مسلمان بچے ( حصہ اول ) کتاب و سنت کی روشن ہدایات
مسلمان بچے ( حصہ اول ) کتاب و سنت کی روشن ہدایات
مصنف : شیخ عمر فاروق
صفحات: 266
اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔تربیت اولاد پر عربی اردو زبان میں جید اہل علم کی متعددکتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ مسلمان بچے کتاب وسنت کی روشن ہدایات ‘‘ محترم جناب شیخ عمرفاروق صاحب کی کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں قرآن مجید سے بچوں کے متعلقہ تقریباً 550 سے زائدآیات کا انتخاب کر کے اس میں جمع کیا ہے اور ہر آیت کا عنوان قائم کر کے ترجمہ بھی دیا ہے آخر میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات سے 40 احادیث بحولہ ترجمہ کے ساتھ پیش کی ہیں او ران حادیث کا منظوم ترجمہ بھی دیا ہے تاکہ بچے اسے آسانی یاد کرسکیں اور ان کی قرآن سے محبت بڑھ جائے ۔ان کے اخلاق درست ہوں اور وہ زندگی میں اچھے مسلمان او رکامیاب انسان بن کر پھلیں پھولیں۔عبد القدوس سلفی کی تخریج سے کتاب کی افادیت مزید دوچند ہوگی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
پیش لفظ | 11 |
ہماراخالق | 15 |
اللہ تعالیٰ کی صفات | 22 |
اللہ تعالیٰ کن لوگوں کوپسند کرتاہے | 29 |
گفتگوکےآداب | 52 |
چلنے پھرنےکےآداب | 61 |
سونےجاگنےکےآداب | 66 |
لباس کےآداب | 75 |
طہارت ونفاست کےآداب | 84 |
ملاقات کےوقت سلام کرنےکےآداب | 91 |
صحت کےآداب | 98 |
والدین کےساتھ حسن سلوک | 108 |
اللہ تعالیٰ کےانعامات | 112 |
پانچ وقت کی نماز قائم کرو | 116 |
ہمسایوں کےساتھ حسن سلوک | 120 |
آداب تلاوت قرآن | 123 |
تم میں سےبہترین شخص کون ہے ؟ | 127 |
نمازوقت مقررپراداکیجیے | 130 |
ایمان اوراماننداری | 135 |
روزےاورپرہیزگاری کاذریعہ | 139 |
میں نےبھی روزہ رکھاہے | 139 |
امانت اورعہدوپیمان کی حفاظت | 143 |
پاکیزہ اخلاق | 147 |
مومنو!انصاف کیساہوا؟ | 151 |
نمازمیں خشوع وخضوع (عاجزی)کیسے؟ | 157 |
علم کاحاصل کرنافرض ہے | 161 |
علم کی تلاش میں | 164 |
نمازنبویﷺ | 169 |
اللہ کےراستے میں جہاد | 175 |
عدل وانصاف | 180 |
آگ میں پھولوں کابستر | 183 |
بہادرنوجوان | 187 |
عادل حکمران | 190 |
امانتداری | 193 |
دعا | 196 |
روزہ اورتہذیب نفس | 199 |
بہترین وکیل | 202 |
میانہ روی | 205 |
سدابہارنیک اعمال | 210 |
ہمدردی | 213 |
پاکیزگی اورصفائی | 217 |
پاکیزہ اورحلال رزق | 220 |
علم کی برکت | 223 |
اصل زندگی کی فکر | 227 |
اورایمان کی روشنی نے کامیاب کردیا | 231 |
لوگوں کےلیے آسانیاں پیداکرو | 235 |
پرہیزگار گورنر | 238 |
اللہ تعالیٰ کےہاں پسندیدہ شخص کون ہے؟ | 242 |
نیکی وزنی ہوتی ہے | 245 |
پسندیدہ چیز صدقہ کرنا | 248 |
ظلم اورناانصافی سےبچو! | 251 |
دیانت داری | 257 |
عاجزی اورخاکساری | 260 |
کتاب دوستاں | 263 |
آزادی کی قدر | 263 |
علم ،اخلاق،مساوات | 263 |