مختصر الترغیب والترہیب
مصنف : ابن حجر العسقلانی
صفحات: 375
امت محمد یہ ﷺ کا اعزاز وامتیاز ہےکہ حفاظت ِقرآن وسنت کے تکوینی فیصلے کی تکمیل وتعمیل اس کے علمائے محدثین کے ہاتھوں ہوئی۔ ائمہ محدثین نے مسانید، مصنفات، سنن، معاجم وغیرہ کی صورت میں مختلف موضوعات پر مجموعہ ہائے حدیث ترتیب دئیے۔ کسی نے احادیث ِ احکام منتخب کیں تو کسی نے عمل الیوم واللیلہ ترتیب دیا۔ بہت سےعلماء نے الزہد والرقائق کے عنوان سے احادیث جمع کیں۔ تو کسی نے اذکار کا گلدستہ تیار کیا۔ یہ ایک طویل سلک مروارید ہے اور اسی سلک میں منسلک ایک نمایاں نام ’’ الترغیب والترہیب ہے۔ اس عنوان سے مختلف ائمہ نے کتابیں کیں ہیں۔ لیکن اس میں جو شہرت ومقبولیت ساتویں صدی ہجری کے مصری عالم دین امام منذری کی تصنیف کوملی وہ انہی کا حصہ ہے۔ یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسن ترتیب ،عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سےمجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی نے اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ زیرتبصرہ کتاب اسی اختصار کا اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعادت معروف عالم دین مترجم کتب کثیرہ جناب محمد خالد سیف﷾ نےحاصل کی ہے۔ عام قارئین کی سہولت کے لیے مراجعت کرتے وقت محدث العصر علامہ ناصرالدین البانی کی تعلیقات کی روشنی میں احادیث کی صحت وضعف کی طرف اشارہ کردیاگیا ہے۔ ترغیب وترہیب اور فضائل اعمال میں ضعیف احادیث کے بیان کےجواز اور عدم جواز کے متعلق شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے ایک مختصر بصیرت افروز کتابچہ کا ترجمہ بھی اس میں شامل اشاعت کردیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ عامۃ المسلمین کے لیے اس کتاب کو مفید بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
کتاب الاخلاص | ||
اخلاص کی ترغیب | 43 | |
ریاکاری پر وعید | 45 | |
کتاب السنہ | ||
اتباع سنت کی ترغیب اور بدعت پر وعید | 47 | |
نیکی جلدشروع کرنے کی ت رغیب | 50 | |
کتاب العلم | ||
حصول علم کی ترغیب اور اس کی فضیلت | 52 | |
اہل علم کی فضیلت | 53 | |
علم کی تبلیغ کی فضیلت | 54 | |
علماء کرام کی عزت کرنے کی ترغیب | 54 | |
علم حاصل کرنے سیکھنے اور سکھانے کی ترغیب | 55 | |
علم حاصل کرنے کے لیے سفر کرنا | 56 | |
غیر اللہ کے لیے علم سیکھنے پر وعید | 57 | |
علم کے بارے میں دعوے فخر اور فضول بحث پر وعید | 58 | |
کتاب الطہارۃ و ذکر ابوابھا | ||
لوگوں کےراستوں اور سایہ کی جگہوں وغیرہ میں قضاء حاجت پر وعید اوردیگر آداب | 59 | |
پانی ، غسل خانہ اور سوراخ میں پیشاب کرنے پر وعید | 60 | |
کپڑے وغیرہ کو پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچانے پر وعید | 60 | |
غسل میں تاخیر پر وعید اور غسل جنابت کی حفاظت کی ترغیب | 61 | |
مسواک کی ترغیب و فضیلت | 62 | |
اچھی طر ح وضو کرنے کی ترغیب | 63 | |
وضو کےبعد کی دعائیں | 65 | |
وضو کے بعد دو رکعت پڑھنے کی ترغیب | 66 | |
کتاب الصلوٰۃ و ذکر ابوابہ | ||
اقامت صلوٰۃ کی ترغیب اور فرضیت | 66 | |
اذان دینے کی ترغیب | 68 | |
