محمد ﷺ سب کے لیے
مصنف : سید حامد محسن
صفحات: 457
اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ محمد سب کےلیے ‘‘ سید حامد محسن کی انگریز ی کتاب Follow Me Will Love You کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں مسلم وغیر مسلم دونوں طرح کےقارئین کوسامنے رکھا ہے۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں آپ ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے ہی اسوۂ حسنہ وکاملہ نہیں بکلہ غیر مسلموں کےلیے بھی ایک رول ماڈل ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں حیات نبوی اور پیغام نبوی دونوں کویوں اہم آہنگ وپیوست کردیا ہے کہ کتاب واقعات سیرت کے ساتھ ساتھ اسلام کا ایک جامع تعارف بن گئی ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض متر جم | 7 |
عر ض نا شر | 10 |
اظہا ر نا شر | 10 |
پیش لفظ | 16 |
کعبہ اللہ کا گھر | 25 |
نبوت کی نشا نیاں | 35 |
پہلی وحی | 46 |
پیغام | 49 |
ظلم وجبر کادور | 54 |
ذہبی اور معا شر تی انقلاب | 67 |
ہجرت حبشہ | 72 |
قا فلہ سخت جاں اگے بڑ ھتا ہے | 78 |
شعب ابی طالب میں | 83 |
ہجر ت | 95 |
مدینہ میں | 101 |
مد ینہ کی رفا ہی ریا ست | 101 |
جہا د : امن کی جستجو | 110 |
جہاد اکبر | 117 |
پہلی لڑائی | 119 |
غزوہ بدر | 123 |
تعلیم و تر بیت کا حسین نبوی اسلو ب | 130 |
محمد ﷺ رحمتہ للعا لمین | 140 |
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں | 190 |
غزوہ احد | 190 |
خند ق ، غدا ری اور ایک تد بیر | 209 |
مسلمانوں کی فر اخ دلی | 220 |
آزادی اظہا ر را ئے | 222 |
انسا نیت کی خد مت | 223 |
امن فتح یاب ہو تا ہے | 231 |
صلح حدیبیہ | 238 |
اللہ کے دین میں فوج در فوج داخلہ | 247 |
عظیم سبق | 248 |
بین الا قو امی پیمانے پر دعوت اسلامی | 249 |
دور نبو ت میں ہندو ستان میں اسلام کی دعو ت | 250 |
پیغمبر اسلام ﷺ کے غیر مسلموں سے تعلقات | 256 |
مکہ کے غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات | 263 |
مدینہ کے غیر مسلموں کے ساتھ تعلقات | 263 |
دین میں کو ئی جبرنہیں | 269 |
دوسرے مذہب کے لئے روا داری | 270 |
خیبر | 274 |
تفر یح اور آرام | 279 |
عمر ہ حج اصغر | 282 |
فتح مبین | 294 |
جا ؤ تم سب بری ہوں | 303 |
حنین کامعر کہ | 306 |
مصلح کامل | 316 |
رسول اللہ ﷺ کی ایک جامع حدیث | 323 |
مسا و ات انسانی | 325 |
پور ا عر ب اسلام کے سا یہ میں | 329 |
ر سو ل اللہ ﷺ کاحقوق انسانی کاتصو ر | 336 |
قر آنی اور انسانی شر ف | 340 |
نو جوانوں کی حو صلہ افزائی | 345 |
اخلا قیات جنگ | 348 |
رسو ل اللہ ﷺ کاتصو ر جنگ | 349 |
شادی کا مسئلہ | 368 |
اسلام میں بیو ا ؤ ں اور مطلقہ خو اتین کےحقوق | 378 |
خو اتین کی رضا مند ی، اسلام کا مؤ قف | 380 |
حضرت محمد ﷺ کی متعددشادیاں | 383 |
خو اتین کا مقام ، پا کیزگی اور حجا ب | 405 |
مد ینہ ایک ماڈل شہر | 410 |
سب کے لئے انصاف | 426 |
اسلامی قانو ن میں باد شاہ اور عام آدمی سب برابر | 428 |
بیٹے کی وفات پر غم | 429 |
سو رج گر ہن | 430 |
حجتہ الوداع | 432 |
جنت میں رفیق اعلی ٰ کے ساتھ | 436 |
محمد ﷺ رسو ل انسانیت | 443 |
رسو ل اللہ ﷺ کا اسو ہ و حسنہ | 443 |
دنیا کے بڑے لو گ آ پ ﷺ کے بارے میں کیا کہتے ہیں | 450 |
کتا بیات | 454 |