منتخب صحیح الترغیب والترہیب جلد۔1
مصنف : حافظ محمد راشد رندھاوا
صفحات: 668
امت محمد یہ ﷺ کا اعزاز و امتیاز ہے کہ حفاظت ِ قرآن وسنت کے تکوینی فیصلے کی تکمیل و تعمیل اس کے علمائے محدثین کے ہاتھوں ہوئی۔ ائمہ محدثین نے مسانید، مصنفات، سنن، معاجم وغیرہ کی صورت میں مختلف موضوعات پر مجموعہ ہائے حدیث ترتیب دئیے۔ کسی نے احادیث ِ احکام منتخب کیں تو کسی نے عمل الیوم واللیلہ ترتیب دیا۔ بہت سےعلماء نے الزہد والرقائق کے عنوان سے احادیث جمع کیں۔ تو کسی نے اذکار کا گلدستہ تیار کیا۔ یہ ایک طویل سلک مروارید ہے اور اسی سلک میں منسلک ایک نمایاں نام ’’ الترغیب والترہیب ہے۔ اس عنوان سے مختلف ائمہ نے کتابیں لکھیں ہیں۔ لیکن اس میں جو شہرت و مقبولیت ساتویں صدی ہجری کے مصری عالم دین امام منذری کی تصنیف کو ملی وہ انہی کا حصہ ہے۔ یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسن ترتیب، عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سے مجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے ۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ اور اسی طرح محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی نے اس پر تحقیق و تخریج کا بھی کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’صحیح الترغیب والترھیب‘‘ علامہ ناصر الدین البانی کی صحیح الترغیب و الترہیب کے انتخاب کا ترجمہ ہے۔ یہ انتخاب محترم جناب ڈاکٹر راشد رندھاوا صاحب نے کیا ہے۔ احادیث کے انتخاب میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ تکرار سے اجتناب کرتے ہوئے تمام ابواب سے احادیث مبارکہ کو قلم قرطاس کیا جائے۔ ان منتخب شدہ احادیث کا رواں اور سلیس ترجمہ حافظ محمدساجد حکیم نے کیا ہے۔ اولاً یہ کتاب ڈاکٹر راشد رندھاوا صاحب نے خود شائع کی بعد ازاں اسے دار العلم ،ممبئی بھی شائع کیا زیر تبصرہ ایڈیشن دار العلم ،ممبئی سے شائع شدہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر |
اظہار تشکر | 21 |
مقدمہ :مفتی عبیداللہ خاں عفیف ﷾ | 24 |
کتاب کی اہمیت وافادیت | 24 |
علم اصو ل حدیث | 29 |
امام منذری کاتعارف | 41 |
تقریظ :ارشاد الحق اثری ﷾ | 44 |
تصدیر:حافظ صلاح الدین یوسف ﷾ | 49 |
(حالات)شیخ محمد ناصر الدین البانی حافظ عبدالوہاب روپڑی ﷾ | 52 |
اخلاص ،ترغیب فضیلت اور شرائط | 61 |
اخلاص کابیان | 66 |
اللہ تعالی کی رضا کے لیے عمل کرنے ،نیک نیتی اور سچائی کی ترغیب | 66 |
ریاکاری او ردکھلا پر وعید | 73 |
سنت کی اہمیت مقام اور فضائل | 79 |
سنت کابیان | 83 |
اتباع کتاب وسنت کی ترغیب | 83 |
سنت کو چھوڑے اوربدعات وخواہشات کے ارتکاب پر وعید | 86 |
اچھے کاموں میں پیش قدمی کرنے اور انہیں رواج کی ترغیب برے کاموں میں پیش قدمی کرنے اور ان کو رواج دینے پر وعید | 89 |
علم اور علماء کامقام | 93 |
علم کابیان | 101 |
علم سیکھنے سکھانے اور حاصل کی ترغیب اور علماء وطلباءکے فضائل | 101 |
