معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج ( تخریج شدہ ایڈیشن )

معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج ( تخریج شدہ ایڈیشن )

 

مصنف : احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر

 

صفحات: 707

 

گناہ چھوٹا ہو یابڑا ہر قسم کے گناہ سے اپنے دامن کو بچانا ضروری ہے لیکن بعض گناہ ایسے ہیں جونہ صرف فرد واحد کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ پورے معاشرے پر تباہ کن اثرات چھوڑتے ہیں ۔ جیسا کہ امم سابقہ کی تباہی وبربادی کفر وشرک کے علاوہ مختلف گناہ اورجرائم کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ لیکن انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتےہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے دنیاوالو! ہےکوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے … ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں…؟۔ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں ۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’معاشرے کی مہلک بیماریاں اوران علاج ‘‘ عالم عرب کے معروف عالم دین علامہ شیخ احمد بن حجر کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے ۔ شیخ موصوف نےاس کتاب میں 78 کبیرہ گناہوں کو ذکرکیا ہے ۔ اور ہر اس گناہ کی نشاندہی کی ہےکہ جسے ہمارے معاشرے میں غیر معمولی سمجھ کر عام کیا جاتاہے حالانکہ وہ کبیرہ گناہوں میں سے ہیں اور ان کے اثرات بد پورے معاشرے کو لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ یہ کتاب گناہوں کی حقیقت اور معاشرے پر ان کے اثرات سے متعلق منفرد تحریر ہے ۔اس کتاب کے اس سے قبل مختلف مقامات سے کئی ایڈیشن شائع ہوئے ہیں اور کتاب وسنت سائٹ پر موجود بھی ہیں ۔ زیرتبصرہ ایڈیشن کی خصوصیت یہ ہےکہ عصر حاصر کےتقاضوں کےمطابق جدید تحقیق وتخریج سےمزین ہے اس لیے اسے بھی سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عر ض نا شر 8
عر ض مؤلف 11
پہلا مقد مہ 20
فصل 23
گناہ  کبیر ہ  کی تعریف 26
دو سرا مقد مہ  : گناہ اور معصیت  کی مضمرت  ، اس کے بد اثرات  اور  اس کےتحت  جلد  یا مدیر ملنے   والی سزائیں  اور بعض ایسی سزائیں  جو اللہ   نے  پچھلی  قو مو ں کو دی  تھیں 30
معصیت  اور گنا ہو ں کے اثرات  حا فظ ابن قیم کی ﷭ کی نظر میں 42
مقد مہ  سوم : جنت  کی  تر غیب  اور دو زخ کی وعید 75
 جنت  کی تر غیب  سے متعلق بعض  منقو ل  روا یات 79
فصل : ادنی ٰ در جے  کے جنتی  کے لئے  جنت کی را حتیں 85
فصل : جنت کے در جے   اور اس کے بالا  خانے 88
فصل : جنت کی عما رت ، اس کی زمین  اور اس  کے سنگر یز ے وغیرہ  کا بیان 90
فصل : جنت  کی نہریں 92
فصل :جنت کے در خت او ر ان کے پھل ض
فصل :جنت والوں  کی خو ردو نو ش  وغیرہ 94
فصل : پو شاک اور زیورات 95
جنت  میں جنتی  اپنے  رب  کا دیدار  کر یں  گے 97
اہل  بہشت  میں ابدی زندگی 100
دو زخ سے بہشت 103
عذاب  دو زخ سے بہشت  دلا نے  والی  بعض احادیث 106
جنت طلب  کر نے  کی تر غیب اور دو زخ سے پناہ  مانگنے  کی دعا 106
