مروجہ نظام زمینداری اور اسلام

مروجہ نظام زمینداری اور اسلام

 

مصنف : محمد طاسین

 

صفحات: 253

 

اسلامی معاشی نظام کےایک حصّے کا  تعلق معاشی زندگی کے زراعت  وکاشت کاری کے شعبہ  سے ہے  جو پاکستان جیسے زرعی ملک کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس شعبہ  کے مسائل  میں سے  ایک مسئلہ مزراعت وبٹائی کا مسئلہ ہے جو اپنے عملی اثرات  ونتائج کے لحاظ سےبڑا اہم  مسئلہ ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس کے شرعی جواز وعدم جواز کےمتعلق فقہاء اسلام کےبابین قدیم سے شدید اختلاف پایا جاتا ہے ۔ بعض فقہاء اس کو بنیادی طور پر جائز اور بعض اس کو بنیادی  طور پر ناجائز قرار دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’مروجہ نظام  زمینداری اور اسلام  ‘‘  مولانا طاسین صاحب کی کاوش ہے  ۔ اس کتاب انہوں نے   نظام ِ زمینداری کا مفہوم  ومطلب،مسئلہ ملکیت  زمین،اقسام اراضی،مزارعت کی شرعی حیثیت،تعریف  اور اس کی مختلف شکلیں ،احادیث مزارعت ،مزارعت  کے جواز وعدم جواز  پر ائمہ کرام  کے موقف  کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
نظام زمینداری کامفہوم ومطلب 17
نظام زمینداری کی دوبنیادیں 18
ملکیت زمین اوراسلام 19
اسلام کاتصور ملکیت 20
ہرشےکاحقیقی مالک اللہ ہے 20
انسان کسی شے کاخالق نہیں 21
انسانی ملکیت کامطلب 22
اللہ کی ملکیت کامطلب 23
قدرتی اشیاءسےحق استفادہ میں مساوات 24
ہرانسان کی مفید سعی ومحنت کےاثرات اس کےلیے ہیں 25
انسان کے اختیاری اعمال ومساعی کااصل محرک 27
شخصی ملکیت کااصل سبب 28
انسانی ملکیت سےمتعلق آیات قرآنی 30
شخصی ملکیت کاقرآنی تصور 31
انتقال ملکیت کےعام طریقے 32
اشیائے صرف اور ذرائع پیدا اوار کی ملکیت 33
زمین کی شخصی ملکیت قرآن کی روسے 35
زمین کی شخصی ملکیت حدیث کی رو سے 38
اراضی کی چھ قسمیں 41
اراضی مملوکہ 42
اراضی موات 44
نجہید واجتہاد کامطلب 44
احیاءالارض کامطلب 49
اراضی الحوز 49
اراضی مشترکہ یامتروکہ 50
زمین کی اجتماعی ملکیت 52
مالک زمین اپنی زمین میں کیاتصرفات کرسکتاہے اورکیانہیں کرسکتا۔ 54
ملکیت زمین کی تحدید 57
مزارعت کی شرعی حیثیت 57
مزارعت کی شرعی حیثیت کےمتعلق اختلاف 60
مزارعت کی لغوی حقیقت 62
مزارعۃ کےمترادف الفاظ 62
مخابرہ، محاقلہ، کراءالارض 65
مزارعت کی فقہی تعریف 66
مزارعۃ کی مختلف شکلیں 68
مزارعۃ اور قرآن مجید 68
مزارعت اوربوٰمیں مشابہت 71
مزارعت اورمرفوع احادیث 83
احادیث حضرت جابرؓ بن عبداللہ 83
احادیث حضرت زیدؓ بن ثابت 90
احادیث حضرت ابوہریرہؓ 93
حدیث حضرت ابوسعیدالخدریؓ 94
حدیث حضرت انسؓ بن مالک 94
حدیث حضرت ثابت ؓ بن الضحاک 95
حدیث حضرت عائشہؓ صدیقہ 95
حدیث حضرت علی ؓ بن ابی طالب 96
حدیث حضرت سعدؓ بن ابی وقاص 97
حدیث حضرت مسورؓ بن مخرمہ 98
حدیث حضرت عبداللہؓ بن عمرؓ 100
حدیث حضرت عبداللہ بن عباسؓ 101
حدیث حضرت اسیدؓ بن ظہیر 112
حدیث حضرت رافعؓ بن خدیج پر تبصرہ 121
حدیث حضرت مزارعت میں تعارض کی بحث 134
رفع تعارض کےچارطریقے: نسخ، تطبیق ،ترجیح ،توقف 136
نسخ کےطریقہ سےاحادیث مزارعت کاتفصیلی جائزہ 136
ترجیح کےطریقہ سے احادیث مزارعت کاتفصیلی جائزہ 143
وجودہ ترجیح کی بحث 143
جمع وتطبیق کےطریقہ سےاحادیث مزارعۃ کاجائزہ 158
جمع وتطبیق کی مختلف شکلیں 158
مزارعۃ اورآثار صحابہؓ وتابعین 167
صحیح البخاری ’’باب المزارعۃ بالشطرونحوہ کےترجمۃ الباب میں مذکورہ آثار صحابہ وتابعین) 168
ترجمۃ الباب میں جن آثار صحابہؓ وتابعین کی طرف اشارہ ہے ان پر تفصیل یبحث 169
روایت قیس بن مسلمہ پر تفصیلی بحث 174
شرح معانی الآثار میں مذکور آثار صحابہؓ وتابعین 205
دوسری کتب حدیث میں مزراعۃ کےمتعلق آثار 209
مزارعۃ کےجواز وعدم جواز سےمتعلق آثار کےمابین اختلاف پر تبصرہ 213
مزارعۃ اورائمہ اربعہ ﷭ 214
حضرت امام ابوحنیفہ اورمزارعت 216
حضرت امام مالک اورمزارعت 225
حضرت امام شافعی اورمزارعت 228
حضرت امام احمدبن حنبل اور مزارعت 231
زارعت اورعقلی وقیاسی دلائل 233
مزارعۃ کےمضاربت پر قیاس کی بحث 233
مزارعۃ اوراجارہ 238
مزارعت اورضرورت ومصلحت 241
مزارعت اورتعامل امت 244
مزارعت کےرواج پذیر ہونے کےتاریخی وسیاسی عوامل 247
مآخذومصادر 251

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like