حصول علم (دین )کے لیے سفر کرنے کی ترغیب | 108 |
احادیث مبارکہ کو سننے او رآگے دوسروں تک پہنچانے اور پھیلانے کی ترغیب اوررسول اللہ ﷺ پر جھوٹ منسوب کرنے پر سخت وعید | 109 |
علماءکے اکرام اعزاز او راحترام کی ترغیب اور ان سے بے رخی برتنے اورتوہین کرنے پر سخت وعید | 111 |
اللہ تعالی کی رضا وخوشنودی کے علاوہ کسی اور غرض سے علم حاصل کرنے پر وعید | 113 |
علم پھیلانے اور بھلائی کے کام پر راہنمائی کرنے کی ترغیب | 114 |
علم چھپانے پر وعید | 116 |
علم کے مطابق عمل نہ کرنے اورقول وفعل کے تضاد پر وعید | 117 |
علم اور قراءت قرآن میں دعوے پر وعید | 119 |
لڑائی جھگڑاکرنے اور بے حابحث وتکرار پر وعید اور لڑائی جھگڑا چھوڑنے کی ترغیب خواہ انسان حق پر ہویاباطل پر | 120 |
طہارت ،اہمیت ،فضیلت ،ترغیب واحکام | 121 |
طہارت کے بیان | 128 |
لوگوں کے راستوں یاان کی سایہ دار جگہوں میں قضائے حاجت کی ممانعت اور قضاء حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ اور کمر نہ کرنے کی ترغیب | 128 |
پانی غسل خانہ اور سوارخ میں پیشاب کرنے پر وعید | 129 |
دوران قضائے حاجت گفتگو کرنے پر وعید | 129 |
کپڑے وغیرہ پر پیشاب کے چھینٹے لگنے اور اس سے پرہیز نہ کرنے پر وعید | 130 |
مردوں کاحمام میں بغیر تہبند کے جانے پر وعید اوربیمارعورتوں کے علاوہ دیگر عورتوں کے حمام میں تہبند کے ساتھ جانے پر بھی وعید | 131 |
غسل جنابت میں بغیر کسی عذر کے تاخیر پر وعید | 132 |
وضو کو خوب اچھی طرج کرنے کی ترغیب | 133 |
وضو کی حفاظت اورتجدید وضو کی ترغیب | 139 |
جان بوجھ کر وضو کے آغازمیں بسم اللہ نہ پڑھنے پروعید | 140 |
مسواک کی ترغیب اور فضیلت | 141 |
وضو میں انگلیوں ک ےخلال کی ترغیب اچھی طرح سے وضو نہ کرنے او رانگلیوں کاخلال نہ کرنے پر وعید | 143 |
وضو کے بعدکئے جانے والے اذکار کی ترغیب | 144 |
وضو کے بعد دو رکعت (تحیتہ الوضو ء )پڑھنے کی ترغیب | 146 |
نماز کی اہمیت ،فضائل اور نماز چھوڑنے پر وعید | 149 |
نماز کابیان | 158 |
اذان دینے کی ترغیب اور اس کے فضائل | 158 |
اذان کاجواب دینے کی ترغیب کاطریقہ او راذان کے بعد پڑھی جانے والی دعاکابیان | 162 |
اقامت کہنے کی ترغیب | 165 |
اذان کے بعد بغیر کسی عذر کے مسجد سے باہر نکلنے پر وعید | 166 |
اذان او راقامت کے درمیانی وقت میں دعا کرنے کی ترغیب | 167 |
جہاں ضرورت ہووہاں مسجد بنانے کی ترغیب | 168 |
مسجدکی صفائی او راس کو پاک رکھنے او راس مین خوشبو لگانے کی ترغیب | 170 |
مسجد میں قبلہ رخ تھوکنے او رمسجد میں گم شدہ چیزہ کااعلان کرنے پر وعید کے او رمسجد کے آداب | 171 |
نماز کے لیے چل کر مسجد جانے اور خاص کر اندھیر میں جانے کی ترغیب اور اس کی ترغیب | 174 |
مساجد کو لازم پکڑنے اوران میں بیٹھنے کی ترغیب | 181 |
بدبودار چیزیں جیسے پیاز )لہسن وغیرہ کھاکر مسجد میں آنے پر وعید | 183 |