مؤذن کا جواب دینے اور اذان کے بعد کی دعا کی ترغیب | 69 | |
اذان اور اقامت کےدرمیان دعا کی ترغیب | 70 | |
مسجدوں کی طرف جانے کی ترغیب | 71 | |
مسجدوں کے ساتھ وابستگی اوران میں بیٹھنے کی ترغیب | 74 | |
عورتوں کے لیے گھروں میں رہنے کی ترغیب او رباہر نکلنے پر وعید | 76 | |
نماز اول وقت ادا کرنے کی ترغیب | 79 | |
جنگل میں نماز ادا کرنے کی ترغیب | 81 | |
بغیر عذر جماعت ترک کرنے پر وعید | 83 | |
نفل نماز گھروں میں ادا کرنے کی ترغیب | 83 | |
ایک نما زکےبعد دوسری نماز کےانتظار کی ترغیب | 84 | |
صبح و عصر کی نماز کی حفاظت کی ترغیب | 85 | |
مکمل و احسن طریقے سے نماز پڑھانےوالے کے لیے امامت کی ترغیب | 86 | |
ایسے شخص کے لیے امامت کی ممانعت جسےلوگ پسند نہ کرتے ہوں | 87 | |
مردوں کے لیے پہلی صفوں سےپیچھے رہنے پر وعید | 90 | |
رکوع و سجود میں مقتدی کے لیے امام سے پہلے سر اٹھانے پر وعید | 92 | |
نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت | 95 | |
نمازمیں کولہے پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت | 96 | |
نمازی کے آگے سے گزرنے پر وعید | 97 | |
جان بوجھ کر نماز ترک کرنے اور محض سستی کی وجہ سے بے وقت پڑھنے پروعید | 98 | |
کتاب النوافل و ذکر ابوابہ | ||
دن رات میں بارہ رکعت نفل کی ترغیب | 98 | |
صبح کی دورکعتوں کی ترغیب | 99 | |
عصر سےپہلے نماز کی ترغیب | 100 | |
نماز وتر کی ترغیب اور جو وتر نہ پڑھے اس کا بیان | 101 | |
رات کے قیام کی ترغیب | 102 | |
اونگھنے والے کے لیے نماز اور تلاوت کی ممانعت | 106 | |
رات کا قیام ترک کرنے پر وعید | 107 | |
نماز ضحیٰ کی ترغیب | 107 | |
نماز تسبیح کی ترغیب | 108 | |
نماز توبہ کی ترغیب | 110 | |
نمازاستخارہ کی ترغیب | 113 | |
سجود تلاوت کی ترغیب | 114 | |
کتاب الجمعہ و ذکر ابوابہ | ||
نماز جمعہ اور اس کی طرف سے کوشش کر کےجانے کی ترغیب اور جمعہ اور اس کی ایک مخصوص گھڑی کی فضیلت | 115 | |
جمعہ کےدن غسل کرنے کی ترغیب | 119 | |
جمعہ کےدن گردنیں پھلانگنے پر وعید | 120 | |
بغیر عذر کے جمعہ چھوڑنے پر وعید | 121 | |
جمعہ کے دن سورۂ کہف پڑھنے کی ترغیب | 122 | |
کتاب الصدقات و ذکر ابوابہ | ||
زکوٰۃ ادا کرنے کی ترغیب اور اس کےوجوب کی تاکید | 122 | |
زیورات اوردیگر اشیاء سے زکوٰۃ نہ دینے پر شدید وعید | 123 | |
زیورات کی زکوۃ اور سونے کے زیورات پہننے پر وعید | 124 | |
سوال کرنے کی ممانعت ،دولت کی موجودگی میں حرمت اور لالچ کی مذمت | 126 | |
فاقہ اور حاجت کی رضا مندی کے بغیر لینے کی ممانعت | 136 | |
سائل کے لیے جنت کے سوا کچھ اور لوجہ اللہ مانگنے اور مسئول کے لیے لوجہ اللہ نہ دینے پر وعید | 137 | |
صدقہ کی ترغیب اور قلیل مال والے کی کوشش کا بیان | 138 | |
خفیہ طور پر صدقہ کرنے کی ترغیب | 141 | |
قرض دینے کی ترغیب اور فضیلت | 143 | |
نیکی کےکاموں پر خرچ کرنے کی ترغیب اور بخل و ذخیرہ اندوزی کی ممانعت | 145 | |
کھانا کھلانے اور پانی پلانے کی ترغیب | 148 | |
نیک کا شکریہ ادا کرنے ، بدلہ دینےاور دعا کرنے کی ترغیب اور انکار و عدم تشکر کی ممانعت | 152 | |
