مختصر مضامین قرآن
مصنف : خالد عبد اللہ
صفحات: 210
قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ قرونِ اولیٰ سے عصر حاضر تک علماء ومشائخ کے علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی کسی نہ کسی صورت میں خدمت کی کوشش کی ہے ۔اہل علم نے اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات کی صورت میں کام کیا ہے تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کی خدمت کی اور واعظوں اور خطیبوں نے اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر مضامین قرآن ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔اس کتاب کو محترم جناب خالد عبد اللہ صاحب نے علماء، خطباء عوام الناس بالخصوص اتقان القرآن کے طلبہ کےلیے مرتب کیا ہے ۔موصوف نے اس میں قرآن مجید کے بنیادی مضامین مختصراً بیان کیے ہیں۔ہر موضوع کے متعلقہ آیات کو جمع کر کے ان کے ترجمہ اور وضاحت طلب مقامات کا بریکٹوں میں وضاحتی بیان بھی کردیا ہے ۔تاکہ طلبہ کو حفظ القرآن وگردان کے دوران قرآن فہمی کے مواقع میسر آئیں اور طلبہ کوبنیادی تعلیمات قرآنی سےآگاہی ہوسکے ۔اس کتاب سے خطباء ،علماء اور مطالعہ قرآن کا شوق رکھنے والے احباب بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی تمام دینی ،دعوتی اور تصنیفی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
آخرت کے طلب گار | 13 |
عذاب الہی کا بیان | 13 |
جہنم کے عذاب اور جہنمیوں کی کیفیت | 15 |
جہنمیوں کے عقائد او راوصاف | 21 |
دنیاوی زندگی کی حقیقت | 24 |
قیامت کے دن میں کو ئی شک نہیں | 27 |
قیامت کامقصد | 27 |
قیامت کا دن پچاس ہزار سال کا ہوگا | 28 |
قیامت کی نشانیاں | 28 |
گناہ گا روں کی موت | 29 |
متقین کی نشانیاں | 30 |
مومنین کی نشانیاں | 33 |
منافقین کی نشانیاں | 36 |
توحید کی تعریف او رتوحید کا خلاصہ | 36 |
توحید تمام انبیاء کی دعوت کی بنیاد تھی | 37 |
توحید ربو بیت کابیان | 38 |
توحید الوہیت کابیان | 41 |
توحید الاسمآء وصفات کابیان | 44 |
صرف اللہ ہی کی عبادت کرو | 45 |
صرف اللہ ہی عالم الغیب ہے | 46 |
اللہ کی ذات کے علاوہ ہرچیز فانی ہے | 48 |
اللہ کے مثل کو ئی چیز نہیں | 48 |
اللہ تعالی کا عفوودر گزر | 49 |
رد شرک | 49 |
شرک فی الذات کا بیان | 49 |
شرک فی الصفات کابیان | 51 |
شرک فی العبادات کابیان | 53 |
معبودان باطل کی حقیقت کابیان | 53 |
اللہ او ررسو ل اللہ ﷺ سے محبت | 56 |
محمد ﷺ کی نبوت قیامت تک کے انسانوں کے لیے ہے | 57 |
محمدﷺ کا ذکر آسمانی کتب میں | 57 |
کیا محمد ﷺ شریعت سازتھے؟ | 58 |
محمدﷺ کی ذات مبارک کے متعلق متفر ق آیات | 59 |
محمدﷺ کی عظمت وفضیلت | 64 |
محمدﷺ کا احترام | 65 |
محمد ﷺ کی گستاخی کفرہے | 66 |
کیا محمد ﷺ اللہ کے نور میں سے نورتھے؟ | 66 |
محمدﷺ کی وفات کے دلائل | 67 |
اللہ تعالی او رمحمد رسول اللہﷺ کی اطاعت | 68 |
محمد ﷺ کی نافرمانی کابیان | 72 |
محمد ﷺ کو اللہ تعالی کی تنبہیات | 74 |
محمدﷺ کے معجزات | 75 |
محمدﷺ کا واقعہ معراج | 76 |
کیا محمد رسول اللہ ﷺ عالم الغیب تھے ؟ | 76 |
کیا محمد ﷺ سے پہلے انبیاء عالم الغیب تھے ؟ | 77 |
کیا محمدرسول اللہ ﷺ کواللہ کی مشیت پر اختیار حاصل تھا؟ | 78 |
اللہ کاامام الانبیاء محمدر سول اللہ ﷺ کے خطاب | 79 |
جنت میں آزمائش کے بغیر نہ جاؤ گے | 80 |
جنت کے نعتوں کابیان | 81 |
جنتیوں کے عقائد اور اوصاف | 83 |
جنت اللہ کی رحمت سے ہی ملے گی | 87 |
اللہ ،محمدرسول اللہ ﷺ ،ملائکہ ، آسمانی کتب ، غیب او رقیامت پر ایمان | 87 |
معجزات (انبیاء کے معجزات) | 90 |
عذاب آخرت | 93 |
کھانے کے آداب | 94 |
گفتگو کے آداب | 94 |
گھر میں داخل ہونے کے آداب | 94 |
مجلس کے آداب | 95 |
نماز کے آداب | 96 |
آدم کا ذکر | 96 |
اولادآدم سے اللہ کاخطاب | 99 |
آزمائش کابیان | 99 |
اتباع کابیان | 101 |
انسان کو نیک یا بداعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے | 103 |
نیکی میں خلو ص نیت کابیان | 103 |
استطاعت | 104 |