عورتوں کے لیے گھروں میں رہنے او رگھروں ہی میں نماز پڑھنے کی ترغیب اور ان کے لیے گھروں سے نکلنے پروعید | 184 |
نماز پنجگانہ کو اہتمام سے پڑھنے کی ترغیب اور اس کی فرضیت پر ایمان لانے کابیان | 186 |
نماز کی ترغیب او رکوع سجدہ وخشوع کی فضیلت | 195 |
اول وقت میں نماز پڑھنے کی ترغیب | 199 |
جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے کی ترغیب او رجو جماعت کے ساتھ نماز پڑھنےکی غرض سے گیا لیکن جاکر معلوم ہو اکہ جماعت ہوچکی اس کابیان | 200 |
نماز باجماعت کے لیے کثرت تعداد کی ترغیب | 203 |
جنگل میں نماز پڑھنے کی ترغیب | 204 |
فجر اورعشاء کی نماز کو خاص طور پر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب اور ان میں تاخیر وسستی کرنے پر وعید | 205 |
عذرکے بغیر ترک جماعت پروعید | 208 |
نفلی نماز گھر میں ادا کرنے کی ترغیب | 210 |
ایک نماز کے بعد دوسری نماز انتظار کرنے کی ترغیب | 211 |
صبح اور عصر کی نماز کی اہتمام کے ساتھ حفاظت کرنے کی ترغیب | 214 |
فجر اور عصر کےبعد جائے نماز میں بیٹھنے رہنے کی ترغیب | 216 |
فجر،عصر اور مغرب کے بعد ذکر کرنےکی ترغیب | 217 |
بغیر کسی عذر کے عصر کی نماز چھوڑنے پر وعید | 218 |
منصب امامت کوخوب ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب اور اس میں کمی کوتاہی پروعید | 219 |
ایسے شخص کے لیے امامت پروعید کہ جسے لوگ ناپسند کرتے ہیں | 220 |
پہلی صف میں نماز پڑھنے کی ترغیب صفوں کی درستگی او رمل کر صف میں کھڑاہونےخاص طور پر دائیں طرف کھڑاہونےکابیان | 221 |
صفوں کوملانے اور خالی جگہ پر کرنے کی ترغیب | 224 |
پہلی صفوں سے پیچھے رہنےاور صفوں کےٹیٹرھا پن ہونے پر وعید | 225 |
امام کے پیچھے اور دعامیں آمین کہنے او رنماز میں اعتدال کابیان | 226 |
رکوع وسجود میں مقتدی کاامام سے پہلے سراٹھانے پروعید | 228 |
رکوع وسجود پورانہ کرنےاو رقومہ میں پوری طرح سیدھا کھڑا نہ ہونےپر وعید اورخشوع کابیان | 228 |
دوران نماز آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت | 233 |
نماز میں ادھر ادھر جھانکنے پروعید | 234 |
سجدہ کو جگہ سےکنکریاں ہٹانے او رگرد وغبار کو بغیر کسی صورت کے صاف کرنےپر وعید | 235 |
نماز میں کولہے پر رکھنے وعید | 235 |
نمازی کےآگے سےگزرنے پر وعید | 26 |
جان بوجھ کر نماز چھوڑنے اور بے وقت نماز پڑھنے پر وعید | 237 |
نوافل کی اہمیت ،ترغیب اور فضیلت | 239 |
نوافل کابیان | 243 |
دن او ررات میں بارہ سنتوں کااہتمام کرنے کی ترغیب | 243 |
فجر کی سنتیں اہتمام سے اد ا کرنے کی ترغیب | 244 |
نماز ظہر سےپہلے اور بعد سنتوں کااہتمام کرنے کی ترغیب | 245 |
نماز عصر سے پہلے سنتیں ادا کرنےکی ترغیب | 246 |
نمازوتر کی ترغیب اور وترنہ پڑھنے پروعید | 247 |
رات کو باوضو ہوکرتہجد کی نیت سے سونے کی ترغیب | 248 |
رات کو سونے سے پہلے ذکر واذکار کرنے کی ترغیب | 250 |
رات کو کسی وقت بیدار ہونے پر یہ کلمات پڑھنے کی ترغیب | 256 |
نماز تہجد کی ترغیب | 257 |