کتاب الصوم و ذکر ابوابہ | ||
رمضان کے روزے کی ترغیب اور وجوب کی تاکید | 152 | |
مطلقاً روزے کی ترغیب و فضیلت | 154 | |
نفل روزے | 156 | |
شوال کے چھ روزوں کی ترغیب | 157 | |
محرم کےروزے کی ترغیب | 158 | |
شعبان کے روزے کی ترغیب اور پندرھویں رات کی فضیلت | 160 | |
سوموار او رجمعرات کےروزے کی ترغیب | 162 | |
عورت کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر نفل روزہ کی ممانعت | 163 | |
افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کی ترغیب | 168 | |
روزہ دار کو کھانا کھلانا کی ترغیب | 170 | |
لیلۃ القدر کے قیام کی ترغیب | 171 | |
اعتکاف کی ترغیب | 171 | |
کتاب العیدین والاضاحی و ذکر ابوابہ | ||
قربانی کرنے کی ترغیب قدرت کےباوجود قربانی نہ کرنے اور قربانی کی کھال بیچنے کی ممانعت | 172 | |
جانور کامثلہ کرنے نہ کھانا ہو تو ذبح کرنے کی ممانعت او راحسن انداز میں ذبح کرنے کاحکم | 179 | |
کتاب الحج وذکر ابوابہ | ||
حج وعمرہ کی ترغیب ،وجوب کا ذکر اوراس شخص کا بیان جو حج کےارادہ سےنکلااور فوت ہو گیا | 174 | |
قدرت ہوتے ہوئےحج نہ کرنے پر وعید | 179 | |
حج و عمرہ پرخرچ کرنے کی ترغی لیکن مال حرام خرچ کرنے پر وعید | 180 | |
رمضان میں عمرہ کی ترغیب | 181 | |
احرام اور بلند آواز سے تلبیہ کی ترغیب | 183 | |
مسجد اقصیٰ سےاحرام باندھن کی ترغی | 184 | |
عشرہ ذو الحجہ کی فضیلت اور اس میں عمل صالح کی ترغیب | 188 | |
عرفہ اور مزدلفہ میں وقوف کی ترغیب | 189 | |
رمی جمار کی ترغیب | 191 | |
سرمنڈانے کی ترغیب | 192 | |
آب زمزم پینے کی ترغیب و فضیلت | 192 | |
مسجد حرام ، مسجد نبوی ، بیت المقدس اور قبا میں نماز کی ترغیب | 193 | |
کتاب الجہاد و ذکر ابوابہ | ||
جہاد کی ترغیب اور اس کے وجوب کی تاکید | 201 | |
اللہ تعالیٰ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت | 208 | |
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں چوکیداری کی ترغیب | 210 | |
شہادت کی ترغیب اور شہداء کی فضیلت | 211 | |
طاعون کےبارے میں | 220 | |
تیر اندازی سیکھنے کی تریغب اور سیکھ کرترک کر دینے کی ممانعت | 222 | |
ترک جہاد پر وعید | 224 | |
بحری جہاد کی ترغیب | 225 | |
میدان جنگ سےفرار پر وعید | 226 | |
کتاب الذکر | ||
سری و جہری طورپرکثرت سے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کاذکر کرنے کی ترغیب | 228 | |
مجالس ذکر میں حاضری کی ترغیب | 231 | |
ایسی مجلس اختیار کرنے کی ممانعت جس میں ذکر الہٰی اوردرود شریف نہ ہو | 234 | |
ایسے کلمات پڑھنے کی ترغیب | 234 | |
لا الہ الااللہ پڑھنے کی ترغیب | 236 | |
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ پڑھنے کی ترغیب | 237 | |
تسبیح وتکبیر وتہلیل و تحمید کےمختلف کلمات پڑھنے کی ترغیب | 238 | |
لاحول و لاقوۃ الا باللہ پڑھنے کی ترغیب | 244 | |
رات کو بیداری کےوقت کلمات پڑھنے کی ترغیب | 254 | |
صبح و عصر اور مغرب کے بعد اذکار کی ترغیب | 255 | |
اس بات کی ترغیب کہ ناپسندیدہ خواب دیکھ رکر کیا پڑھے اور کیا کرے | 256 | |
فرض نمازوں کے بعد اذکار پڑھنے کی ترغیب | 257 | |
