معاشرتی برائی اور اس کا رد قرآن وسنت کی روشنی میں

معاشرتی برائی اور اس کا رد قرآن وسنت کی روشنی میں

 

مصنف : ذیشان علی

 

صفحات: 45

شیطان سے انسان کی دشمنی سیدنا آدم ﷤کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے۔ قرآن مجید میں  بار بار اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف  توجہ دلائی ہے  کہ  شیطان مردود سےبچ کر رہنا  یہ   تمہارا کھلا دشمن ہے  ۔ارشاد باری تعالی  إِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا ’’ یقیناًشیطان تمہارا دشمن ہے  تم اسے دشمن ہی سمجھو ۔‘‘  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالیٰ  کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم ﷤ کی اولاد کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ اوروعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔جیسے  مکاید الشیطان از امام ابن ابی الدنیا، تلبیس ابلیس از امام ابن جوزی،اغاثۃ  اللہفان من  مصاید الشیطان از امام ابن  قیم الجوزیہ  ﷭ اور اسی طرح اردو زبان میں بھی متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’ معاشرتی برائی اور اس کا ردّ قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘   محترم  ذیشان علی صاحب کا مرتب شدہ ہے ۔یہ کتابچہ ’’ مشت زنی ‘‘ جیسے قبیح فعل سے متعلق ہے۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ  میں  قرآن  وسنت ، صحابہ  وتابعین، ائمہ مجتہدین  ومفسرین کے اقوال کی روشنی میں بحث کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ یقیناً مشت زنی  حرام  اور شیطانی  کام ہے ۔اللہ تعالیٰ  مرتب کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اورمعاشرے میں موجو د اس قبیح فعل کے خاتمہ کا ذریعہ بنائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ الکتاب 5
دین کی بات دریافت کرنے میں شرم 6
کتاب میں استعمال ہونے والی علوم الحدیث کی کچھ اصطلاحات 8
مشت زنی سے مراد 10
نیکی اور برائی کیا ہے 10
نص قرآن کی روشنی میں 11
پہلی آیت 11
دوسری آیت 16
تیسری آیت 18
چوتھی آیت 18
پانچویں آیت 19
مشت زنی سے لواطت تک کا سفر 20
چھٹی آیت 22
ساتویں آیت 23
ایک صحابی کا رسول اکرمﷺ سے زنا کی اجازت مانگنا 23
صحیح احادیث کی روشنی میں 25
عورت ایک فتنہ 34
شہوت کی آگ کو کم کرنے کا بیان 35
مشت زنی سے بچنے کے لیے دعا 38
ایک فعل قبیح سے توبہ 41
نتیجہ 43

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like