نیند کے غلبہ کی حالت میں نماز اورتلاوت قرآن کی ممانعت | 263 |
صبح وشام پڑھی جانی والی مسنون آیات اور اذکار کی ترغیب | 266 |
نماز اشراق کی ترغیب | 272 |
رات کےمسنون اذکار میں سے کسی ذکر کےرہ جانے کی قضاء دینے کی ترغیب | 272 |
نماز تسبیح کی ترغیب | 275 |
توبہ کےلیے نماز کااہتمام کرنے کی ترغیب | 276 |
یوم جمعہ کی اہمیت ،فضیلت ،احکام اور آداب | 279 |
جمعہ کابیان | 282 |
نماز جمعہ کی ترغیب | 282 |
جمعہ کے دن غسل کرنے کی ترغیب | 286 |
جمعہ کےلیے جلدی آنےکی ترغیب | 287 |
جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے آنے کی ممانعت | 288 |
دوران خطبہ باتیں کرنے کی ممانعت اور خاموشی سےخطبہ سننے کی ترغیب | 289 |
بغیر کسی شرعی عذر کےجمعہ چھوڑنے پروعید | 290 |
جمعہ کےدن سورۃ الکہف کی تلاوت کرنے کی ترغیب | 291 |
جمعہ کی فضیلت ،اہمیت ،فوائد واحکام | 293 |
صدقات کابیان | 302 |
زکوۃ اداکرنے کی ترغیب او راس کے وجو ب کی تاکید | 302 |
زکوۃ ادا نہ کرنے پر وعید اور زیور کی زکوۃ کابیان | 306 |
تقوی کے ساتھ وصول کرنے کی ترغیب اور اس معاملے میں خیانت او رشرعی حدود سے تجاوز کرنے پر وعید او رجس کو اپنے او پر (زکوۃ وصول کرنے کے معاملہ میں کما حقہ ) اعتاد نہ ہوا ا س کے لیے اس سے اجتناب کرناناحق ٹیکس عشرہ وصول کرن ےوالوں اورسرادروں کے بارے میں حکم | 314 |
بغیر ضرورت کے مانگنے کی ممانعت او رباوجود غنی (مالدار )ہونے کے مانگے کی حرمت لال[ کی مذمت اورسوال کرنے بھیک مانگنے سےبچنے اورقناعت کرتے ہوئے ہاتھ کی کمائی سے کھانے کی ترغیب | 328 |
وہ چیز جسے دینے والابغیر دل کی رضا(خوشی )کے دے اسے لینے پروعید | 328 |
جسے کوئی چیز مانگنے اورطمع ولالچ کے بغیر اسے قبول کرلینے کی ترغیب خاص طور پر جب کہ اسے اس کی ضرورت بھی ہو اورغنی مالدار ہونے کےباوجود ب(بغیر مانگنے اور بغیر طمع ولالچ ) ملنے والی چیز کورد کرنے کی ممانعت | 330 |
اللہ کےنام پر سوال کرنےپروعید او راللہ کےنام پر سوال کرنےوالے کچھ نہ دینے والے کی وعید | 332 |
صدقہ (خیرات ) کرنےکی ترغیب اورکم آمدنی والے کے صدقہ وخیرات کرنے میں کوشش کابیان او رایسا صدقہ کرنے کی ممانعت جوخود کو بھی پسند نہ ہو | 333 |
مخفی (چھپ )کر صدقہ کرنےکی ترغیب | 344 |
خاوند او رقریبی رشتہ داروں پر صدقہ کرنے کی ترغیب او ردوسرں کے مقابلہ میں انہیں (صدقہ وغیرہ میں ) ترجیح دینے کابیان | 346 |
انسان سے اس کاخدمت گزار یاقریبی رشتہ دار ا سکے ضرورت سےزائد مال کاسول کرے(اپنی حاجت پوری کرنے کے لیے ) اور وہ اس پربخل کرے یاانسان کےاپنے ضرورت مند قریبی رشتہ داروں کو چھوڑکر دوسرے لوگوں پر صدقہ کرنے کی سخت وعید | 348 |
قرض دینے کی ترغیب وفضیلت | 349 |
تنگدست کے لیے آسانی پیداکرنے مہلت دینے او رمعاف کردینے کر ترغیب | 350 |
نیکی کاکاموں میں فراخدلی کے ساتھ خرچ کرنے کی ترغیب او بخل او رکنجوسی پروعید | 354 |