اسلام | 105 |
سماءحسنی | 106 |
اُسوہ حسنہ | 107 |
اصحاب لاخدود | 107 |
اطمینا ن قلب | 108 |
تمام اعمال لکھے جارہے ہیں | 108 |
جیسے اعمال ویسا ہی بدلہ | 109 |
کن لوگوں کے اعمال ضائع ہوگئے؟ | 109 |
روز قیامت اعمال کا وزن کیا جائے گا | 110 |
کسی سے دوسرے کے اعمال کے متعلق سوال نہ ہوگا | 111 |
اللہ کو دنیا میں کو ئی نہیں دیکھ سکتا | 111 |
حقیقی بادشاہت وملکیت | 112 |
تقدیر کابیان | 113 |
حلم کابیان | 115 |
اللہ کا آسمان وزمین سے خطاب | 115 |
اللہ کا ازواج مطہرات سے خطاب | 115 |
اللہ کا انسان سے خطاب | 115 |
اللہ کا ایمان والو ں سے خطاب | 116 |
اللہ کا بندوں سے خطاب | 119 |
اللہ کا تمام لوگوں سے خطاب | 119 |
دعوت الہی کابیان | 120 |
اللہ تعالی کاگنہگاروں کی وقتی طور پر سزا نہ دینا | 121 |
رحمت کابیا | 121 |
اللہ تعالی ہی زندگی اورموت کے مالک ہیں | 123 |
اللہ کے وجود کی نشانیوں کابیان | 124 |
اللہ تعالی اپنے عرش پر جلو افروز ہیں | 125 |
اللہ تعالی ٰآسمانوں اور زمین میں سے سب سے معزز ہیں | 126 |
عزت وذلت اللہ ہی کے اختیار میں ہے | 126 |
اللہ جانتا ہے او رتم نہیں جانتے | 127 |
اللہ تمام اعمال سے باخبر ہے | 127 |
اللہ آنکھوں کی حرکت سے بھی باخبر ہے | 129 |
اللہ علم کے اعتبار سے انسان کے انتہائی قریب ہے | 129 |
اللہ مردوں کے تحلیل شدہ اجزاء سے باخبرہے | 129 |
اللہ تعالی تمام امور کے لیے کافی ہیں | 130 |
اللہ کی مغفرت وسیع ہے لیکن عذاب بھی نہایت شدید ہے | 121 |
نعمتیں | 131 |
اللہ کی شان وصفا ت کامکمل احاطہ ممکن | 134 |
امت محمد یہ کابیان | 135 |
امر بالمعروف ونہی عن المنکر کابیان | 135 |
اللہ کی رحمت کی امید | 137 |
انبیاء کے انسان ہونے پر کفار کااعتراض | 138 |
انبیاء کی ذمہ داری صرف لوگوں تک اللہ کے احکام پہنچاناہے | 139 |
انسانی تخلیق کامقصد | 139 |
ان شاءاللہ کہنے کی اہمیت | 140 |
ادھورایمان یاقابل قبول | 140 |
ایمان میں اضافہ ہونے کابیان | 141 |
منافقین کے ایمان کابیان | 141 |
ایمان والوں کی نشانیاں کابیان | 142 |
اللہ کن لوگوں کو ہرگز نہ بخشے گا | 144 |
دین میں من بدعت پسند اضافہ کرنا | 144 |
برزخ موت کے بعد سے قیامت تک کا وقفہ | 144 |
سود کابیان | 145 |
عورتوں کے لیے پردے کے احکام | 145 |
ناجائز جگہ خرچ کرنا | 147 |
کسی خبر یاسنی ہوئی بات کی تحقیق کی اہمیت | 147 |
تزکیہ نفس کابیان | 147 |
باپ داد ا اور بزرگوں کے باطل عقائد واعمال کی بلاتحقیق اندھی پیروی کرنا | 148 |
تقوی سے متعلق متفرق آیات | 149 |
توبہ /استغفار | 151 |
توکل کابیان | 153 |
جہاد کامقصد | 154 |
جہاد کی فضیلت | 155 |
ختم نبوت کابیان | 157 |
صرف اللہ ہی سے ڈرو | 157 |
مومنین کو درگزر کرنے کی ترغیب | 160 |
درود شریف کابیان | 161 |
بعض قرآنی دعائیں | 161 |
دین کی تکمیل کابیان | 165 |
دین توآسان ہے | 165 |
دین میں زبر دستی نہیں | 165 |
سود | 166 |
شفاعت کابیان | 166 |
صحابہ کرام | 169 |
عائشہ ؓ | 171 |
عبرت کابیان | 172 |
فرقہ بندی کارد | 173 |
فضول خرچی | 174 |
قرآن جیسی کتاب یا چند سورتیں پیش کرنے کاچیلنج | 175 |
مقصد نزول قرآن | 176 |
اللہ کی طرف سے قرآن کی حفاظت | 177 |
شیریں گفتگو | 178 |
قرآن میں بیان کردہ بعض مثالیں | 182 |
ہرزندہ چیز کو موت آکر رہے گی | 186 |
موت اپنے مقر ر وقت سے ایک پل بھی آگے یا پیچھے نہیں ہوسکتی | 186 |
صالحین کی موت | 187 |
موسیقی | 187 |
اللہ کے لیے نذرونیاز | 188 |
عیر اللہ کے لیے نذرو نیاز | 188 |
نماز کی فرضیت | 189 |
نمازوں کے اوقات | 189 |
نماز کے پابندی کا حکم | 190 |
بے نمازاو رنماز میں غفلت برتنے والے | 193 |
نماز کے فضائل | 193 |
نماز تہجد | 194 |
نماز جنازہ | 195 |
نمازجمعہ | 195 |
نمازخوف | 195 |
نماز قصر (سفرکی نماز ) | 195 |
نماز سے متعلق دیگر احکام | 195 |
والدین | 197 |
وحی | 199 |
وراثت | 202 |
وسیلہ (اللہ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ) | 203 |
ہدایت دینا صرف اللہ کا اختیار ہے | 204 |