مختصر تفسیر سورہ فاتحہ ، آیت الکرسی ، آخری پارہ
مختصر تفسیر سورہ فاتحہ ، آیت الکرسی ، آخری پارہ
مصنف : صالح بن فوزان الفوزان
صفحات: 130
تفسیر کا معنیٰ بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔اور اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی زیادہ توجہ حفظ قرآن اور تدوین حدیث اور ملکی معاملات پر رہی اس لیے تفسیر کے نام سے سوائے تفسیر ابی بن کعب اور تفسیر ابن عباس کےاورکوئی تفسیر کی کتاب مرتب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عصر حاضر تک قرآن کریم کی ہزاروں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں اور ہر صدی میں متعدد کتب تفسیر کی کئی لکھی گئیں ۔اس کے علاوہ قرآن کریم کےمتعدد پہلوؤں پر علمی و تحقیقی کام موجود ہے ۔زیر تبصرہ کتاب” مختصر تفسیر سورہ فاتحہ، آیت الکرسی، آخری پارہ “سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے تفسیر ابن کثیر سے انتخاب کرتے ہوئے سورہ فاتحہ، آیت الکرسی اور تیسویں پارے کے مختصر تفسیر بیان فرمائی ہے۔اس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر غلام محمد قمر ازہری اور عبد النذیر خان ازہر ی نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
اسلام کے محا سن | 8 |
تفسیر سو رہ فاتحہ | 13 |
تفسیر سو رۂ آیت الکرسی | 14 |
تفسیر سو رۂ نبا | 16 |
تفسیر سو رۂنا ز عات | 18 |
تفسیر سو رہ عبس | 20 |
تفسیر سو رۂتکو یر | 22 |
تفسیر سو رۂ انفطار | 23 |
تفسیر سو رۂ مطففین | 24 |
تفسیر سو رۂ انششاق | 26 |
تفسیر سو رۂ بروج | 27 |
تفسیر سو رۂ طارق | 28 |
تفسیر سو رۂ اعلیٰ | 29 |
تفسیر سو رۂ غا شیہ | 30 |
تفسیر سو رۂ فجر | 31 |
تفسیر سو رۂ بلد | 32 |
تفسیر سو رۂ شمس | 34 |
تفسیر سو رۂلیل | 34 |
تفسیر سو رۂ ضحی ٰ | 35 |
تفسیر سو رۂ شرح | 36 |
تفسیر سو رۂ تین | 36 |
تفسیر سو رۂعلق | 37 |
تفسیر سو رۂ قدر | 38 |
تفسیر سو رۂ بینہ | 38 |
تفسیر سو رۂ زلزال | 39 |
تفسیر سو رۂ عادیات | 40 |
تفسیر سو رۂقا رعہ | 41 |
تفسیر سو رۂ تکا ثر | 41 |
تفسیر سو رۂ عصر | 41 |
تفسیر سو رۂ ھمزۃ | 42 |
تفسیر سو رۂ فیل | 42 |
تفسیر سو رۂ قر یش | 43 |
تفسیر سو رۂ ما عون | 43 |
تفسیر سو رۂکوثر | 44 |
تفسیر سو رۂ کا فرون | 44 |
تفسیر سو رۂ نصر | 44 |
تفسیر سو رۂ تبت | 45 |
تفسیر سو رۂ اخلاص | 45 |
تفسیر سو رۂ فلق | 46 |
تفسیر سو رۂ الناس | 46 |
ہما ر ا عقیدہ | 47 |
تو حید | 50 |
اسلام کیا ہے | 53 |
ایمان | 61 |
احسان | 62 |
صحابہ اور آل بیت کے فضا ئل | 63 |
قر آ ن کریم | 65 |
جادو سے انتباہ | 70 |
نظر بداور حسد سے انتباہ | 71 |
شرعی جھا ڑو پھونک | 72 |
حزن و غم اور تکلیف کی دعا ئیں | 74 |
نماز | 74 |
نماز عید ین | 80 |
زکاۃ | 81 |
رمضا ن کے رو زے | 83 |
حج | 87 |
قر بانی اور عقیقہ | 89 |
خریدو فروخت کی ممنو ع صورتیں | 91 |
فضا ئل اعما ل | 92 |
کبا ئر اور شر عی محرمات | 98 |
اہل ایمان کے اخلاق | 101 |
اسلام میں خا نگی اور میاں بیو ی کے حقوق | 106 |
قلبی عبا دات | 107 |
نبوی دعا ئیں | 112 |
قیامت کی نشا نیا ں | 119 |
بعض اسما ء حسنی کے معا نی | 124 |