معلم التجوید للمتعلم المستفید

معلم التجوید للمتعلم المستفید

 

مصنف : قاری محمد شریف

 

صفحات: 80

 

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ  اردو میں بھی  بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر تبصرہ  کتاب ” معلم التجوید للمتعلم المستفید “علم تجوید وقراءات کے میدان کے ماہر شیخ التجوید استاذ القراء  قاری محمد شریف صاحب﷫ بانی مدرسہ دار القراء ماڈل ٹاون  لاہور پاکستان کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے علم تجوید کے مسائل کو انتہائی آسان اور مختصر انداز میں  بیان کردیا ہے۔ شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک مفید اور شاندار کتاب ہے،جس کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب ہذا کےبارے میں حضرات مجودین کی گرانقدر تقاریظ 7
پیش لفظ ۔ خطبہ اور سبب تالیف 13
اعتذار اور اظہار حقیقت 14
اس کتاب کی تالف میں ۔ میں نے جن کتابون سےمدد لی 16
دیباچہ طبع دوم 18
دیباچہ طبع پنجم 19
لاشکر للہ 20
مضامین کا اجمالی خاکہ 21
مقدمہ 22
فصل دوم ۔ قرآن مجید کے فضائل میں 28
حدیث 1 28
حدیث 2 29
ضروری فوائد 29
حدیث 3 29
ایک مغالطہ اور اس کا ازالہ 30
امام احمد بن حنبل کا خواب 32
فصل سوئم قرآن مجید کی تاریخ 35
عہد صدیقی میں قرآن کی حفاظت کی تدوین 36
سب سے بڑے محسن 40
حضرت حفص اور ان کی نبی ﷺ تک سند 43
تجوید اور اس کی حیثیت 43
خلاصۃ المقدمہ 44
باب اول
علم تجوید کے مبادی کے بیان میں 47
ترکیب اور اس کے اجزاء 54
فصل دوم ۔ تجوید کا پہلا جز 56
اصل اول ۔ یعنی حلق کے مخارج اور ان سے نکلنےوالے حروف 58
اصل دوم ۔ لسان یعنی زبان کےمخارج اور ان سے نکلنے والے حروف 59
دانتوں کےنام اور ان کے مواقع 60
دانتوں کے ناموں کی نظم 61
زبان کےباقی سات مخارج اور ان سے ادا ہونے والے تیرہ حروف کی تفصیل 63
زبان کے باقی سات مخارج اور ان سے ادا ہونےوالے تیرہ حرفوں کی تفصیل 63
اصل سوم ۔یعنی ہونٹوں کے مخارج اور ان کے حروف 65
حروف ۔ بوف ،یعنی ما۔ واؤ 66
فصل سوم ۔ تجوید کا دوسرا جز یعنی صفات الحروف 70
صفات لازمہ اور ان کی قسمیں 73
ہر حرف کی صفات معلوم کرنےکا طریقہ 75
ہر حرف کی صفات معلوم کر نے کی مشق 78
صفات غیر متضادہ 79
فصل چہارم ۔ صفات لازمہ کے لغوی و اصطلاح معنی اور حروف کی ادا پر ان کے اثرات 83
پہلے دو جوڑوں کی صفتوں کے معنی اور ان کے اثرات 84
پہلے دو جوڑوں کی پانچ صفتوں کی بنا پر حروف کی قسمیں اور ان کے تلفظ کی وضاحت 85
حروف کی پانچ قسموں کا جدول 86
تیسرے اورچوتھے جوڑے کی صفتوں کا معنی اور ان کے اثرات 90
صفات غیر متضادہ کےمعافی 94
باب دوم
صفات کی دوسری قسم یا تجوید کاتیسرا جز یعنی صفات عارضہ 108
فصل اول ۔ عارض بالصفت یعنی تفخیم و ترقیق کے بیان میں 110
شبہ مستعملیہ 111
لام کی تفخیم ، ترقیق 112
تفخیم راء کی چھ صورتیں 114
وہ دوصورتین جن میں خلف ہے 117
رائے موقوفہ کاحکم 119
الف کی تفخیم ، ترقیق 120
حروف مفخمہ میں بلحاظ تفخیم مراتب 121
فصل دوم ۔ اظہار ۔ ادغام ۔اقلاب او راخفاء کے بیان میں 122
نون ساکن کے احکام 132
تتمہ ۔ نون مشدد اور میم مشدد کے احکام 134
لام تعریف کے احکام 135
فصل سوم ۔ غنہ کے بیان میں 136
فصل چہارم ۔ ادغام کی تفصیلی بحث 138
ادغام کی صورتیں 143
فصل پنجم ۔ تسہیل ۔ ابدال 146
ہمزہ کے احکام 147
کسی کلمہ میں دو ہمزوں کے جمع ہونے کے احکام 148
ہمزہ وصلی پر کون سی حرکت پڑھنی چاہیے 151
چھٹی فصل ۔ اجتماع ساکنین کے بیان میں 152
فصل ہفتم ۔ حرکت ، سکون ۔ اور ان کی کیفیت ادا کی بحث 155
فصل ہشتم ۔مدکا بیان 159
مد فرعی 162
حروف لین میں مد اور اس کا سبب 166
مدوں کی مقداریں اور ان کےبارے میں اقوال 168
فصل نہم ۔ ہائے ضمیر کے احکام 172
فصل دہم ۔ چند ضروری تنبیہات 175
تتمہ ۔ لحن اس کی قسمیں اور ان کاحکم 181

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like