مختصر مسائل و احکام حج وعمرہ اور قربانی و عیدین
مختصر مسائل و احکام حج وعمرہ اور قربانی و عیدین
مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر
صفحات: 66
بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا “الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة “حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب “”سعودی عرب میں مقیم پاکستانی عالم دین مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر ﷾کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں ۔اور اس کے ساتھ قربانی وعیدین کے مسائل بھی نہایت اختصار مگر دلائل اور جامعیت کے ساتھ بیان کر دیئے ہیں۔ان کی مرتب کردہ یہ دلکش کتاب خود پڑھنے اور عزیز واقارب دوست احباب کو تحفہ دینے کے لائق ہے تاکہ حج وعمرہ اور قربانی وعیدین کے فرائض مسنون طریقے سے ادا کیے جاسکیں اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اہل اسلام کے لیے مفید بنائے۔آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
آئینہ مضامین | 3 | |
پیش رس | 5 | |
مختصر مسائل و احکام حج وعمرہ | 6 | |
فضائل و برکات حج وعمرہ | 6 | |
فرضیت حج اور تارک کے لیے وعید | 7 | |
مفہوم استطاعت | 8 | |
حج بدل | 8 | |
سفر حج و عمرہ پر روانگی | 9 | |
موقیت حج و عمرہ | 12 | |
احرام باندھنے کا طریقہ | 13 | |
محرمات احرام | 16 | |
آداب حرمین شریفین | 17 | |
آداب دخول مکہ و مسجد حرام | 19 | |
مسائل و احکام اور طریقہ طواف | 20 | |
مسائل و احکام اور طریقہ سعی | 24 | |
مسائل و احکام اور طریقہ حج | 27 | |
احرام حج اور منٰی کو روانگی | 27 | |
عرفات کو روانگی | 28 | |
مزدلفہ کو روانگی | 29 | |
بچوں کا حج و عمرہ | 35 | |
مختصر مسائل و احکام قربانی و عیدین | 41 | |
قربانیاں | 42 | |
ذبح و نحر کا مسنون طریقہ | 44 | |
قربانی کے جانور | 45 | |
جانوروں کے مطلوبہ اوصاف | 46 | |
جانوروں کی عمریں اور دانت | 47 | |
قرض لے کر قربانی کرنا | 49 | |
فلسفہ عید | 51 | |
عورتوں کا عید گاہ جانا | 52 | |
تکبیرات کہنا | 53 | |
عید کا وقت | 54 | |
رکعت نماز عید | 55 | |
خطبہ عید | 56 | |
نماز عید کی دوسری جماعت | 57 | |
عید مبارک کہنے کا مسنون طریقہ | 58 |