مختصر تاریخ خلافت اسلامیہ
مصنف : عبد القدوس ہاشمی
صفحات: 283
قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان اپنی اس تاریخ سے کٹ چکا ہے۔اپنی بد اعمالیوں اور شریعت سے دوری کے سبب مسلمان آج پوری دنیا میں ذلیل ورسوا ہو رہے ہیں۔اور ہر میدان میں انہیں شکست وہزیمت کا سامنا ہے ۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔اس کا سب سے برا سبب مسلمانوں کا دین سے دور ہونا اور غیروں کے قریب ہونا ہے۔کافر ہمیں اس لئے مارتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں اور ہم اس لئے مار کھا رہے ہیں کہ ہم صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہیں۔تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلام کے انسانیت نواز پیغام اور اپنی روشن تہذیبی اَقدار کو پوری قوت اور خود اعتماد ی کے ساتھ دنیا پر آشکارا کریں،اور خود بھی اسی کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔ زیر تبصرہ کتاب ” مختصر تاریخ خلافت اسلامیہ “محترم مولانا عبد القدوس ہاشمی کی کاوش ہے، جو سیدناابوبکرصدیق خلافت سے لیکر سلطان عبد المجید خان ثانی کی معزولی 1924ء تک کی اختصار کے ساتھ اسلامی تاریخ پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
فہرست مضامین | 3 |
تقدیم جناب ڈاکٹر انعام اللہ خاں صاحب سکیرٹیر ی جنرل العالم الاسلامی | 11 |
عرض مولف | 13 |
خلافت اسلامیہ | 15 |
فہرست خلفائے اسلام | 15 |
حضرت الصدیق اکبر ؓ | 48 |
حضرت عمر فاروق ؓ امیرالمومنین | 74 |
حضرت عثمان ذوالنورین ؓ | 93 |
حضرت علی المرتضیؓ | 103 |
حضرت حسن بن علی ؓ | 110 |
حضرت معاوین ابی سفیان ؓ | 111 |
امیرالمومنین یزید ؓبن معاویہ ؓ | 114 |
حضرت عبداللہ بن الزبیر ؓ | 115 |
مروانی خلفاکاشجر نسب | |
امیرالمومنین مروان بن الکم | 115 |
عبدالملک بن مروان | 117 |
امیر المومنین ولیدبن عبدالملک | 119 |
سلیمان بن عبدالملک | 121 |
عمربن عبدالعزیز بن مروان بن احلکم | 122 |
یزید بن ثانی بن عبدالملک | 124 |
ہشام بن عبدالملک | 125 |
ولید ثانی بن یزید | 126 |
یزید ثالث بن ولید ثانی | 127 |
ابراہیم بن الولید | 127 |
مروان ثانی بن محمد مورانیوں کاآخری خلیفہ | 128 |
خلافت نبی عباس | 131 |
عباسی خلفاءکاشجرہ نسب | 135 |
امیرالمومنین ابولعباس السفاح | 135 |
ابو جعفر عبداللہ االمنصور العباسی | 138 |
ابوعبداللہ محمد المہدی | 145 |
ابو محمد موسی | 150 |
ابو جعفر ہارون الرشید | 151 |
ابو موسی الہادی | 150 |
ابوجعفر ہارون الرشید | 151 |
ابو موسی الامین | 153 |
ابوجعفر عبداللہ المامون | 155 |
ابرہیم بن المبارک بن المہدی | |
ابو اسحاق محمد المعتصم | 159 |
العباس بن المومون المدعی العباسی | |
محمد بن القاسم المدعی العلوی | 160 |
امیرالمومنین ابوجعفر ہارون الواثق باللہ | 161 |
ابو الفضل جعفر المتوکل علی اللہ | 162 |
ابوجعفر محمد المنستصر باللہ | 166 |
ابوالعباس احمدالمستعین باللہ | 167 |
محمد المعزباللہ | 168 |
ابو اسحق محمد المہتدی باللہ | 169 |
ابو العباس احمد المعتمد علی اللہ | 171 |
ابو محمد علی المتفی باللہ | 173 |
ابو لفضل جعفر المققد باللہ | 174 |
ابولعباس عبداللہ المرتضی | 174 |
ابو المنصور محمد القاہر | 175 |
امیرالمومین | |
ابو العباس احمد الراضی باللہ | 175 |
ابو سحاق ابراہیم المتقی | 177 |
ابو القاسم عبداللہ المتکفی | 178 |
ابوالقاسم الفضل المتطیع للہ | 179 |
ابوافضیل عبدالکریم الطالبع | 180 |
ابو لعباس احمد بن تلق القادر باللہ | 183 |
امیر المومنین ابوجعفر القایم باللہ | 184 |
ابسامیری کی بغاوت اورہنگامہ | 184 |
ابو القاسم عبداللہ المتقدی بامراللہ ض | 185 |
ابو لعباس احمد المتسظہر | 186 |
ابو المنصور الفضل المسترشد | 188 |
ابو دجعفر ارشاد | 189 |
ابو عبداللہ امحمد التقی | 190 |
ابو المفر یوسف المستنجد | 192 |
ابو محمد حسن المتضی | 193 |
ابوالعباس احمد الناصر | 195 |
ابو نصر الظاہر | 198 |
ابو جعفر المنصور المتنثر | 198 |
ابو احمدعبداللہ الستعصم اباللہ | 200 |
خلافت عباسیہ مصر | 204 |
ابو العباس احمدبن علی الحاکم بامراللہ ول ی | 206 |
ابو ربیعہ سلیمان | 208 |
ابو سحاق ابراہیم | 208 |
ابو لعباس احمد | 209 |
ابو الفتح ابوبکر | 210 |
ابو عبداللہ محمد | 211 |
امیر المومنین ابو یحیی زکریا | 212 |
ابو حفص عرم | 212 |
ابو الفضل عباس | 213 |
ابو الفتح داؤد | 215 |
ابو ربیعہ سلیمان | 216 |
ابوبکر حمزہخ | 216 |
ابولمحاسن یوسف | 217 |
ابو الاعزعبدالعزیز | 219 |
ابو لصبر یعقوب | 219 |
امتوکل ثالث | 220 |
سلاطین عثمانیہ قبل خلافت عثمانیہ | 221 |
امیرالمومنین سلیم اول | 232 |
سلیمان الاول | 233 |
مرادثالث | 236 |
محمد ثالث | 236 |
احمد اول | 237 |
مصطفی اول | 239 |
عثمان ثانی | 239 |
مرادرابع | 239 |
امیرالمومنین ابراہیم بن احمد | 241 |
محمد رابع | 243 |
سلیمان ثانی | 245 |
احمد ثانی | 246 |
مصطفی ثانی | 247 |
احمد ثالث | 249 |
محموداول | 251 |
عثمان ثالث | 252 |
مصطفی ثالث | 253 |
عبدالمجید اول | 255 |
سلیم ثالث | 256 |
مصطفی رابع | 259 |
محمود رابع | 259 |
عبدالمجید اول | 261 |
عبدالعزیز بن محمود | 265 |
مراد خامس | 267 |
عبدالمجید ثانی | 268 |
محمد سادس | 271 |
عبدالمجید ثانی بن عبدلمجید اول | 272 |