بیوی کے لیے اپنے خاوند کی اجازت سے اس کے مال سے صدقہ کرنے کی ترغیب او شوہر کی اجازت کے بغی رصدقہ کرنے پر وعید | 361 |
روزے کی فضیلت کی ترغیب واحکام | 375 |
روزے کابیان | 385 |
روزے کی ترغیب وفضیلت | 385 |
حصول ثواب کی نیت سے رمضان کے روزوں اورقیام رمضان خصوصالیلۃ القدر کے قیام کر ترغیب اور اس کی فضلیت کابیان | 389 |
بغیر کسی شرعی عذرکے افطاری کےوقت سے قبل رزوہ افطار کرنے پر وعید | 392 |
شوال کے چھ روزوں کی ترغیب | 393 |
جو شخص میدان عرفہ میں نہ ہواس کے لیے یوم عرفہ کاروزہ رکھنے کی ترغیب | 394 |
اللہ تعالی کے (بابرکت )مہنیے محرم کے روزے کی ترغیب | 395 |
یوم عاشور ئ کے روزے کی ترغیب | 395 |
شعبان کے روزوں کی ترغیب اور اس مہینہ میں رسول اللہ ﷺ کابکثرت روزے رکھنے کابیان | 396 |
ہرماہ تین دن خصوصا ایام بیض (چاند کی تیرہ چودہ او رپندرہ تاریخ ) ک روزوں کی ترغیب | 397 |
سوموار او رجمعرات ،جمعہ کاروزہ رکھنے کی ترغیب | 398 |
بدھ ،جمعرات ، جمعہ ہفتہ اوراتور کے روزے کی ترغیب اور خاص (اکیلے )جمعہ یاہفتہ کے روزے کی ممانعت | 399 |
ایک نفلی روزہ رکھنے اورایک دن چھوڑنے کی ترغیب اور یہی داؤد کے روزوں کامعمول تھا | 400 |
خاوند کی اجازت کے بغیر عورت کے لیے نفلی روزے رکھنے کی ممانعت | 402 |
جس مسافر کےلیے حالت سفر میں روزہ رکھناتکلیف ودہ ہوااس کےلیے روزہ کی ممانع اور وزوہ چھوڑنے دینے کی ترغیب | 403 |
سحری کھانے کی ترغیب خصوصا کھجور کے ساتھ | 405 |
افطاری میں جلدی اور سحری میں تاخیر کی ترغیب | 406 |
افطاری کھجور کے ساتھ کرنےکی ترغیب اگر میسر نہ آئے تو پانی کے ساتھ | 406 |
روزہ دار کو کھاناکھلانے کی ترغیب | 407 |
روزہ دارکے لیے غیبت ،فحش گفتگو اور جھوٹ وغیرہ پر وعید | 408 |
صدقہ فطر کی ترغیب اور اس کے وجوب کی تاکید | 409 |
نماز عیدین کی اہمیت فضیلت وآداب | 411 |
عیدین کابیان | 414 |
قربانی کرنے کی ترغیب اور استطاعت کےباوجود قربانی نہ کرنے پر وعید | 414 |
جانور کوتکلیف دینے اور بغیر کسی مقصد کےمارنے پر وعید او رجانور وں کوخش اسلوبی ذبح کرنے کی ترغیب | 415 |
حج فرضیت اقسام فضلیت واحکام | 417 |
حج کابیان | 426 |
حج اورعمرے کی ترغیب اور اس شخص کی فضلیت جو حج اور عمرے کی غرض سے گھر سے نکلااورفوت ہوگیا | 426 |
حج اور عمرے میں (دل کھول کر )خرچ کرنےکی ترغیب | 432 |
رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کی ترغیب اور فضیلت | 433 |
انبیاء کے اقتداء کرتےہوئے حج میں عاجزی وانکساری اورلباس وغیرہ مین سادگی کی ترغیب | 433 |
احرام اور بلند آواز سے تلبیہ کہنے کی ترغیب | 435 |
طواف اورحجراسود رکن یمانی کے استلام کی ترغیب اور فضیلت اور مقام ابراہیم او ردخول بیت اللہ کی فضیلت کابیان | 436 |
عشرہ ذی الحجہ میں اعمال صالحہ کی ترغیب وفضیلت | 437 |
عرفات اورمزدلفہ میں ٹھہرنے کی ترغیب اور یوم عرفہ کی فضیلت | 438 |
جمعرات کوکنکریاں مارنے کاترغیب | 439 |
منی میں سرمنڈ وانے کاترغیب | 440 |
