ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اسلام دشمنی
مصنف : مسعود مفتی
صفحات: 218
دور حاضرکے جن فتنوں نے عالم گیر سطح پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں اور جن سے مسلم معاشر ہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ان میں سرفہرست گلوبلائزیشن ہے۔ یہ ایک انتہائی غیر محسوس فتنہ ہے جس کا ظاہر انتہائی پرفریب اور خوش نما ہے لیکن اس کے اثرات دین و ایمان، اخلاق و تہذیب اور مذہبی اقدار کے لیے انتہائی تباہ کن ہیں۔ دیگر فتنوں کی طرح یہ فتنہ بھی مغربی دشمنانِ اسلام کے راستہ سے آیا ہے اور اس کی آب یاری کرنے والے یہود و نصاریٰ ہیں، جن کی اسلام دشمنی ظاہر و باہر ہے۔ گلوبلائزیشن کے تحت پروان چڑھنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے دنیا کو بالعموم اور اسلامی دنیا کو بالخصوص اقتصادی طور پر اپنا یرغمال بنا رکھا ہے۔ یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ صرف ہماری اقتصادی جڑوں پر ضرب کاری لگا رہی ہیں بلکہ اپنی مصنوعات و مشروبات میں حرام اجزاء کو شامل کر کے مسلمانوں کے ایمان پر بھی نقب زن ہو رہی ہیں۔ یہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی آمدنی کا ایک معتد بہ حصہ اسرائیل کے تحفظات کے لیے وقف کر دیتی ہیں۔ گویا مسلمان ان کمپنیوں کی مصنوعات خرید کر خود اپنی تباہی و ہلاکت کا سامان تیار کر رہے ہیں۔زیر تبصرہ کتاب” ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اسلام دشمنی”محترم مسعود مفتی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اسلام دشمنی پر مبنی سازشوں کو طشت ازبام کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 7 |
ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اسلام دشمنی | 9 |
کہیں ہم حرام تو نہیں کھارہے ؟ | 13 |
سرمایہ دارنہ نظام کاخونی عفریت | 20 |
کےایف سی،ولڈ اورپیزہٹ میں استعمال ہونےوالا گوشت | 26 |
برطانیہ میکڈ ولڈ اورپاگل گائیں | 35 |
کوکاکولااسرائیل تعلقات | 48 |
کوکاکولا اورپیپسی مشروبات یاتیزاب | 59 |
امریکی مضوعات کابائیکاٹ پیپسی سے تک | 64 |
بوتل کامشروب احتیاط کریں | 71 |
ملٹی نیشنل کمپنیاں اورانسانی صحت | 77 |
مضررساں مشروبات سے بچیں | 82 |
توجہ طلب | 86 |
ملٹی نیشنل کمپنیاں اورکرکٹ | 90 |
بے بس عوام | 103 |
اہل ایمان کےخلاف ایک خطرناک سازش کاانکشاف | 107 |
لائف بوائے صابن اورسبز ہلالی پرچم | 140 |
ملٹی نیشنل کمپنیاں اورپاکستان | 144 |
ملٹی نیشنل کمپنیوں سےکسان دشمن معاہدے | 174 |
کارپویٹ فارمنگ کامنصوبہ | 181 |
خوفناک انکشافات اورمسلمانوں کےلیے لمحہ فکریہ | 191 |
اسرائیل کی حمایت یافتہ اسلام دشمن ملٹی نیشنل کمپنیاں | 196 |
ملٹی نیشنل کمپنیاں اوراسلام | 201 |
ملٹی نیشنل کمپنیوں کاطریقہ واردات | 205 |