استغفار کی ترغیب | 263 | |
کتاب الدعاء و ذکر ابوابہ | ||
کثرت دعاء کی ترغیب و فضیلت | 265 | |
قبولیت میں تاخیر کی وجہ سے دعا ترک نہ کرے | 271 | |
اپنے لیےاپنی اولا د ، خادم اورمال کے لیے بددعا کی ممانعت | 272 | |
کتاب البیوع وذکر ابوابہ | ||
تجارت اور دیگر ذرائع سےکمانے کی ترغیب | 275 | |
بازاروں اور غفلت کی جگہوں میں اللہ تعالیٰ کے ذکر کی ترغیب | 276 | |
حلال طلب کرنے اور کھانے کی ترغیب او رحرام کمانے ، کھانے اور پہننے کی مذمت | 278 | |
ناد م کومعاف کرنے کی ترغیب | 285 | |
ذخیرہ اندوزی کی ممانعت | 287 | |
دو حصہ داروں میں سے ایک کے لیے دوسرے کی خیانت پر وعید | 290 | |
بیع وغیرہ میں ماں اور اس کے بچے میں تفریق پر وعید | 291 | |
جھوٹی قسم کی ممانعت | 296 | |
سود اور غصب پر وعید | 300 | |
ضرورت سےزیادہ اظہارفخر و کثرت کے لیے عمارت بنانے پر وعید | 303 | |
غلام کے لیےآقا کو چھوڑ کر بھاگ جانے پر وعید | 305 | |
کتاب النکاح و ذکر ابوابہ | ||
نظر نیچے رکھنے کی ترغیب | 308 | |
دیندار اور بچے جنم دینے والی عورت کےساتھ نکاح کی ترغیب | 310 | |
کسی ایک بیوی کو ترجیح دینے اور ترک عدل پر وعید | 314 | |
اچھے ناموں کی ترغیب برے ناموں کی ممانعت اورانہیں تبدیل کرنے کا حکم | 319 | |
عورت کو اس خاوند کے لیے خراب کر دینے کی ممانعت | 321 | |
زوجین کے لیے راز افشاء کرنے کی ممانعت | 323 | |
کتاب اللباس | ||
سفید لباس پہننے کی ترغی | 324 | |
قمیص پہننے کی ترغیب | 324 | |
زیادہ لمبی قمیص وغیرہ اورفخریہ لباس پہننے کی ممانعت | 324 | |
سفید بالوں باقی رکھنے کی ترغیب | 331 | |
داڑھی کو کالا خضاب لگانے کی ممانعت | 332 | |
مردوں اور عورتوں کو اثمد سرمہ استعمال کرنے کی ترغیب | 333 | |
کتاب الطعام | ||
کھانے پر بسم اللہ پڑھنے کی ترغی اور ترک کی ممانعت | 334 | |
کھانے کےبعد الحمد اللہ پڑھنے کی ترغیب | 335 | |
درمیان کے بجائے برتن کے کناروں سے کھانے کی ترغیب | 337 | |
سرکہ اور روغن زیتون کھانے کی ترغیب | 338 | |
کھانے پر جمع ہونے کی ترغیب | 339 | |
بغیر عذر کےدعوت قبول کرنے سے معذرت کی ممانعت اور دعوت قبول کرنے کا حکم | 342 | |
کتاب القضاو ذکر ابوابہ | ||
رشوت لیے اور دینےوالے کے لیے ممانعت | 347 | |
ظلم اور مظلوم کی بددعا سے بچنے اور اس کی مدد کی ترغیب | 349 | |
رعایا، اولاد، غلام اور دیگر مخلوق پر شفقت و رحمت کی نظر کی ترغیب | 351 | |
جھوٹی گواہی دینے پر وعید | 352 | |
نیکی کاحکم دینے اوربدی سے منع کرنے کی وعید | 357 | |
کتاب الحدود | ||
امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کی ترغیب | 358 | |
اقامت حدود کی ترغیب اور مداہنت پر وعی | 360 | |
لواطت ، عورت کی دبر میں جمع کرنے اور جانور سے بدفعلی پر وعید | 367 | |
جس نفس کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا اسے ناحق قتل کرنے پر وعید | 368 | |
اپنےآپ کو قتل کرنے پر وعید | 370 | |
قاتل اور مجرم کو معاف کرنے کی ترغیب | 372 | |
مسلمان کی مصیبت پرخوش ہونے اوراسے عار دلانے پر وعید | 373 | |
صغیر و حقیر گناہوں کےارتکاب اور ان پر اصرار پر وعید | 374 | |