آب زم زم پینے کی ترغیب اور اس کی فضیلت | 441 |
حج کرنے کی قدرت رکھنے کے باوجود حج نہ کرنے پروعید او رعورت کے لیے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد گھرمیں بیٹھنے رہنے کابیان | 442 |
مسجد حرام نبوی بیت المقدس او رمسجد قباء میں نماز پڑھنے کی ترغیب | 443 |
مرتے دم تک مدینہ میں رہنے کی ترغیب مدینہ منورہ احد پہاڑ او روادی عقیق کی فضیلت | 445 |
اہل مدینہ کو خوف زدہ کرنے اور ان کے ساتھ برے سلوک کاارادہ کرنے پر وعید | 448 |
جہاد کی ترغیب اہمیت فضیلت او رمفہوم | 451 |
جہاد کابیان | 457 |
اللہ تعالی کے راہ میں اسلامی سرحدوں کی حفاظت پر ترغیب فضیلت | 457 |
اللہ تعالی کے راستے میں پہر ہ داری او رنگہبانی کرنے کی ترغیب | 460 |
اللہ کے رستے میں خرچ کرنے غازیوں کو سازمان سے لیس کونے او ران کے اہل وعیال کی نگہبانی کرنے کی ترغیب | 461 |
جہاد کے لیے بغیر ریاء شہرت کے گھوڑا پالنے کی ترغیب او راس کی فضیلت او رترغیب کابیان گھوڑے کی پیشانی کے بال کاٹنے کی ممانعت کیونکہ ا سمیں خیروبرکت ہے | 462 |
غازی اور سرحد پر حفاظت کرنے والے کے لیے نیک عمل کثرت سے کرنے کی ترغیب خصوصاروزہ وغیرہ | 463 |
اللہ تعالی کے راستے میں شہادت مانگنے کی ترغیب | 4667 |
اللہ تعالی کے راستے میں صبح وشام آنےجانے کی ترغیب اور اللہ کے راستے میں چلنے ،غبار آلود ہونے او راس میں خوف کرنے (خطرہ مول لینے )کی فضیلت کابیان | 464 |
اللہ تعالی کے راستے میں تیراندازی کرنے اور اسے سیکھنے کی ترغیب اور اسے سیکھنے کے بعد غفلت کرتے ہوئے چھوڑنے پر وعید | 468 |
اللہ تعالی کے راستے میں جہاد کرنے کی ترغیب اس میں زخمی ہونے کی فضیلت صف بندی او رلڑائی کے وقت کی دعا کابیان | 470 |
جہاد میں اخلاص نیت کی ترغیب اور اجر وغنیمت اورتذکرہ کی خواہش رکھنے والوں کابیان او رغازیوں کی فضیلت جب وہ غنیمت نہ پائیں | 477 |
جنگ سے بھاگنے پر وعید | 480 |
بحری غزوہ کی ترغیب کیونکہ ایک بحری غزوہ دس برمی غزوات سے افضل ہے | 481 |
مال غنیمت میں خیانت کرنے او رخیانت کرنے والے کی خیانت چھپانے پر سخت وعید | 483 |
شہادت حاصل کرنے کی ترغیب اور شہدائ کی فضیلت کابیان | 484 |
جہاد یاجہاد کی نیت کیے بغیر فوت ہوجانے پر وعید اور موت کی ان اقسام کابیان جن میں فوت ہوجانے سے شہداء کے ساتھ الحاق ہوجاتاہے اور طاعون سے بھاگنے پر وعید | 491 |
تلاوت قرآن کی اہمیت فضیلت اور فوائد | 497 |
تلاوت قرآن کابیان | 504 |
نماز اور نماز کے علاوہ تلاوت قرآن کی ترغیب اورقرآن سیکھنے وسکھانے کی فضیلت اور سجدہ تلاوت کی ترغیب | 504 |
قرآن دہرانے او رعمدہ آواز سے تلاوت کرنے کی ترغیب | 511 |
سورۃ فاتحہ کی فضیلت اور اس کی تلاوت کی ترغیب | 512 |
آیۃ الکرسی پڑھنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت | 517 |
سورۃ بقرہ او رآل عمران کی تلاوت کی فضیلت اور سورۃ بقرہ کی آخری دوآیات کی ترغیب اور اس آدمی کابیان میں جوآل عمران کی آخری آیات پڑھ کر اس پر غور وفکر نہ کرے | 514 |
