معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج
معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج
مصنف : احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر
صفحات: 602
کبیرہ اور صغیرہ گناہوں پر ہمارے اسلاف نے بہت سی کتابیں لکھیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس سلسلہ میں امام ذہبی اور محمد بن عبدالوہاب کی کتب نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ لیکن امام ابن حجر کی کتاب ’الکبائر‘ اس ضمن میں سب سے زیادہ جامع کتاب ہے اور اس میں دیگر کتب کے مقابلہ میں تفصیل زیادہ بیان ہوئی ہے۔ انہوں نے بعض کبیرہ گناہوں کے ضمن میں فقہا کے مباحث اور ان کے اختلافات کا بھی ذکر کیا ہے اور انہوں نے اپنی کتاب میں بعض ایسے گناہوں کو بھی کبیرہ گناہوں میں شامل کیاہے جن کی حیثیت کبیرہ گناہ کی نہیں ہے۔ مصنف نے انہیں کبیرہ گناہ محض بعض مسالک کے اصولوں اور کچھ مذاہب کے فقہا اور ان کی بحثوں کی وجہ سے قرار دیا ہے۔ بعض اضافوں اور اردو ترجمہ کی صورت میں ابن حجر کی یہی کتاب آپ کے سامنے ہے۔ مترجم نے بعض ان کبائر کو بھی کتاب کا حصہ بنا دیا ہے جن کا تذکرہ پہلے علما کی کتب میں نہیں ہے جیسے انبیا اور صحابہ کی فلمیں بنانا اور دشمنان خدا سے روابط رکھنا وغیرہ۔ کبیرہ گناہوں کی جن بحثوں کو سلف کی کتابوں میں اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے مترجم نے اس کو خاصا تفصیل کے ساتھ رقم کیا ہے۔ اور کتاب کا اختتام توبہ و استغفار پر کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع کےحوالے سے یہ ایک بہترین اور ہر شخص کے لائق مطالعہ کتاب ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مولف | 15 | |
گناہ کبیرہ کی تعریف | 29 | |
جنت کی ترغیب اور دوزخ سے ڈرانا | 68 | |
جنت کی نہریں | 83 | |
پوشاک اور زیورات | 85 | |
دوزخ کی اتھاہ گہرائی | 99 | |
دوزخیوں کا رونا چلانا | 106 | |
اللہ کے ساتھ شرک کرنا | 109 | |
غیراللہ کی قسم کھانا | 158 | |
جان بوجھ کر نماز چھوڑ دینا | 164 | |
بلاعذر جمعہ ترک کردینا | 179 | |
ماہ رمضان کا روزہ ترک کردینا | 190 | |
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرنا | 202 | |
پیشاب کے وقت پردہ نہ کرنا | 227 | |
زناکاری اور بدترین زناکاری اپنے پڑوسی کی بیوی سے زناکرنا | 263 | |
اغلام بازی | 270 | |
چوری | 301 | |
سود خوری | 325 | |
ظلم وستم | 366 | |
والدین کو گالی دینا | 396 | |
بات چیت میں جھوٹ بولنا | 433 | |
چغل خوری کرنا | 460 | |
صحابہ کرام ؓ اجمعین کو گالی دینا | 484 | |
علم کا چھپانا | 508 | |
کافروں کی پیروی کرنا | 526 | |
بالوں کو جوڑنا | 555 | |
شوہر کے خلاف بیوی کو بھڑکانا | 595 |