محرف قرآن و منکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر
محرف قرآن و منکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر
مصنف : عطاء اللہ ڈیروی
صفحات: 153
عصر حاضر کے فتنوں میں سے جو فتنہ اس وقت اہل اسام میں سب سے زیادہ خطرناک حد تک پھیل رہا ہے وہ انکار حدیث کا فتنہ ہے۔ اس کے پھیلنے کی چند وجوہات عام ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ منکرین حدیث نے روافض کی مانند تقیہ کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔ یہ براہ راست حدیث کا انکار نہیں کرتے بلکہ خود کو اہل قرآن یا قرآنی تعلیمات کے معلم کہلاتے ہوئے اپنے لٹریچر میں قرآن ہی پر اپنے دلائل کا انحصار کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین کو یہ ذہن نشین کرانے کی سعی کرتے ہیں کہ ہدایت کے لئے تشریح کے لئے ‘ تفسیر کے لئے ، سمجھنے کے لئے اور نصیحت حاصل کرنے کے لئے قرآن کافی ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے اس کے علاوہ کسی دوسری کتاب کی ضرورت نہیں۔قرآنی تعلیمات کے یہ معلم اپنے لیکچرز اور لٹریچر میں کسی دوسری کتاب کی تفصیل اور گہرائی میں نہیں جاتے لیکن وہ چند مخصوص قرآنی آیات کو بطور دلیل استعمال کرتے ہوئے اپنے سامعین و ناظرین و قارئین کو یہ باور کرانے کی بھر پور جدوجہدکرتے ہیں کہ قرآن کے علاوہ پائی جانے والی دیگر کتب اختلافات سےمحفوظ نہیں جبکہ قرآن میں کوئی بھی کسی قسم کا اختلاف موجود نہیں ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ صرف قرآن ہی منزل من اللہ ہے چونکہ دوسری کتابوں میں روایات میں ، اسناد میں اور متون اقوال میں اختلافات بکثرت ہیں لہذا یہ دوسری کتابیں نہ تو منزل من اللہ ہیں نہ مثل قرآن ہیں نہ ہی اس لائق ہیں کہ انہیں پڑھا جائے اور ان کی روایات پر عمل کیا جائے۔ تحریف قرآن وانکار حدیث کےداعی مسٹر غلام احمد پرویز صاحب منجملہ مسائل میں سے مسئلہ تقدیر میں بھی گمراہی کا شکار ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب”محرف قرآن ومنکر حدیث پرویز صاحب اور مسئلہ تقدیر”محترم مولانا عطاء اللہ ڈیروی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے فتنہ تحریف قرآن و انکار حدیث کے سرخیل غلام احمد پرویز کے مسئلہ تقدیر کے بارے میں عقائد ونظریات کا مدلل رد کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 7 |
دین او رمذہب کافرق | 24 |
خلق او رامر کی بحث | 29 |
لفظ گمراہی کالغوی اورا صطلاحی معنی | 34 |
جبر اور قدر کابنیادی فرق | 40 |
لفظ ’’قانون ‘‘کی پرویز ی تشریح | 44 |
تدبر او رقرآن فہمی کاپرویز ی طریقہ | 51 |
تقدیر کامعنی ازپرویزصاحب | 56 |
کیاانسان اللہ تعالی کی مشیت سے خارج ہے | 58 |
ہدایت اور ضلالت فطرت اور تقدیر پر منحصر ہے | 60 |
کیاتقدیر پر ایمان قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے | 63 |
مسئلہ تقدیر پر ایمان او رصحابہ کرام کاعمل | 65 |
مسئلہ تقدیر پر ایمان او رعمل کاباہمی تعلق | 67 |
تقدیر کالغوی اور شرعی معنی | 71 |
تقدیر کا معنی کیا ہے | 72 |
کیا مسئلہ تقدیر میں قرآن آیات باہم متصادم ہیں | 73 |
منکرین حدیث بھی احادیث کے محتاج ہیں | 76 |
عمرفاروق کے قول حسبنا کتاب اللہ کامطلب | 77 |
کیا قرآن کا ترجمعہ کسی زبان میں نہیں ہوسکتا | 80 |
پرویز صاحب اور فرقہ باطنیہ | 84 |
تصریف آیات کامعنی ومفہوم | 87 |
’’من یشاء ‘‘کامعنی ومفہوم | 88 |
فراخی وتنگی رزق کامسئلہ | 92 |
ارادہ اور مشیت میں فرق کابیان | 94 |
’’لو شا ءاللہ ‘‘کے مفہوم کالعین | 102 |
قانون مشیت یاتقدیر | 103 |
انسان کے اندر نیکی اور بدی میں تمیز ک یااستعداد | 107 |
خیر اور شر کی قوتوں پر اختیار کامسئلہ | 111 |
یدایت کی تین اقسام | 113 |
اللہ تعالی کاقانون استدارج | 115 |
’’فمن شاہ ‘‘کے تفسیر ابن عباس سے | 117 |
تقدیر کے بارے میں وار داحادیث کی قرآن سے تائید | 119 |
رزق کی فراخی اورتنگی کاقضاء قدر سے تعلق | 122 |
وحی کی تعریف وتشریح | 123 |
وحی کی اصطلاحی تعریف | 123 |
وحی کی لغوی تعریف | 124 |
ایک شبہ کاازالہ | 127 |
سورۃ النحل کی آیات کی پرویز ی تفسیر | 128 |
کیاتصوف ،تناسخ اور ثیویت مسلہ تقدیر پر ایمان کانتیجہ ہیں | 132 |
فرقہ جبریہ اور پرویز ایک ہی سکے کےدورخ ہیں | 137 |
تقدیر او رتدبیر کاباہمی تعلق | 141 |
منکر تقدیر کااقرار تقدیر | 145 |
مسئلہ تقدیر ایک مناظرہ | 147 |
خلاصہ کلام | 148 |