سورۃ کہف کی تلاوت کی ترغیب اور سورۃ کہف کی ابتدائی یاآخری دس آیات پڑھنے کی ترغیب | 519 |
سورۃ ملک پڑھنے کی فضیلت | 520 |
سورۃ تکویر (اذالشمس کورت ) پڑھنے کی ترغیب | 521 |
سورۃ اخلاص (قل ھواللہ احد)پڑھنے کی ترغیب | 521 |
معوذتین (سورۃ فلق وناس )پڑھنے کی ترغیب | 523 |
ذکر کی فضیلت ،اہمیت او رفوائد | 525 |
ذکر کابیان | 529 |
کثرت سے آہستہ اور بلند آواز سے ذکر کرنے اور اس پر ہمشگی کرنے کی ترغیب او رکثرت سے اللہ کاذکر نہ کرنے پر وعید | 529 |
ذکرالہی کی مجالس میں حاضر ہونے اور ذکر الہی پر جمع ہونے کی ترغیب | 535 |
ایسی مجلس میں بیٹھنے پر وعید جس مجلس میں اللہ تعالی کاذکر او رنبی ﷺ پر درودنہ پڑھا جائے | 536 |
مجلس کے کفارہ کی دعا کی ترغیب | 537 |
لاالہ الااللہ کے ذکر کی ترغیب وفضیلت | 538 |
لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ پڑھنے کی ترغیب | 540 |
سبحان اللہ ،الحمدللہ ،لاالہ الااللہ ،اللہ اکبر کو مختلف طریقوں سے پڑھنے کی ترغیب | 541 |
سبحان اللہ ،الحمدللہ ،لاالہ الااللہ اور اللہ اکبرپڑھنے کی ترغیب | 549 |
لاحول ولاقوۃ الاباللہ پڑھنے کی ترغیب | 550 |
صبح وشام کے مخصوص اذکار کے علاوہ ودیگر دن رات کے اذکار کی ترغیب | 551 |
فرض نماز کے بعد قرآنی آیات او راذکار کی ترغیب | 553 |
براخوب دیکھنے پر دعا پڑھنے کی کیفیت بدلنے کی ترغیب | 556 |
رات کو نیند نہ آنے یاگھبراہٹ ہونے کی وقت دعا کی ترغیب | 557 |
گھر سے مسجد یاکسی اور مقصد کی غرض سے نکلنے کی او رگھر میں داخل ہونے پر دعا کی ترغیب | 558 |
نماز اور نماز کے علاوہ سوسے پیدا ہونے پر دعاکی ترغیب | 560 |
استغفار کی ترغیب | 562 |
دعاکی اہمیت ،فضیلت ،آداب ،شروط اور قبولیت | 565 |
دعا کابیان | 571 |
کثرت سے دعا کرنے کی ترغیب اور دعا کی فضیلت کابیان | 571 |
دعا کی ابتداء میں پڑھنے جانے والے مسنون کلمات کی ترغیب اور اللہ تعالی کے اسم اعظم کابیان | 575 |
سجدہ میں فرض نمازوں کے بعد اوررات کے آخری حصہ میں دعا کی ترغیب | 577 |
قبولیت دعا کو موخر سمجھنے اور یہ کہنے پر وعید کہ میں دعامانگی لیکن قبول نہ ہوئی | 578 |
دعا کے وقت نمازی کے آسمان کی طرف اٹھانے اور غفلت کے ساتھ دعا کرنے پروعید | 579 |
اپنے لیے اپنی اوراولاد نوکر اور اپنے مال کے لیے بدعاکی ممانعت | 279 |
نبی کریم ﷺ پرکثرت سے درد وپڑھنے کی ترغیب او رآپ ﷺ کانام سن کردرود نہ پڑھنے پروعید | 580 |
تجارت اہمیت فضیلت واحکام | 587 |
تجارت کابیان | 593 |
تجارت او ردیگر ذرائع سے کمانے کی ترغیب | 593 |
حصول رزق کے لیے صبح سویرے نکلنے کی ترغیب | 595 |
بازاروں اور غفلت کی جگہوں میں اللہ کے ذکر کی ترغیب | 595 |
طلب رزق میں میانہ روی او رخوش اسلوبی سے کام لینے کی ترغیب ا ور لالچ ومال کی محبت پر وعید | 596 |
رزق حلال طلب کرنے اور کھانے کی ترغیب اور حرام کمانے کھانے او رحرام کے کپڑے پہننے کی وعید | 600 |
