مقام نماز قرآن وسنت کی روشنی میں

مقام نماز قرآن وسنت کی روشنی میں

 

مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

 

صفحات: 532

 

نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے  گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام رہے گا۔ زیر تبصرہ کتاب” مقام نماز،قرآن وسنت کی روشنی میں”جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم مولانا عبد الرحمن عاجز مالیر کوٹلوی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے نماز کی اہمیت وفضیلت اور مقام ومرتبے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے نماز کا مکمل طریقہ بیان کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 27
حرف اول 28
نماز جمیع عبادات کا خلاصہ اور ان کی حسین و جمیل صورت ہے 29
درد مندانہ درخواست 30
تقریظ 31
نماز کے متعلق قرآن مجید میں وارد شدہ آیات کی تفصیل 34
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like