبور کے حوالہ سے بہت سی بدعات اور من گھڑت قصے مشہور ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے قارئین ان حقوق سے آگاہ ہوں گے جو زندوں کے ذمہ مردوں کے ہوتے ہیں اور ان کو ادا کر کے خدا کے ہاں سرخرو ہوں گے وہیں سنت رسول کے مطابق تجہیز و تکفین مردوں کی مغفرت اور بخشش کا باعث ہو گی۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطبہ | 13 | |
آغاز سخن | 15 | |
رسول خدا کی مخالفت سے ڈریں | 24 | |
مرو تو مسلمان مرو | 32 | |
مسلمانوں کی خیر خواہی | 75 | |
قرآنی آیات سے دم کرنا سنت ہے | 88 | |
مسلمان کا ہر رنج وغم گناہوں کا کفارہ ہوتا ہے | 100 | |
مومن کی مثال کھیتی کے مانند ہے | 105 | |
بیماری سے مرنا اچانک موت سے بہتر ہے | 126 | |
موت لذتوں کو مٹانے والی ہے | 150 | |
رحمت عالم ﷺ کے سامنے آپ کا بیٹا فوت ہوگیا | 164 | |
قیامت کے روز نوحہ گر عورت کی سزا | 181 | |
مسنون کفن | 201 | |
عورتیں جنازے کے ساتھ نہ جائیں | 207 | |
نمازہ جنازہ | 219 | |
جنازے کا حشر | 245 | |
مومن کی رو آسانی سے نکلتی ہے | 273 | |
کھانے پر ختم پڑھنا | 301 | |
عورتوں کےلیے قبروں کی زیارت منع ہے | 325 | |
قبروں پر مسجدیں نہ بناؤ | 327 | |
زیارت قبور کی دعائیں | 343 |