تقوی اختیار کرنے مشکوک او ردل میں کھٹکنے والی باتوں س ےبچنے کی ترغیب | 602 |
خریدوفروخت میں نرم مزاجی لین دین میں نرمی اورتقاضا کرنے اور اداکرنے میں خوش اسلوبی کی ترغیب | 604 |
فروخت شدہ چیز خریدار کے کہنے پرواپس کرنے کی ترغیب | 606 |
ناپ وتول میں کمی پر وعید | 607 |
دھوکہ دینے پر وعید اورتجارت وغیرہ میں خیرخواہی کی ترغیب | 608 |
ذخیرہ اندوزی کی ممانعت | 610 |
تاجروں کو سچ بولنے کی ترغیب جھوٹ کی مذمت اور قسم کھانے کی ممانعت خوا ہ وہ سچے ہی کیوں نہ ہوں | 611 |
کم سن غلام کو اس کی ماں سے علیحدہ بیچنے اور الگ کرنے پر وعید | 613 |
قرض سے بچنے کی ترغیب اور قراض لینے والے اورنکاح کرنےوالے کے لیے قرض حق مہر کی ادائیگی کی ترغیب اور میت کاقرض جلدی ادا کرنے کی ترغیب | 613 |
گنجائش کے باوجود جو قرض کے ادائیگی میں تاخیر کرنے پر وعید اور قرض خواخ کو راضی کرنے کی ترغیب | 616 |
مقروض غمگین اور پریشان حال او رقیدی کے لیے دعائیں پڑھنے کی ترغیب | 617 |
قرض دار پریشان حال او رمصیبت زدہ کے لیے کلمات پڑھنے کی ترغیب | 620 |
جھوٹی قسم کھانے پروعید | 621 |
سود کی ممانعت | 623 |
زمین وغیرہ غصب کرنے پر وعید | 626 |
دکھلاوے او رفخر کے طور پر ضرورت سے زائد مکام تعمیر کرنے پروعید | 627 |
مزدور کو اس کی مزدوری نہ دینے پروعید اور مزدوری جلدادا کرنے کاحکم | 628 |
غلاموں کو اللہ تعالی او راپنے مالکوں کاحق اداکرنے کرترغیب | 629 |
غلام کے اپنے آقا بھاگنے پروعید | 630 |
غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور آزاد کو غلام بنانے یافروخت کرنے پر وعید | 631 |
نکاح کی مشروعیت ترغیب واحکام | 633 |
نکاح کابیان | 644 |
نظر نیچے رکھنے کی ترغیب اور بری نظر اجنبی عورت کے ساتھ خلوت اوراسے چھونے پروعید | 644 |
دیندار او رزیادہ بچے جنم دینے والی عورت کے ساتھ نکاح کی ترغیب | 647 |
میاں بیوی کو ایک دوسرے کے حقوق پاسداری کرتے ہوئے باہمی حسن معاشرت کی ترغیب او رحقوق کی عدم ادائیگی پر وعید | 650 |
بیویوں میں سے کسی ایک کو ترجیح دینے اور ان میں انصاف نہ کرنے پر وعید | 655 |
بیوی بچوں خرچ کرنے کی ترغیب اور ان کی پررواہ نہ کرنے پروعید اور بچیوں پر خرچ کرنے اور انہیں ادب سکھانے کی فضیلت | 656 |
اچھے نام رکھنے کی ترغیب برے ناموں کی ممانعت اور انہیں بدلنے کاحکم | 661 |
انسان کے اپنے باپ اور غلام کے اپنے آقاؤں کے سوا کسی دوسرے کی طرف نسبت پروعید | 662 |
جس کے تین دو یاایک بچہ فوت ہوجائے اس کے لیے اجروثواب کی ترغیب | 663 |
عورت کو اس کے شوہر اور غلام کو اس کے مالک کے خلاف ابھارنے پر وعید | 666 |
بلاوجہ بغیر کسی عذر کے عورت ک ےلیے ابنے شوہر سے طلاق مانگنے پر وعید | 667 |
عورت کے لیے خوشبو لگا کر اور بناؤ سنگھار کرکے گھر سے نکلنے پ روعید | 667 |
رازافشاء کرنے پر وعید خاص طور پر میاں بیوی کے باہمی راز کو پھیلانے کی ممانعت | 668 |