فصل: جہنم  کی تیز حرارت  وغیرہ 110
فصل: دوزخ کی اتھا ہ گہر ائی 111
فصل: دو زخ کی زنجیر وغیرہ 112
فصل: جہنم  والوں  کی خو ردو  نو ش 116
فصل: دو زخیوں  کی آہ  و پکار 118
پہلا  کبیرہ  گنا ہ :  اللہ کے ساتھ  شر ک  کر نا 121
دو سر ا گناہ  کبیرہ :  سحر 128
تیسرا  کبیرہ  گنا ہ :  اللہ تعالیٰ نے جو حکم صادر  فر ما یا  اس کے خلا ف فیصلہ  کر نا  اور شریعت  الہیہ کے خلا ف چلنا 134
چو تھا  کبیرہ گناہ : کافر  ، مشرک ، یہو د یوں  ، عیسا ئیوں اور ملحدو ں  سے دو ستی کر نا  اور جو لوگ  اللہ  کی پر ستش  کے ساتھ  ساتھ نبیوں  اور صالحین  کی پر ستش  کر کے شرک کر  تے ہیں  ان کی ہمنو ائی کر نا 149
پا نچواں  کبیرہ گناہ :بد فالی اور بد شگو  نی  شر ک ہے 156
چھٹا ، سا تو اں ، آٹھواں ، نواں ،دسواں ، گیا رو اں کبیرہ گناہ : قبر وں کو سجدہ گاہ  بنانا  ان پر چر اغ جلا نا ،اللہ کوچھو ڑ کر مزارو ں  کو بت  بنا کر رخ کرکے نماز  پڑھنا 165
با ر ھواں  کبیر ہ گنا ہ : غیر  اللہ کی قسم کھانا 177
تیر ھواں  کبیر ہ گناہ :  جان بو جھ  کر نماز  چھوڑ دینا 184
چود ھو اں کبیر ہ گناہ :  بلا عذر  نماز  کو قضا ء کر کے پڑھنا 196
بلا  عذر نماز جمعہ  تر ک  کر دینا 202
سو لہواں  کبیر ہ گناہ :  زکوٰۃ رو ک لینا 207
ستر ہواں کبیرہ  گنا ہ : ماہ رمضا ن  کا رو زہ  تر ک  کر ینا 214
اٹھا ر واں  کبیرہ   گناہ :  استطا عت  کےباوجود  حج   نہ کر نا 220
انیسواں کبیر ہ گناہ :  مقابلے  کے دشمن  کے سا منے  سے راہ را ست  اختیا ر  کر نا 223
بیسو اں  کبیرہ  گناہ : امر  بالمعرو ف اور نہی  عن ا المنکر  نہ کر نا 228
اکیسو یں کبیر ہ گناہ: تر ک  سنت  اور اس  پر اصرا ر 239
با ئیسوں  کبیر ہ گنا ہ :  دین  میں بد عت  کا آغاز  کر نا 250
تئیسواں  کبیر ہ گنا ہ :پیشاب  کے وقت  پر دہ  نہ کر نا ، پیشاب سے نہ بچنا 258
چو بیسواں کبیرہ گناہ :  جس شخص   کے قتل  کو  اللہ  نے حر ام  ٹھہرایا  ، اسے  نا حق قتل کر نا 264
پچیسواں  کبیرہ  گناہ : خو د  کشی کر  نا 275
چھبیسواں  کبیرہ  گنا ہ:  قتل  کر نا اور اس  سے  بھی ز یادہ  بد تر ین   گناہ   نسل کشی  ہے 286
ستا ئیسواں کبیرہ  گنا ہ:  زنا  کا ری  ، اور  بد تر ین  زنا  کا ری  اپنے پڑو سی کی بیوی سے  زنا  کر نا ہے 301
اٹھا ئیسواں  کبیرہ  گنا ہ: اغلام  بازی 310
انتیسواں   کبیرہ  گنا ہ: نشہ  آ و ر چیز و ں  کا استعمال  325
تیسو اں   کبیرہ  گنا ہ:قما ر یعنی  جوا بازی 434
اکتیسواں  کبیرہ  گنا ہ:چو ری 348
بتیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:ایمان  دار  اور پاک  دامن  عورتوں  پر تہمت  لگا نا 352
تینسیواں  کبیرہ  گنا ہ: جان  بو جھ کر جھو ٹی  قسم کھانا 359
چو نتسیواں  کبیرہ  گنا ہ:حر ام  مال  کھانا 370
پینتسواں   کبیرہ  گنا ہ:سو د  خو ری 378
چھتسیواں   کبیرہ  گنا ہ: یتیم  کا مال  کھا نا 385
سینتسواں   کبیرہ  گنا ہ: مزدور  کو مزدوری نہ  دینا 390
اڈ تیسواں   کبیرہ  گنا ہ: میت  کے ور ثا  کو ستا نا 394
انتالیسو اں  کبیرہ  گنا ہ: لین  دین  میں دھو کا دہی 404
چا لیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:  ما پ تو ل  اور  پیما ئش  میں  کمی 416
اکتا لیسو  اں  کبیرہ  گنا ہ: ظلم و ستم 426
بیا لیسو اں    اور تینا لیسواں کبیرہ  گنا ہ: حق کے حصو ل یا کسی با طل  کے  دفعیہ  کے لئے  رشو ت  کا لین  دین  کر نا  رشو ت لینے اور دینے  والے  کے در میان  دوڈ دھوپ  کر نا 441
چوا لیسواں  کبیرہ  گنا ہ:  جھو ٹی  گو اہی  دینا 446
پنیتالیسو اں  کبیرہ  گنا ہ: و الدین کی نا فر مانی کر نا 455
چھیا لیسوا ں   کبیرہ  گنا ہ:   و الدین کو گا لی دینا 462
وا لدین کے ساتھ نیکی  کی فصل کا تتمہ 464
سینتا لیسواں کبیرہ  گنا ہ:    رسو ل اللہ  ؐ با آ پ کی آ ل  و اصحا ب کی زند گی  کی تصو یر  کشی  کرنا ( فلمانا ) 472
اڈتا لیسو اں  کبیرہ  گنا ہ:   کسی جا ندار جیسے انسان  ، چر ند ، پر ند  و غیرہ  ک تصو یر بنانا  او رانہیں  گھرو ں یا  دکانو ں  میں لٹکانا 484
انچا سو اں  کبیرہ  گنا ہ:    اما نت  میں  خیا نت  ، بات  چیت  میں جھو ٹ  ، نقص عہد  لڑا ئی  جھگڑے  میں فسق و فجو ر 494
اکاونو اں  کبیرہ  گنا ہ:   بات   چیت  میں  جھو ٹ  بو لنا 523
ترپین واں  کبیرہ  گنا ہ:    مذاق  او ر ٹھٹھ کر نا  عیب جوئی کر نا  ، طعنہ  دینا اور  غیبت  کر نا 529
چھبیسو اں   کبیرہ  گنا ہ:    چغل خو ر ی 538
ستا نو اں  کبیرہ  گنا ہ:    عجب او رتکبر 547
اٹھا  ونو اں   کبیرہ  گنا ہ:    پڑو سی  کو ستانا 555
انسٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    صحا بہ  کر ام ؓ کو  بر ا بھلا  کہنا 565
سا ٹھو اں اکسٹھواں اور با سٹھو  اں   کبیرہ  گنا ہ:   مسلمان کو  گا لی دینا ، اس کی عزت و آ برو میں  دست  درازی کر نا 576
تر یسٹھوااں  کبیرہ  گنا ہ:   دور خا ہو نا 587
چو نسٹھواں کبیرہ  گنا ہ:    علم  کا چھپانا 593
پینسٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    قطع ر حمی کر نا 601
چھیا سٹھواں  کبیرہ  گنا ہ:    ا پنے  ماں  با پ  یا قبیلے   کے علاوہ  کسی  اور طر ف سے خو د  کو منسو ب  کر نا 608
سڑسٹھو اں  کبیرہ  گنا ہ:    کا فرو ں  کی پیروی  کر نا 614
اڑسٹھو اں   کبیرہ  گنا ہ:   مر دو ں  کاعو رتوں   کی عو رتو ں  کا مر دو ں کی مشابہت  اختیار کر نا 624
انہتر واں  کبیرہ  گنا ہ:   عو ر تو ں  کا بے پر دہ  اور بن سنور  کر نکلنا 630
ستر و اں  کبیرہ  گنا ہ:    بالو ں  کا جوڑ نا 647
اکہتر ، بہتر واں ،اور  تہتر واں   کبیرہ  گنا ہ:    جسمو ں  کو گو دنا  دانتو ں  کو الگ الگ کر نا  اور حسین  بننے کے لئے  بھو ؤ ں کو نو چنا 650
چو ہتر  واں  پچھتر  واں   کبیرہ  گنا ہ:    اجنبی عو رت  کو شہوت  کے  ساتھ دیکھنا  جب کہ  فتنے  کا اند یشہ  ہو ۔ اسی طر ح  اجنبیہ  کے سا تھ  خلوت  کر نا  ، اس کو چھو نا 655
فصل  : نگا ہیں  نیچی  ر کھنے  کے  فوائد  او رنظر بازی  کے  مفا سد 666
چھہتر  واں   کبیرہ  گنا ہ:    بیو ی  کا اپنے   شو ہر  کی نا فر مانی کر نا 676
ستتر  واں کبیرہ  گنا ہ:    شو ہر  کا بیوی  کے حقو ق  ادا نہ کرنا 684
اٹھتر واں  کبیرہ  گنا ہ:   شو ہر  کے خلا ف  بیو ی  کو بھڑکانا 696

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like